Friday, October 05, 2012
|
|
Super Moderator
|
|
Join Date: Aug 2005
Location: Desert of Dream
Posts: 2,926
Thanks: 446
Thanked 1,987 Times in 1,041 Posts
|
|
دوائے دل
شبلی رحمہ اللہ عليه نے ایک حکیم سے کہا : مجھے گناہوںکا مرض ہے ، اگر اس کی دوا بھی آپ کے پاس ہوتو عنایت کیجئے ۔ سامنے تنکے چننے والا شخص یوں گویاہوا : ” شبلی یہاں آﺅ میں اس کی دوا بتاتا ہوں :
- ”حیا کے پھول،صبر و شکو کے پھل،عجز ونیاز کی جڑ، غم کی کونپل، سچائی کے درخت کے پتے،ادب کی چھال، حسن اخلاق کے بیج، یہ سب لے کر ریاضت کے ہاون دستہ میں کوٹنا شروع کرو اور اشک پشیمانی کا عرق ان میں روز ملاتے رہو، ان سب کو دل کی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر پکاﺅ، جب پک کر تیار ہوجائے تو صفا کے قلب کی صافی میں چھان لینا، اور شیریں زبان کی شکر ملا کر محبت کی تیز آنچ دینا، جس وقت تیار ہوکر اترے تو اس کو خوف خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کر کے استعمال کرنا “ ۔ شبلی رحمہ اللہ عليه نے نگاہ اٹھا کر دیکھا تو وہ دیوانہ غائب ہو چکا تھا
__________________
To succeed,look at things not as they are,but as they can be.:)
|