View Single Post
  #63  
Old Monday, January 11, 2016
Astute Accountant's Avatar
Astute Accountant Astute Accountant is offline
Senior Member
 
Join Date: Mar 2007
Location: ǺČĆŐŨŃŤÁŇŦŚ’ ÃVĒŇŬÊ
Posts: 595
Thanks: 198
Thanked 633 Times in 344 Posts
Astute Accountant has a spectacular aura aboutAstute Accountant has a spectacular aura about
Default

عمیرہ احمد کے نئے ناول " آبِ حیات " سے چند اقتباسات

"ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ﺑﺲ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﮨﯽ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ۔۔۔۔ﭘﮭﺮ ﻣﺎﺷﺎﺍﻟﻠﮧ ﺗﻢ ﺣﺎﻓﻆ ﻗﺮﺁﻥ
ﮨﻮﺟﺎﻭﮔﮯ۔۔۔۔ﺗﻢ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﺳﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﮐﯿﺎ ﺳﯿﮑﮭﺎ؟" ﻭﮦ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁﺋﯽ
ﺟﺲ ﭘﺮ ﻭﮦ ﺍﮐﺜﺮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔۔۔ﻭﮦ ﺍﺏ ﻭﺍﺭﮈﺭﻭﺏ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺩﺭﺍﺯ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺗﮭﺎ۔۔۔۔ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮐﺮﺗﮯ ﭨﮭﭩﮏ ﮔﯿﺎ۔
" ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﯼ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﮨﯿﮟ۔۔ " ﺍﺱ ﻧﮯ ﺫﺭﺍ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ ﭼﯿﺰ ﮨﻮ ﺟﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﻣﭙﻮﺭﭨﻨﭧ ﺑﮭﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﯽ
ﺑﮭﯽ۔۔ " ﻭﮦ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺗﮭﯽ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔
" ﺁﭖ ﮐﻮ ﭘﺘﺎ ﮨﮯ،ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﭼﯿﺰ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﻣﭙﻮﺭﭨﻨﭧ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﻣﯿﮟ؟ " ﻭﮦ ﺑﮭﯽ
ﺍﺏ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺩﻟﭽﺴﭙﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ؟
" ﮐﯿﺎ؟"
"Hope"
ﺍﻣﺎﻣﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﯽ " ﮐﯿﺴﮯ؟" ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﻮﺍﺏ ﻭﮦ
ﻣﻼ ﺗﮭﺎﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﺮﮨﻢ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﮐﻮ ﮈﮬﺎﻧﭙﺎ ﺗﮭﺎ۔
"ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﺳﺎﺭﺍ ﻗﺮﺁﻥ ﺍﯾﮏ ﺩﻋﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﻋﺎ hope ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﻧﺎ۔۔۔ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﻋﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ
ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﮨﮯ ﻧﺎ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﺮ ﻣﺸﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻣﯿﺪ ﺑﮭﯽ ﺩﮮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔۔۔ﯾﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﯽ
ﭼﯿﺰ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﭘﺎﮎ ﮐﯽ۔۔۔ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﺒﮭﯽ hopeless ﻧﮧ ﮨﻮﮞ۔۔۔ﮐﻮﺋﯽ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ
ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﭘﮍﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ۔۔۔۔ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﮐﺮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔۔ " ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺑﯿﭩﺎ
ﺑﮯ ﺣﺪ ﺁﺳﺎﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻭﮦ ﭼﯿﺰ ﺗﮭﻤﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭦ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ۔۔۔
ﺟﻮ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺩﺍﻧﺎﺋﯽ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺗﯽ ﻭﮦ ﻣﻌﺼﻮﻣﯿﺖ ﺳﻤﺠﮭﺎﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ۔

زندگی میں جب انسان کو ہدایت مل جائے وہ یہ نہ دیکھے کہ کیا کر چکا ہے بس وہاں سے راستہ بدل لے .

زن... زر.... زمین... انسان ان تین چیزوں سے سردار بنتا ہے اور انہیں چیزوں سے "سرِ" دار تک جاتے ہیں ...

انسان روتا کیوں ہے ؟ یہ آسان سوال کبھی کبھی الجبرا کا سوال بن جاتا ہے ...

چیزوں کی اہمیت نہیں ہوتی وہ کبھی نہ کبھی مل ہی جاتی ہیں . صرف انسان ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا . وہ نہیں ملتے ...

ہر آزمائش مال سے شروع ہو کر مال پر ختم نہیں ہو جاتی ...

ہم سب بہت خامیوں والے انسان ہیں . غلطیاں گناہ سب کرتے رہتے ہیں . سب ایک جیسے ہی ہیں . کچھ خوبیوں میں اچھے ... کچھ خامیوں میں برے . لیکن سب سے بہتر شاید وہ ہوتا ہے جو درگزر کرنے کا حوصلہ رکھتا ہو ... اور بعض گناہوں کی سزا جب اللہ دے دیتا ہے تو پھر ہمیں نہیں دینی چاہیے ...

بیشتر لوگ خود کو بہترین مسلمان ثابت کرنے کے لیے دوسروں کے ہر عیب اور ہر خامی کو دکھانے اور جتانے کی وبا میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان کا اسلام انہیں صرف مقابلہ اور موازنہ سکھاتا ہے ... پردہ پوشی نہیں ... وہ کسی مسلمان کے حال اور کامیابیوں پر اسے مبارک باد تو دے سکتے ہیں اس پر رشک بھی کر سکتے ہیں اسے اپنا دوست کہنے ہر فخر بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کے ماضی کے سابقوں اور لاحقوں کو بھلائے بغیر . دل آزاری اور دل شکنی ان کے اسلامی گناہوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوتے ...
__________________
I don't give anyone a reason to HATE ME. They create their own drama out of PURE JEALOUSY...!!!
Reply With Quote