Saturday, April 20, 2024
12:47 PM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > CSS Compulsory Subjects > Islamiat > Islamiat Notes

Islamiat Notes Islamiat notes here

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Tuesday, April 05, 2011
Farrah Zafar's Avatar
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default Islamiat Notes(Urdu)











Aslaf Ka Naqshe Hayaat
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following 15 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
a waheed bilal (Friday, November 09, 2012), aariz (Tuesday, April 05, 2011), adeel abdullah (Wednesday, February 01, 2012), adventurous (Friday, April 08, 2011), anum balouch (Sunday, November 24, 2013), azmatullah (Thursday, February 02, 2012), faizkhosa (Monday, July 18, 2011), headache (Sunday, October 07, 2012), mommy (Saturday, November 26, 2011), MUHAMMAD LUQMAN GUJAR (Monday, February 20, 2012), musmanhussain (Tuesday, June 12, 2012), Shooting Star (Tuesday, April 05, 2011), siddiqui88 (Saturday, February 04, 2012), student (Saturday, September 29, 2012), SYEDA SABAHAT (Wednesday, April 06, 2011)
  #2  
Old Wednesday, April 06, 2011
Farrah Zafar's Avatar
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default

Islam mein aurat ka muqaam


CSS Forums - View Single Post - Deos Islam Give Women A Inferior Status?


Zaujain k haqooq


CSS Forums - View Single Post - Deos Islam Give Women A Inferior Status?
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following 8 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
alimanzoor10 (Friday, April 22, 2011), anum balouch (Sunday, November 24, 2013), azmatullah (Thursday, February 02, 2012), hijaab (Wednesday, April 13, 2011), jalali9226 (Monday, April 18, 2011), Muhammad iqbal Serwar (Thursday, April 21, 2011), student (Saturday, September 29, 2012), SYEDA SABAHAT (Wednesday, April 06, 2011)
  #3  
Old Thursday, May 05, 2011
adroit.jrk's Avatar
Member
 
Join Date: Feb 2009
Location: In you Heart
Posts: 52
Thanks: 16
Thanked 14 Times in 11 Posts
adroit.jrk is on a distinguished road
Default

I need complete notes of Islamiyath, if it is possible you could send me.
Reply With Quote
  #4  
Old Thursday, May 05, 2011
Farrah Zafar's Avatar
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default

Quote:
Originally Posted by adroit.jrk View Post
I need complete notes of Islamiyath, if it is possible you could send me.
I found above articles on internet,if I got more,I will surely share here.Keep visiting.
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
adroit.jrk (Thursday, May 05, 2011)
  #5  
Old Thursday, July 14, 2011
Junior Member
 
Join Date: Jun 2011
Posts: 16
Thanks: 30
Thanked 10 Times in 6 Posts
Sundus Naureen is on a distinguished road
Default

farrah kindly u posted ur notes in pdf format or in zip folder......ur material is very helpful...but is tarah easily download hosakta hai
Reply With Quote
  #6  
Old Thursday, July 14, 2011
Farrah Zafar's Avatar
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default

Quote:
Originally Posted by Sundus Naureen View Post
farrah kindly u posted ur notes in pdf format or in zip folder......ur material is very helpful...but is tarah easily download hosakta hai
ap is ka print le lain,I think wo tou aasani se lia jaye ga.aur jo doosri baaten ap ne likheen wo tou mujhe aati nae
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
Sundus Naureen (Tuesday, July 26, 2011)
  #7  
Old Tuesday, July 26, 2011
Junior Member
 
Join Date: Jun 2011
Posts: 16
Thanks: 30
Thanked 10 Times in 6 Posts
Sundus Naureen is on a distinguished road
Default

islamiat ka paper urdu mei dya ja sakta hai ya wo bhi compulsary hai english mei dena....plz tell me
Reply With Quote
  #8  
Old Tuesday, July 26, 2011
Taimoor Gondal's Avatar
Senior Member
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: Jul 2010
Location: Mandi Bahauddin
Posts: 1,583
Thanks: 1,658
Thanked 2,188 Times in 1,060 Posts
Taimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant futureTaimoor Gondal has a brilliant future
Default

Quote:
Originally Posted by Sundus Naureen View Post
islamiat ka paper urdu mei dya ja sakta hai ya wo bhi compulsary hai english mei dena....plz tell me
Islamiat main app k pas choice hay... urdu main kren ya english main yeh ap ki marzi per depend kerta hay
__________________
Success is never achieved by the size of our brain but it is always achieved by the quality of our thoughts.
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to Taimoor Gondal For This Useful Post:
Sundus Naureen (Thursday, July 28, 2011)
  #9  
Old Wednesday, February 01, 2012
Farrah Zafar's Avatar
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default


زوال اُمت کے اسباب اور خلاصی کا راستہ

مفتی نذیر احمد قاسمی
پ:- آ ج کے پورے سنگین ماحول اور عالمی سطح پر مسلمانوں کی صورتحال کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے فرمائیے کہ اُمت مسلمہ کے زوال وتنزل کی وجوہات آپ کی نظر میں کیا کیا ہیں ۔ یاد رہے کہ ہم آپ کی رائے کو ایک نمائندہ رائے کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ سوال مختصرہے مگر جواب وضاحت کے ساتھ ہو۔
عبدالرشید
(ریٹائرڈ لیکچرار)....مقیم حال جموں

