View Single Post
  #14  
Old Tuesday, August 16, 2011
Farrah Zafar's Avatar
Farrah Zafar Farrah Zafar is offline
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default

Quote:
Originally Posted by king arthur View Post
[/size]
tanhaee mai azziyaat nahi nashaa hai mana es nashay mai yadeen rulati bhi hain paar hansati bhi tu hain phr un ko azziyat kahna kyon kar theek hai or es nashay ko panay k liyay hazaar baar zindagi milay tu bhi kam hei yaqeen karin es k baad kisi nashay ki na tu koi zarorat rahti hee na hessiyat.. Bohat seekhati hai yay tanhayee...hamesha hamesha ki tanhyaee.. Zindagi say labreez tanhayee.

آرتھر پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ میرے محسوسات ہیں۔جس وقت میں نے یہ لکھا،یقین کیجیے،میری کیفیت ایسی ہی ہو گی۔میں خالص اپنے مشاہدات اورتجربات پیش کرتی ہوں جو کہ میں سوچ کے نہیں لکھتی،محسوس کیا اور لکھ دیا۔ اور جب مایوسی کی کیفیت ہو تو ہر طرف اندھیرا ہی نظر آتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ آپ نے خود اعتراف کیا کہ یادیں رلاتی بھی ہیں۔تو رلانے والی چیز اذیت ناک نہیں ہوتی تو اور کیا ہوتی ہے؟

تیسری بات یہ کہ یادوں کی اقسام ہوتی ہیں۔اگر آپ کو سکول کا زمانہ یاد آ رہا ہے تو آپ کو وہ سب یاد کر کے بہت مزہ آئے گا۔ذرا سی اداسی بھی ہو گی کہ اب سب دوست بچھڑ گئے لیکن مجموعی طور پر یہ خوش کن یادیں ہوں گی

اگر آپ کو اپنی کلاس فیلو یاد آئے گی جو کالج میں بہت شرارتی ہوتی تھی اور آپ اس سے محبت کرتے تھے لیکن اب اس کی شادی ہو گئ ہے۔تو اسے یاد کریں گے تو اس یاد کے ساتھ اذیت بھی ہو گی۔مزہ بھی آئے گا کہ وہ کس ظرح کلاس میں رونق لگاتی تھی لیکن ساتھ یہ احساس بھی جڑا ہو گا کہ؛
اب وہ آپ کی نہیں رہی،کیا یہ اذیت نہیں؟جسے آپ نے سب سے زیادہ چاہا ہو اور وہ آپ کی نہیں کسی اور کی ہو چکی ہو تو کیا اس کی یادوں میں مزے کے ساتھ اذیت نہیں ہو گی؟

پھر ایک قسم اور ہے یادوں کی۔ سی ایس ایس کا رزلٹ آیا،لڑکا ناکام ہو گیا، اکیلا بیٹھا ہے کمرے میں۔ آنکھوں میں آنسو ہیں،کیا سوچے گا وہ اس تنہائ میں؟ یقین کیجیے اسے ایک ایک کر کے اپنی ساری ناکامیاں یاد آیئں گی ۔ کامیابیاں بھول جائے گا کچھ دیر کے لیے۔ ۔اسے یاد آئے گا کہ اس نے نوکریوں کے لیے کس کس طرح دھکے کھائے ۔والد صاحب کے سخت الفاظ سننے پڑے کہ تم نکمے ہو۔ دوستوں کی کامیابیاں یاد آیئں گی کہ افسوس صرف میرے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے،میری زندگی بےکار ہے،قسمت میرا ساتھ نہیں دیتی۔

بھلے بعد میں مایوسی کی کیفیت غائب ہو جائے لیکن کیا ان مخصوص لمحات میں اذیت نہیں ہوتی؟؟
امید ہے اب آپ میرا نقطہ نظر سمجھ گئے ہوں گے۔
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote