View Single Post
  #1  
Old Wednesday, May 24, 2023
alphabravo alphabravo is offline
Senior Member
 
Join Date: Sep 2011
Posts: 244
Thanks: 1
Thanked 75 Times in 55 Posts
alphabravo is on a distinguished road
Default غزل: تم کو اہلِ کتاب ہونا تھا


غزل

( سید اقبال رضوی شارب)

عشق نا کامیاب ہونا تھا
مجھکو خانہ خراب ہونا تھا

تم تو کافر نکل گئے ظالم
تم کو اہلِ کتاب ہونا تھا

تم سے جب بات ہو نہ پائی کبھی
یوں لگا دن خراب ہونا تھا

آ گئے تم تو میکدہ کیا ہے
ورنہ شوقِ شراب ہونا تھا

بے بسی کیوں بسی ہے چتون میں
تیری آنکھوں میں خواب ہونا تھا

زاہد و پارسا سے گفت و شنید
بس عذاب و ثواب ہونا تھا

کیوں کسی اور کا نصیب ہوئے
تم کو میرا نصاب ہونا تھا

نفرتوں کی سیاستیں کب تک
کوئی دن اجتناب ہونا تھا

دھوکا صحرا میں کھا گئے شارب
دشت تھا تو سراب ہونا تھا
Reply With Quote