View Single Post
  #1  
Old Monday, July 20, 2020
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default Salam e Sayyidush shuhda


سلام
سید اقبال رضوی شارب

ہر ایک لمحہ یہ تازہ ہے کیا کیا جائے
غمِ حسین انوکھا ہے کیا کیا جائے

تمام بادِ مخالف نہ کر سکیں خاموش
چراغِ غم یونہی جلتا ہے کیا کیا جائے

وہ جانتی ہے کہ عمّو نہ آئیں گے پھر بھی
کہیں اک آس سی زندہ ہے کیا کیا جائے

اِدھر عبادت و راز و نیازِ خالق ہے
اُدھر تجلّیِ دنیا ہے کیا کیا جائے

ہے آگ خیمے میں ہر سو امام غش میں ہیں
فقط پھوپھی کا سہارا ہے کیا کیا جائے

جواں بھتیجے کو کاندھوں پہ اٹھا لو زینب
امامِ وقت بچانا ہے کیا کیا جائے

لکھو سلام نئے دن عزا کے ہیں نزدیک
نجات کا یہ سہارا ہے کیا کیا جائے

قلیل نفری میں مجلس بپا کرو شارب
نظامِ وقت نبھانا ہے کیا کیا جائے
Reply With Quote