ت:- آج کے عہد میں اُمت مسلمہ کے زوال کے اسباب جاننے سے پہلے غور کیا جائے کہ اللہ نے امت کو کیا کیا دولتیں عطا فرمائیں ہیں ۔ افرادی تعداد اتنی کہ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی آبادی ہے ۔ ساٹھ مسلم ممالک میں مسلمان مکمل طور پر خود مختار ہیں اور پھر غیر مسلم ممالک میں بھی کروڑوں کی تعداد میں مسلمان آباد ہیں ۔دنیا کے سب سے وسیع معدنی ذخائر کا خطہ اُن کے قبضہ میں ہے جن میں ہر قسم کے ذخائر موجود ہیں(خصوصاً خام تیل) جس سے دنیا کے دوسرے ممالک محروم ہیں بلکہ زمین کے پچھتّر فیصدوسائل مسلمانوں کی دسترس میں ہیں۔ دنیا کی بہترین بندرگاہیں مسلمانوں کے پاس ہیں ۔ روئے زمین کے سب سے بہترین محل وقوع میں مسلمان آباد ہیں ۔ آبی ،زمینی او رفضائی راستوں کی سب سے عمدہ گذرگاہیں مسلمانوں کے پاس ہیں ۔
روزئے زمین پر زرخیز زمین ، بہترین آبی وسائل اور عمدہ موسم اور زمین کی پیداوار کے عمدہ ترین اثاثے مسلمانوں کے پاس ہی ہیں۔ مسلمانوں کے پاس روشن تاریخ ، بہترین تہذیب ، اعلیٰ دماغ ،غیرت وحمیت سے آراستہ نوجواں نسل اور عمدہ ترین افرادی قوت (Men Power) ہے ۔ اور اس سب کے ساتھ سب سے اونچا پیغمبر، سب سے سچا دین ، سب سے بہترین اور کامل ترین اسوہ
¿ نبوی ، سب سے سچی کتاب ، علوم و معارف پر مشتمل کتب خانے اور اس لئے اس کائنات کا سب سے سچا ، سب سے زیادہ حق ، سب سے زیادہ فطرت سے ہم آہنگ دین مبین ان کے پاس ہی ہے ۔ یہ وہ دولتیں ہیں جو مسلمانوں کو عطا ہوئیں ہیں ۔

اب دوسرا رُخ ملاحظہ ہو ۔ اس وقت اُمت مسلمہ کا ہر ہرطبقہ کس طرح اپنے دین سے دامن جھاڑنے پر تُلا ہواہے وہ اس کائنات کا سب سے المناک پہلو ہے ۔ کیا حکمران ، کیا تعلیم یافتہ ، کیا تعلیمی نظام چلانے والے افراد ،کیا تجارت اور ملازمت کرنے والے مسلمان ، کیا مسلمان نوجوان اور کیا خواتین و مستورات ،غرض ہر ہر طبقہ دین سے دور ہونے میں ترقی ، غیر مسلم اقوام کی تہذیب وتمدن اپنانے میں سرگرم اور دنیا کی اقوام کو راہِ حق کی طرف لسانی وعملی دعوت دینے کے بجائے ان کی غلیظ اور متعفن تہذیب کو لگے لگانے میں ہر اگلے روز اور ترقی یافتہ ہے۔
پوری دنیا کے مسلمان یورپین علوم ، سائنس، ان کی محنت لگن ، تہذیبی وچُستی کو تو اپنانے کو تیار نہیں ہاں ان کی تہذیب ، ان کے تمدن اوران کے فاحشانہ طرزِ زندگی کو ترقی سمجھ کربڑھ بڑھ کے گلے لگا رہے ہیں ۔
مسلم ممالک کی گردنوں پر سوار حکمران نہ اپنے دین کے وفادار ہیں نہ اپنی اسلامی تہذیب کے محافظ اورنہ ہی اپنے ملکوں کے لئے پاسبان ،ہاں وہ اپنی وقتی حکومت ، اپنی عیاشی اور پھر مغرب کی شاطراستعماری قوتوں کے ایجنٹ ہیں ۔ وہ اسلامی غیرت ، دینی حمیت سے یکسر عاری ہیں اور مسلمانوں پر جو افتاد اُن کے دشمن لاد رہے ہیں ۔یہ حکمران وہ ایجنڈا عملانے کے لئے مسلم دشمنوں کے مہرے بن گئے ہیں ۔
جو جو افراد عصری علوم سے آراستہ ہوتے جاتے ہیں وہ اسلام کے متعلق اپنی زبان وقلم کو اسی طرح سرگرم کرتے ہیں جیسا اسلام کو بگاڑنے والے مستشرقین کا حال ہے ۔ چنانچہ وہ اسلام کی تشریح کے نام پر تحریف اور اسلام کو نافذ کرنے کی بجائے اس کو تبدیل کرکے اپنی مرضی اور دشمنانِ اسلام کے منشاءکے مطابق ڈھالنے کے لئے سرگرم ہیں اور اس تحریف زدہ اسلام کو مسلمانوں کے لئے تنزل سے نکلنے کا راستہ بتاتے ہیں ۔ پوری دنیا کا میڈیا اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ ہے ۔ مسلمانوں کا اُس پر انحصار ہے ۔ خود اپنا میڈیا کھڑا کرنے کی فکر نہیں۔دنیا کی قومیں اسلحہ کی قوت سے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ آراستہ کررہی ہیں اور مسلمان دوسرا تاج محل بنانے ،شاپنگ سنٹر کھولنے اور فحاشی وعیاشی کی ہر نئی سے نئی چیز مہیا کرنے میں محو ہیں جو قومیں خود ہر قسم کی طاقتوں سے مسلح ہیں اور مسلمانوں کی اسلحہ سازی تو کجا ان کے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے سے بھی خائف ہیں ،مسلمانوں کا ہر طبقہ انہی قوموں کو گلے لگا رہاہے جو طاقتیں ڈس رہی ہیں ، انہی کے قدموں میں گرکر حیات کی بھیک مانگنے کا وطیرہ پور ی امہ کے سربرآوردہ لوگوں کا شعار بن چکاہے ۔
یہ ہیں وہ اسباب جو تنزل کا سبب ہیں ۔
اب اس تنزل سے نکلنے کے لئے صرف چند کام کئے جائیں تو کایا پلٹ جائے گی ۔
1
-پوری امت ایک متحدہ بلاک وجود میں لائے پھر اس بلاک کے پلیٹ فارم سے طے کریں کہ مسلمانوں کے لئے ایٹمی قوت بننا آج کے مسلمانوں کا ضروری امرہے لہٰذا اس کے حصول تک دَم لینا بھی گوارا نہ ہو ۔

2- پوری امت مسلمہ کو غیر اسلامی تعلیمی نظریات سے پاک ایسا نظام تعلیم وضع کیا جائے ،جس میں مکمل دین بھی ہو اور تمام عصری علو م بھی ۔

3- پوری امت مسلمہ کو تمام طرح کی فحاشی ، عیاشی ، اسراف اور دوسری اقوام کی نقالی سے پوری طرح پاک کریں ۔

۴- پوری امت مسلمہ اسلامی نظام حکمرانی کے بغیر دوسرے ہر طرز حکومت سے یکسر دامن جھاڑ لے ۔ چاہے وہ لادینیت پر مبنی ڈیموکریسی ہو یا ظالمانہ ڈکٹیٹر شپ ہو یا بادشاہیت کا یک نفری نظام حکومت ۔ اگر طریقہ انتخاب جمہوری ہو تو طرزِ حکومت خالص دینی ہو ۔

۵- پورے عالم کے لئے اسلام کے دعوتی نظام کو اس طرح استوار کیا جائے کہ ہر ہرقوم میں حق کے متلاشی افراد تک یہ حق پہنچ جائے ۔

۶- اسلامی تہذیب کو عملاً زندہ کرکے بطورِ نمونہ پیش کریں تاکہ مغرب کی انسانیت کش تہذیب سے چھٹکارہ پانے کے لئے روشنی سامنے آئے۔

۷-اسلام کے عباداتی امور کو مکمل طور پر زندہ کیا جائے۔ معاشرہ میں تمام قدیم وجدید جاہلانہ رسوم کا خاتمہ کیا جائے او راس کو نبوی طرز کے اُس پاکیزہ معاشرے پر واپس لایا جائے جس میں عفت ، حیائ، محبت ، قناعت ، ترحم ، خدمت خلق ، احترام آدمیت اور تمام صالح او صاف اس طرح جاری وساری تھے ، جیسے جسم میں خون ۔

۸-اسلام کے تمام احکام کو تحریف کا تختہ مشق بنانے کی بجائے اُن کی تشریح وتوضیح اس طرح کی جائے کہ آ ج کا دین آ ج کے ماحول میں ان کی معنویت،افادیت کا قائل ہوجائے اور اسلام کو اپنی ضرورت سمجھے ۔

۹- تجارت ومعیشت کو سود ، قمار اور سرمایہ پرستی کے دلدل سے نکال کر اُسے خود مختار بناکرخالص اسلامی نظام معیشت کے مطابق چلانے کے لئے مسلمان ماہرین معاشیات سے مکمل پروجیکٹ بنواکر دنیا کے سامنے غیرسودی معیشی نظام کا نمونہ رکھا جائے ۔

۱۰-اپنے اپنے ملکوں میں تمام وسائل سے آراستہ سائنسی ادارے قائم کئے جائیں جن سے استفادہ کی بناءپر مسلمانوں کو یورپ کی اُن سائنسی تعلیم گاہوں سے رکنا ممکن ہو جہاں وہ فحاشیت اور غیر اسلامی طرزِ زندگی اور سراسر ملحدانہ فکر وخیال میں پھنس جاتے ہیں ۔

۱۱-عورت کی تعلیم کا مکمل انتظام ہومگر نہ اختلاط ہو اور نہ حیاءو شرم کا جنازہ ہو۔

۱۲-تمام مسلمان اپنا آزاد اور آج کے معیار پر پورا اُترنے والا ایسا میڈیا کھڑا کریں جو اسلام اور مسلمانوں کا نمائندہ ہو اور دین اسلام کی تعلیم مہیا کرنے والے مدارس کو نہ صرف تحفظ ہو بلکہ ان کو ہر طرح کا تعاون دیا جائے ۔

ان چند امورکو اپنایا جائے تو تنزل سے نکلنے کی راہ کھل جائے گی ۔

l------------------l



???? ???? ?? ????? ??? ????? ?? ????? (KashmirUzma.net) 8 RABI-AL-AWWAL 1433 AH SRINAGAR 01 FEBRUARY 2012 : 16:16:56


http://www.youtube.com/v/0VloIjYGrBU&feature=player_embedded


http://www.youtube.com/v/KS8o5kYXhOA&feature=player_embedded



__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following 4 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
a waheed bilal (Friday, November 09, 2012), azmatullah (Thursday, February 02, 2012), s malik (Sunday, February 19, 2012), SYEDA SABAHAT (Saturday, February 11, 2012)
  #10  
Old Wednesday, February 01, 2012
Farrah Zafar's Avatar
Makhzan-e-Urdu Adab
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason: Diligent Service Medal: Awarded upon completion of 5 years of dedicated services and contribution to the community. - Issue reason:
 
Join Date: May 2010
Location: امید نگری
Posts: 2,362
Thanks: 2,346
Thanked 4,047 Times in 1,576 Posts
Farrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud ofFarrah Zafar has much to be proud of
Default


اسلام کا سیاسی تصور- پاکستان میں مذھبی و فرقہ وارانہ تشدد

ذید حامد
بشکریہ: براس ٹیکس

امریکی مقاصد کا حصول جن عوامل میں پنہاں ہے ان میں اسرائیل کا تحفظ، پوری دنیا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ، عالمی پانی کے راستوں تک رسائی، اسلام کے سیاسی تصور کو مضبوط نہ ہونے دینا اور روس اور چین کا گھیراؤ کرنا شامل ہے-
سیاسی اسلام کے خلاف جنگ امریکہ کا سب سے بڑا مقصد ہے- کیونکہ صیہونی نظریاتی بنیادوں پر اسلام کے سیاسی تشخص کو تباہ کرنے کے خواہاں ہیں- امت مسلمہ اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہی ہے- دشمن کی خارجہ پالیسی کا مقصد ہی مسلمانوں کو تباہ کرنا ہے-
لہذا مسلمانوں کو اپنے اندر کے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا- آج پوری امت مسلمہ کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے- مسلم امہ کی سالمیت اور بقا صرف اتفاق میں ہے- بدقسمتی سے دشمنوں نے سازشیں کرکے ہمارے حالات اس نہج پر پہنچادیے ہیں کہ شاید مستقبل میں ہمیں اپنی عزت و آبرو کا دفاع اور پاکستان کے نظریات کے دفاع کے لیے جنگ کرنی پڑجائے- اس لیے مسلمانوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکتے ہوئے اپنی کوتاہیاں دور کرنی ہوں گی- ان شاءاللہ
اسلام کا سیاسی تصور امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے ایک عذاب بنا ہوا ہے- یہ تصور چاہے شیعہ یا ہو یا سنی، ان میں رائج اس نظام کے تصور سے ہی اسلام دشمن عناصر کی جان جاتی ہے- یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ مسلمانوں کے تمام مکتبہ فکر اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے اور اسرائیل کے لیے شدید خطرہ بنے ہوئے ہیں- لہذا جب وہ سیاسی اسلام کی بات کرتے ہیں تو اس سیاسی نظام کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ایک ایسی اسلامی ریاست وجود میں آئے جو اسلام کی سیاسی باگ ڈور کو سنبھال لے اور اپنی خارجہ پالیسی اسلامی اصولوں پر مرتب کرے- پھر جو خارجہ پالیسی مرتب ہوگی وہ اسرائیل کیلئے یقینا بہت بڑا خطرہ ہوگی- اسرائیل کے ساتھ دوستی ممکن نہیں ہے- امت مسلمہ کے لیے وہ ایک زہریلا پودا ہے جب تک اس کی جڑ نہ کاٹی جائے اس وقت تک امت مسلمہ میں سکون نہیں آسکتا- دنیا میں بھی امت مسلمہ کے لیے موجود تمام فتنوں کی بنیاد اسرائیل ہے- اسلام کے سیاسی تصور سے خوف کھانے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ اسلام ایک مختلف سیاسی تصور ہے-
اشتراکیت اور کمیونزم 50ء اور 60ء کی دھائیوں کے دو الگ الگ تصورات تھے- اسلام ایک الگ سماجی انصاف، معیشیت اور عدل کا نظام پیش کرتا ہے- مثال کے طور پر سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کے زمانے میں لوگ زکواۃ لے کر پھرتے تھے مگر لینے والا کوئی نہیں ہوتا تھا- اس وقت سب لوگ خوشحال تھے اور دولت کا بٹوارہ انصاف پر مبنی تھا- دولت چند لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں تھی، سود پر مبنی اقتصادی نظام نہیں تھا- یہ سارے فسادی نظام امریکہ اور اسرائیل کے بنائے ہوئے ہیں- دوسرا نظریہ یہ ہے کہ اسلام ایک الگ سماجی نظام فراہم کرتا ہے- جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی- کفار کے مقابلے میں مسلمانوں کے پاس ایک علحیدہ تصور حیات ہے جو اسرائیل یے لیے انتہائی پریشان کن ہے، وہ ہماری جوہری طاقت سے خوفزدہ ہے- لہذا ہمارے جوہری اثاثوں پر قبصہ کرنا ان کا بنیادی مقصد ہے- ان کا مقصد طاقت کے زور پر چھوٹے چھوٹے ملکوں پر حکومت کرنا ہے- پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں یورپ اور امریکہ نے پوری دنیا میں اپنا نظام رائج کروانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا- پچھلے 100 سال میں 12 کروڑ سے زائد لوگ مارے گئے ہیں- یہ سب نقصان ان کی برپا کی ہوئی جنگوں کا نتیجہ ہے- چنانچہ اسلامی نظام ان کے لیے بالکل قابل قبول نہیں ہے- 1400 سال سے خلافت کے تصور نے ان لوگوں کو پریشان کررکھا ہے- اس تصور کو ہم مسلمان اتنا سنجیدہ نہیں لیتے لیکن مغرب اس کو سنجیدہ لیتا ہے- اس لیے بش نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ "بنیاد پرست مسلمان ایک ایسی مملکت بنانا چاہتے ہیں جو انڈونیشیا سے لے کر افریقہ تک ایک متحدہ ریاست ہو اور تمام فیصلے ایک مرکز سے ہوتے ہوں"-
جو ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے- خلافت کے سیاسی تصور سے مسلمان 1400 سالوں سے منسلک رہے ہیں جوکہ بنیادی طور پر سنی تصور ہے- شیعہ فرقہ میں خلافت کا تصور نہیں مگر سنی اسلام در حقیقت خلافت کے بہت قریب ہے- افغان طالبان سے بعض معاملات پر اختلافات کیے جاسکتے ہیں لیکن انہیں یہ امتیاز ضرور حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے علاقے میں شریعت کے نفاظ کی بھرپور سعی کی، دوسری مثال صومالیہ کی دی جاسکتی ہے جہاں ایک اسلامی گروہ نے اسلامی شریعت پر مبنی حکومت قائم کرنے کی کوشش کی- سوڈان میں بھی ایک جماعت نے شریعتی قونین نافذ کرنے کی جدوجہد کی- چوتھی کوشش الجیریا میں ہوئی جہاں ایک جماعت نے انتخابات میں اپنا منشور پیش کیا کہ وہ کامیابی کے بعد ملک میں اسلامی نظام قائم کریں گے لیکن وہاں فوجی مزاحمت کے ذریعے ان کا راستہ روک دیا گیا- یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ویسے بھی مسلم اتحاد سے سخت خوفزدہ ہیں- امریکیوں اور اسرائیلوں کی سوچ فرعون جیسی ہے، جس طرح فرعون کو بتایا گیا تھا کہ ایک بچہ پیدا ہوگا جو تمہارے نظام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے تو اس نے لاکھوں بچے قتا کروادیے تھے- اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کو ذرا سی بھی خبر ہوجائے کہ دنیا کے کسی جگہ کوئی اسلامی نظام یا شریعت نافذ ہورہی ہے یا کوئی بھی اسلامی ایٹمی قوت اسرائیل کے لیے خطرہ پیدا کرسکتی ہے تو یہ پورے ملک کو نشانہ بنا کر ختم کرنے کی بات کرتے ہین- چنانچہ دشمن کی کمزوریوں پر نظر رکھنا ہمارے لیے ازحد ضروری ہے-
اس لیے امریکیوں اور اسرائیلیوں کو اصل خطرہ شریعت کے نفاذ سے ہے- حالانکہ یہ ہمارے قوانین ہیں اور ہماری مرضی ہے کہ جس طرح چاہیں ہم زندگی بسر کریں- شریعت یا خلافت انکے منافقانہ اور کافرانہ روئے کو ظاہر کرتا ہے- بدقسمتی سے مسلمانوں نے جہاں شریعت کی بات کی وہاں وہ اپنے آپ کو اچھے طریقے سے پیش نہیں کرسکے، جارج برنارڈشا نے شاید یہ بات اسی لیے کی تھی کہ "اسلام میں اچھائی ہے مگر مسلمان اسلام کے اچھے پیروکار نہیں ہیں- یعنی ہم اپنی چيزيں اچھے طریقے سے پیش نہیں کرسکے"-
فی زمانہ مسلمانوں کے پاس فوجی، اقتصادی، سیاسی اور سماجی قوت بھی اتنی نہیں کہ دشمن کا مقابلہ کرسکیں- اسلام دشمن طاقتیں ہمیں آپس میں لڑا کر ہماری قوت کو تباہ کرنا چاہتی ہیں- ہم اپنے سارے مسائل اس وقت حل کرسکتے ہیں جب خلافت کا نظام قائم ہو-

مسلمان خلافت کے بغیر رہ نہیں سکتے- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت راشدہ کے جو سلسلے چلے ان میں امیہ، عباسیہ اور عثمانیہ نماياں تھے- خلافت عثمانیہ 1924ء تک چلی- خلافت ہی مسلمانوں کیلیے حکمرانی کا اصل طریقہ ہے- جس کا مقصد مسلمانوں کو منظم اور یکجا کرکے آگے لے کر جانا ہے اور یہ راز خلافت میں پنہاں ہے- 1924ء کے بعد جب خلافت عثمانیہ ختم ہوگئي تو یہ مسلمانوں کے لیے ناقابل یقین بات تھی-
ہندوستان میں تحریک خلافت چلائی گئی تاکہ خلافت عثمانیہ کو بچایا جائے- علامہ اقبال نے جب ساری دنیا کے بدلتے ہوئے حالات دیکھے تو انہوں نے مسلمانوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ خلافت دوبارہ وقت کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ قائم کی جاسکتی ہے-
خلافت کے بعد مسلمانوں کے لیے سخت مایوسی والا دور تھا- مسلمان یہ تصور بھی نہین کرسکتے تھے کہ امت مسلمہ پر بھی کبھی ایسا وقت آئے گا- اس وقت ہمارا کوئی مرکز نہیں تھا- علامہ اقبال نے امت کو حوصلہ دیا- انہوں نے اپنی کتاب "اسلام میں دینی فکر کی تعمیر نو" (Reconstruction of Religious Thought in to Islam) میں ایسی جدید ریاست کا تصور دیا جو خلافت کے قریب ترین ہو- خلافت عثمانیہ ٹوٹنے کے بعد مسلمانوں کی 56، 57 ریاستیں وجود میں آئيں اس سے پہلے قبل قومی ریاست کا تصور مسلمانوں میں نہیں تھا- آرمینیا سے لیکر مغربی افریقہ تک اور استنبول سے لیکر مدینہ تک مسلمانوں کی سلطنت تھی- مغل حکومت بھی خلافت عثمانیہ کے قریب تھی- مسلمان پوری دنیا کے مسلمان ممالک میں سکون سے جایا کرتے تھے- صرف یہ کافی تھا کہ آپ مسلمان ہیں اور وہی تصورات آج کل یورپ نے اختیار کیے ہیں- یورپی یونین کا تصور انہوں نے مسلمانوں کے خلافت کے دور سے لیا ہے-
اقبال نے امت مسلمہ کو حوصلہ دیا اور قومی ریاست کا ایک ایسا تصور پیش کیا گویا وہ بڑی حکومت کے چھوٹے صوبے ہیں- آپس میں اندرونی معاملات جیسے بھی ہوں لیکن ان کی اور دفاعی پالیسی ایک ہی ہوگی- یہ مسلم حکومت قائم کرنے کی طرف پہلا قدم ہوگا-

