Ahmad Faraz
گئے وقت کو کون لوٹا سکا ھے؟
کبھی جانے والے پلٹ کر بھی آئے؟
اور آئے تو کب!
جب سِسکتے ھوُئے، مُنتظر جسم،
خاشاک کا ڈھیر بن کر
بگوُلوں کے گرداب میں ڈُوب جاتے ھیں
اور اُن کے ذرّے
قیامت تلک، اپنے بِچھڑے ھُوئے پیکروں کو
نہیں ڈھُونڈھ پاتے!
"احمد فراز"
|