View Single Post
  #7  
Old Monday, April 21, 2014
RekhtaUrdu RekhtaUrdu is offline
Junior Member
 
Join Date: Mar 2014
Posts: 8
Thanks: 0
Thanked 6 Times in 4 Posts
RekhtaUrdu is on a distinguished road
Default

چراغ_کشتہ سے قندیل کر رہا ہے مجھے
وہ دست_غیب جو تبدیل کر رہا ہے مجھے

یہ میرے مٹتے ہوئے لفظ جو دمک اٹھے ہیں
ضرور وہ کہیں ترتیل کر رہا ہے مجھے

میں جاگتے میں کہیں بن رہا ہوں از_سر_نو
وہ اپنے خواب میں تشکیل کر رہا ہے مجھے

حریم_ناز اور اک عمر بعد میں لیکن
یہ اختصار جو تفصیل کر رہا ہے مجھے

بدن پہ تازہ نشاں بن رہے ہیں جیسے کوئی
مرے غیاب میں تحویل کر رہا ہے مجھے

بدل رہے ہیں مرے خد_و_خال ترکؔ ابھی
مسلسل آئینہ تاویل کر رہا ہے مجھے

Last edited by Sabir Basheer; Monday, April 21, 2014 at 08:21 PM. Reason: Enlargement of fonts.
Reply With Quote