(1) وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
1 - ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
(2) الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ
2 - جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
(3) يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
3 - اور خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
(4) كَلَّا لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ
4 - ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
(5) وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ
5 - اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
(6) نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ
6 - وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
(7) الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ
7 - جو دلوں پر جا لپٹے گی
(8) إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
8 - اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے )
(9) فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ
9 -یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں )
__________________
No signature...
|