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لےکر تابخاک کا شغر

علامہ اقبال نے ایسی ریاست کا تصور دیا ہے جس میں ایک فیڈریشن ہو اور اس کے اندر مسلمانوں میں اتحاد ہو، ہماری خارجہ اور دفاعی پالیسی ہو مگر قومی ریاست کے اندر قوم پرستی کے عنصر کو اقبال نے رد کیا ہے- اقبال اس تصور کو رد کرتے ہیں کہ قومی ریاست کی بنیاد پر امت کی تقسیم کی جائے- وہ قومی ریاست کو شناخت کے طور پر تو رکھنا چاہتے تھے- لیکن تعصب کے طور پر اس کو رد کیا تاکہ مسلمانوں کی آپس میں جنگيں نہ ہوں اور اس کی بنیاد پر مسلمانوں میں فرقہ بندی نہ ہو- شیعہ مسلک میں خلافت کی بجائے امامت کا تصور ہے- ایران شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والا ملک ہے- علامہ اقبال نے ایران کے مفادات اور تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے وسیع تر مسلم اتحاد کی بات کی-

تہران ہو اگر عالم مشرق کا جنیوا
شاید کہ اقوام عالم کی تقدیر بدل جائے

بنیادی طور پر علامہ اقبال مسلمانوں میں پائے جانے والے تمام تر لسانی اور فرقہ وارانہ اختلافات کے باوجود اس امر کے خواہاں تھے کہ متحد مسلم دنیا کا وجود عمل میں آجائے تاکہ مسلمان ایک مضبوط اور بڑی طاقت بن کر ابھریں- وہ اسلام پسند تھے- ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو قومی ریاستوں میں تقسیم کیا جائے پھر ان قومی ریاستوں کو نسلی، لسانی اور فرقہ وارانہ تصورات میں توڑا جائے- وہ اس حکمت عملی سے امت مسلمہ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں-
مسلمانوں کو ہمیشہ مسلمان غدارروں ہی نے زد پہنچائی ہے کیونکہ جب اپنی جڑیں کھوکھلی ہوتی ہیں تب ہی دشمن کو موقع ملتا ہے-
جعفر از بنگال اور صادق از دکن کے حوالے سےاقبال نے اپنے شعر میں ان کا بھی ذکر کیا ہے-
وہ مسلمان جو معتدل اور درست مذھبی مکتبہ فکر کے لوگ ہیں وہ کبھی ایک دوسرے پر کافر ہونے کا فتوای نہیں لگاتے- وہ اس معاملے میں بہت محتاط رہتے ہیں- یعنی تکفیر کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کا کافر قرار دے دیا جائے- مسلمانوں میں ایک سلفی ہیں جو سعودی عرب میں ہیں اور شیعہ ایران میں ہیں- ان کے اندر جتنے بھی اختلافات ہیں وہ نظریاتی اور فکری طور پر ہوسکتے ہیں مگر جب کوئی مسئلہ ہو تو مصلحت میں آپس میں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں- کچھ سلفی اور شیعہ اچھے ہیں اور کچھ سخت ہیں- یہ ہمارے اپنے اختلافات ہیں مگر اس کے باوجود آپ دیکھیں گے کہ ایرانی اور سعودی ایک دوسرے پر کفر کا فتوای نہیں لگاتے- ان کے اندر دوسرے اختلافات بہت ہیں لیکن ایک مسلمان کو کافر کہنا ایک خطرناک کام ہے- ہمارے جتنے بھی دینی بزرگ گزرے ہیں وہ اس بات پر بڑے محتاط رہے ہیں کہ ایک مسلمان کو کافر نہ کہیں- تکفیر ایک خطرناک نظریہ ہے اس نظریے کو کفار اور صیہونیوں نے ہمارے خلاف یعنی مسلمانوں کے اندر اختلافات پیدا کرنے کیلئے ہوا دی اور کافی حد تک وہ اس میں کامیاب بھی رہے- جس طرح آج مسلمان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اس میں براہ راست ان کا ہاتھ ہے اور ہماری اپنی بھی کمزوریاں ہیں- انہوں نے مسلمانوں کو ہی استعمال کرکے ہمارے اندر نظریاتی، لسانی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر قوم کو تقسیم کیا ہے- اگرچہ اس وقت صورتحال زیادہ گھمبیر نہیں ہے مگر پھر بھی خطرہ بہرحال موجود ہے- امت کے لحاظ سے ہم بری طرح تقسیم ہوچکے ہیں لیکن صورتحال کو سنبھالا دیا جاسکتا ہے- ہمارے مکتبہ فکر کے لوگوں، ہمارے ذرائع ابلاغ اور حکومتوں کو خود کو ابھارنا ہوگا- ہم میں خرابیاں اندر سے آتی ہیں- اس لیے قوم مؤثر کردار ادا نہیں کرپائی- قیادتیں بٹ گئيں- علماء ایک دوسرے سے الگ ہوگئے، میڈیا کمزور ہوگیا- یہی وہ بنیادی باتیں ہیں جن کو انہوں نے اپنا ہتھیار بناکر امت کے اندر دراڑيں ڈالنے کی کوشش کی- مگر ہمارے لوگ وقتا فوقتا اپنے آپ کو سنبھلنے کی کوشش کرتے رہے-
مسلم دنیا میں اگر آپ دیکھیں تو آپ کو مختلف قسم کے مسلح گروپ نظر آئيں گے- بنیادی طور پر یہ دو طرح کے ہیں- ایک فرقہ وارانہ اور دوسرے سیاسی و مذھبی- سیاسی و مذھبی عسکریت پسندوں کے بھی دو گروہ ہین- ایک گروہ وہ ہے جو اپنے دشمنوں سے خالی کروانا چاہتا ہے- دوسرا گروہ وہ ہے جو تکفیری ہیں اور دھشتگردی پھیلا رہے ہیں فرقہ وارانہ جتنے بھی گروہ ہیں وہ سارے کے سارے تکفیری ہیں-
پاکستان بنیادی طور پر تکفیری گروہ کی کاروائیوں کا مرکز ہے- بیرونی حملے کے خلاف سیاسی و فوجی جدوجہد دوسری قسم کا تصور ہے- یہ بالکل جائز تصور ہے جیسے کشمیری جہادی گروہ ہیں یا عراقی گروہ، فلسطینی، چیچن، الجیریا، مصر اور افغانستان کے گروہ ہیں- طالبان جو افغان مجاہدین ہیں، 80ء کی دہائی میں عروج پر آئے- یہ جائز تحاریک تھی جوکہ اپنے اپنے ملکوں کو آزاد کروانے کے لیے اختیار کی گئيں- یہ سیاسی عسکری اسلام کا نظریہ تھا-
ایرانی انقلاب بھی اسی سلسلے کی کڑی تھی اور وہ اپنے مسلک کے لحاظ سے حق پر تھے- بدقسمتی سے یہاں مذھبی گروہوں میں سے ایک گروہ نے تکفیری راستہ اختیار کیا- انہوں نے پاکستان اور دوسرے مسلمانوں کے خلاف نظریاتی اختلافات پیدا کرکے ان کےاندر پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور ان کے خلاف اعلان جنگ کیا- پاکستان کے اندر جو اس وقت دھشتگردی کی مہم ہے یہ فرقہ وارانہ دھشتگردی نہیں بلکہ بلکہ سیاسی دھشتگردی کی ایک کڑی ہے- سیاسی مذھبی دھشتگرد گروہ وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اختلاف کی وجہ سے ریاست اور عوام کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے- ان کا مقصد یہی ہے کہ مسلمانوں کو کھوکھلا کرکے پاکستان کی ریاست کو تباہ کیا جا‏ئے-
