View Single Post
  #1  
Old Friday, March 04, 2022
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default مطلعِ مدحت کہا جنّت میں گھر میرا ہوا


کلامِ عقیدت

(سید اقبال رضوی شارب )

مطلعِ مدحت کہا جنّت میں گھر میرا ہوا
کچھ برائے آخرت زادِ سفر میرا ہوا

ذکر نے شبّیر کے شُسْتَہ زبانی دی مجھے
عاشقانِ حق میں لہجہ معتبر میرا ہوا

بولے شہ عبّاسِ جاؤ حُر کے استقبال کو
شب تلک وہ تھا اُدھر وقتِ سحر میرا ہوا

کیا ضروری ہے کہیں سردار جنّت بار بار
جنّتی ہے وہ بشر جو ہمسفر میرا ہوا

فطرسِ معتوب نے چھو کر یہ جھولے کو کہا
شکریہ معبود پھر سے بال و پر میرا ہوا

محفلِ میلاد سے منھ پھیر جب زاہد اٹھا
زیرِ لب ابلیس بولا یہ بشر میرا ہوا

یا خدا دیوانگی شارب کو دے بہلول سی
کہہ دیں پھر آقا کہ یہ آشفتہ سر میرا ہوا

Reply With Quote