View Single Post
  #1  
Old Friday, September 30, 2022
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default اب چونکہ میری آس فقط لامکاں سے ہے

سلام
(سید اقبال رضوی شارب)

محرومیِ وصال پھر اک سائباں سے ہے
لو اب امامِ عسکری رخصت جہاں سے ہے

اب چونکہ میری آس فقط لامکاں سے ہے
مجھکو نہ کوئی لطف کسی ارمغاں سے ہے

دنیا سمجھ رہی ہے کوئی بارہ واں نہیں
کشتیِ دیں کو آس اسی بادباں سے ہے

عترت بغیر مل نہیں سکتے قران و حق
فہمِ مقطعات بس اس آستاں سے ہے

کُل مذہبی فساد و شرارت کی سوجھ بوجھ
بالغ جو ہو نہ پائے انہیں بالغاں سے ہے

تونے تو مسخ کر ہی دیا تھا امیرِ شام
قائم ہے جو اذان وہ طوقِ گراں سے ہے

تنویرِ حق جو پھیل رہی ہے جہان میں
بارہ ستاروں والی کسی کہکشاں سے ہے

ظالم نے جن کو قیدی بنا کر چھپایا ظلم
تشہیرِ ظلم اب تو اسی کارواں سے ہے

اک نا تواں کے پاؤں کے چھالوں کا ہے کرم
شارب حیات کچھ تو رہِ زاہداں پہ ہے
Reply With Quote