قبضہ اور تقسیم امریکہ کا دو نکاتی ایجنڈا ہے یعنی مسلمان ملک پر حملہ کیا جائے اور اسے تقسیم کیا جائے- امریکہ نے افغانستان اور عراق کے علاوہ صومالیہ پر بھی حملہ کیا لیکن صومالیہ کا ذکر کوئی نہیں کرتا کیونکہ امریکہ نے اس پر ایتھوپیا کے ذریعے حملہ کروا کے قبضہ کیا- عراق کو اگر ہم ایک مثال کے طور پر لیں تو امریکہ نے پہلے عراق پر حملہ کیا پھر قبصہ کرنے کی کوشش کی- بعد میں سازشیں کرکے وہاں فرقہ وارانہ فسادات کرواد‏ئیے- یعنی شیعہ اور سنیوں کے درمیان جھگڑا کروادیا گیا- شیعہ کو سنی اور سنی کو شیعہ پر حملہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا- عراق کے شیعہ اور سنی رہنمائں نے فرقہ وارانہ فسادات روکنے کی بھرپور کوشش کی، سب کو اچھے طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی گئی لیکن کسی طرف سے تبدیلی نہیں آئي- افغانستان میں انہوں نے تاجک، پختون، شیعہ ہزارہ جات اور طالبان کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی- بنیادی طور پر ان کی حکمت عملی کا مقصد یہی تھا- ایران کے خلاف اگر آج وہ جو کچھ کررہے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران اسرائیل کو دھمکیاں دے رہا ہے اور ایران ایک ایٹمی قوت بننے کی کوشش کررہا ہے- مگر پاکستان کے خلاف وہ اس لیے ہیں کہ پاکستان الحمداللہ ایک ایٹمی قوت ہے اور پاکستان میں کسی بھی قوم کے ساتھ لڑنے کی قوت موجود ہے-
مسلم دنیا کے اندر آپ دیکھیں تو شیعہ اقلیت میں ہیں اور سنی اکثریت میں ہیں- ایران کے پاس اس وقت نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہیں اور وہ اس وقت اسرائيل کے لیے خطرہ بھی نہیں بنا ہوا ہے- دونوں کے درمیان کافی فاصلہ ہے- امریکیوں کی یہ خواھش ہے کہ امت مسلمہ کو جب فرقہ وارانہ بنیادوں پر توڑا جائے تو اس میں شیعہ امریکی ساتھی کے طور پر اپنا کردار ادا کریں مگر ایران یہ نہیں چاہتا- اب امریکی حکمت عملی یہ ہے کہ ہم کسی طرح امت مسلمہ میں جو چھوٹے گروہ ہیں ان کو اپنی طرف کرلیں تو مسلم امہ میں فساد ڈالنے میں آسانی رہے گی- ایرانی اس مسئلہ پر امریکہ کو بےوقوف بنا رہے ہیں- عراق کے اندر ایرانیوں نے امریکی کمزوریوں سے بھوپور فائدہ اٹھایا ہے- عراق میں جنوب کے جتنے شیعہ علاقے ہیں وہاں اتنی بغاوت برپا نہیں ہے جتنی جتنی سنی علاقوں میں برپا ہے- ایران یہ حکمت عملی دکھا رہا ہے اگر وہ امریکیوں کو بےوقوف بنا کر اپنا قومی مفاد حاصل کرسکتے ہیں تو پھر ہمیں ان سے لڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ عراق کو ایک کارڈ کے طور پر استعمال کرتے ہیں- اگر ایوان پر امریکی حملہ ہوا تو وہ عراق اور افغانستان میں ان کے لیے مسائل پیدا کرینگے کیونکہ وہاں بہت بڑی تعداد میں شیعہ سکونت پذیر ہے-
سنی یا شیعہ، اسلام کسی بھی طرح سے امریکہ کو قبول نہیں کیونکہ دونوں امریکیوں اور صیہونیوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں- امریکہ کا جھکاؤ زیادہ تر اہل تشیع کی طرف ہے- اس نظریہ کے تحت وہ ایران کو سنی دنیا کے خلاف اپنا حلیف بھی رکھنا چاہتے ہیں- لیکن ایران ان کے قابو میں نہیں آرہا- وہ ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں لیکن جب ایران ان کی کمزوریوں کو استعمال کرتا ہے تو امریکی مجبور ہوجاتے ہیں- الغرض امریکہ ایرانیوں کو اپنے ساتھ ملانے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے-
انقلاب کے بعد ایران ایک ایسے ملک کے طور پر ابھرا جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھلم کھلا بول سکے- اس سے قبل مسلم دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں تھا- ایران عراق جنگ کو شیعہ سنی جنگ کا رنگ دے کر امریکہ اور مغربی ممالک نے مسلم امہ کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی- یہ لمحہء فکریہ ہے کہ پوری مسلم امہ سنی اور شیعہ نظریے کے تحت آپس میں تقسیم ہوگئی ہے- اس جنگ میں مسلمانوں کا جو نقصان ہوا آج تک اتنا نقصان کسی دشمن نے پوری مسلم امہ کو نہیں پہنچایا- زیادہ تر مسلم ممالک نے صدام کا ساتھ دیا اور ایران اکیلا ہوکر رہ گيا- اس جنگ نے مسلمانوں کو لسانی، فرقہ وارانہ اور عرب و عجم کی صفوں میں تقسیم کردیا- اس وقت پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا- ہمارے تعلقات دونوں کے ساتھ اچھے تھے- سبھک ہماری بات مانتے تھے- اس وقت کی پاکستان حکمومت نے بہت اچھا کردار ادا کیا لیکن ان جنگ کے منفی اثرات جو پاکستان پر پڑے اس سے پاکستان میں عسکریت پسند اور سیاسی اسلامی گروپ پیدا ہوئے-

http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=6575
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen;
Quitters never win and Winners never quit..!!!
Reply With Quote
The Following 6 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post:
a waheed bilal (Friday, November 09, 2012), azmatullah (Thursday, February 02, 2012), s malik (Sunday, February 19, 2012), siddiqui88 (Saturday, February 04, 2012), Syeda Bukhari (Sunday, July 28, 2013), SYEDA SABAHAT (Saturday, February 11, 2012)
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Guidance needed for Islamiat mani1 Islamiat 31 Saturday, November 15, 2014 06:30 PM
Better to go for islamiat in english hilarious Islamiat 14 Thursday, March 24, 2011 08:36 PM
How Many candidates Have Failed in Islamiat only? Zeeshan Inayat CSS 2010 Exam 3 Friday, October 22, 2010 10:04 AM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.