View Single Post
  #1  
Old Saturday, May 09, 2020
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default حَسَن نے اپنے قلم کو ہی ذوَ الفقار کیا


بہ حضور امام حسن ع

(سید اقبال رضوی شراب )

حَسَن کو حسنِ ازل کا جو شاہکار کیا
سلام یوسفِ کنعاں نے بار بار کیا

رموزِ سورۂ کوثر سے ہمکنار کیا
حسن نے نانا کی عظمت کو ذی وقار کیا

وہ طرزِ کار امامت نے اختیار کیا
امیرِ ظلم کے مقصد کو تار تار کیا

حَسَنْ کی صلح تھی صلحِ حدیبیہ کی طرح
کہ جس نے کفر کے چہرے کو آشکار کیا

علی کے گھر کے چراغوں کی کیا ثناء کیجے
نثار جو بھی کیا حق پہ شاہکار کیا

پڑا ہے وقت کبھی جب بھی دینِ افضل پر
خدا نے آلِ محمّد پہ اعتبار کیا

بلند کرتے گئے اہل بیت اسکا وقار
یزید یوں نے تو بس دیں کو شرمسار کیا

دروغ گوئی ہوئی عام جب سرِ منبر
حَسَن نے اپنے قلم کو ہی ذوَ الفقار کیا

جو بات آئی ہو تبلیغ سورۂ توبہ
خدا نے حیدرِ صفدر پہ انحصار کیا

بڑا کرم ہے غلامِ علی میں اے معبود
جو تونے شاربِ أدنى کو بھی شمار کیا
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to alphabravo For This Useful Post:
ahmadalilahore (Wednesday, October 07, 2020)