View Single Post
  #1  
Old Friday, December 16, 2016
canadian canadian is offline
Senior Member
 
Join Date: Dec 2010
Posts: 322
Thanks: 175
Thanked 180 Times in 134 Posts
canadian is on a distinguished road
Default کسی غمگسار ﷺ کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ د


کسی غمگسار ﷺ کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا
کہ جو میرے غم میں گھلا کیا اسے میں نے دل سے بھلا دیا
جو جمال روئے حیات ﷺ تھا، جو دلیل. راہ نجات ﷺ تھا
اسی راہبر ﷺکے نقوش پا کو مسافروں نے مٹا دیا
میں تیرے مزار کی جالیوں ہی کی مدحتوں میں مگن رہا
تیرے دشمنوں نے تیرے چمن میں خزاں کا جال بچھا دیا
تیرے حسن خلق کی اک رمق میری زندگی میں نہ مل سکی
میں اسی میں خوش ہوں کہ شہر کے دروبام کو تو سجا دیا
تیرے ثور و بدر کے باب کے میں ورق الٹ کے گزر گیا
مجھے صرف تیری حکایتوں کی روایتوں نے مزا دیا
کبھی اے عنایت کم نظر! تیرے دل میں یہ بھی کسک ہوئی
جو تبسم رخ زیست تھا اسے تیرے غم نے رلا دیا​
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to canadian For This Useful Post:
sadafazam (Thursday, January 19, 2017)