CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   CSS 2015 Papers (http://www.cssforum.com.pk/css-past-papers/css-papers-1971-2017/css-2015-papers/)
-   -   Urdu Papers 2015 (http://www.cssforum.com.pk/css-past-papers/css-papers-1971-2017/css-2015-papers/99379-urdu-papers-2015-a.html)

Eager Wednesday, February 25, 2015 10:14 PM

Urdu Papers 2015
 
Paper I

Part II

سوال نمبر 2 مندرجہ زیل میں سے کسے دو پر مختصر مگر جامع جواب تحریر کیجیے

الف) اردو زبان کی تشکیل و فروغ میں مسلمانوں کے کردار کی حیثیت و اہمیت

ب) اردو زبان کا دکنی دور

ج) اردو غزل پر اسلامی تہذیب کے اثرات کا محاکمہ


سوال نمبر 3: مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک پر جامع مضمون لکھیے

الف) اردو اور پنجابی زبان میں اشتراکات

ب) پشتون اہل قلم کی اردو میں خدمات

ج) اردو اور فارسی زبان کے لسانی روابط


سوال نمبر 4: مندرجہ ذیل میں سے کسی چار پر مختصر نوٹ لکھیے

الف) اردو افسانے میں پاکستانی ثقافت کی عکاسی

ب) حلقہء اربابِ ذوق کی شاعری میں ہیت و اسلوب کے تجربات

ج) اردو نثر میں طنز و مزاح کی روایت

د) اردو تنقید کے نمایندہ رجحانات

ر) علی گڑھ تحریک کی علمی و ادبی خدمات

ق) اردو کا تصورِ عقل و عشق


سوال نمبر 5: مندرجہ ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے جو اصل کے ایک تہاٰی سے زیادہ نہ ہو

" سطحی طور پر رجحان خواہ کتنے ہی متضاد اور مختلف کیوں نہ معلوم ہوں ، حقیقتا ان کی حیثیت اضافی ہے۔ زندگی کے بہاؤکی موزونی کو قائم رکھنے کے لیے ان کا باہمی سمجھوتا اور تبادلہ ضروری ہے۔ یہ دونوں تاریخ کی لازمی خصوصیات ہیں۔ جب جوش و خروش اور بے ترتیبی کا زمانہ گزر جاتا ہے تو تنظیم کا دور آتا ہے۔ اور جب یہ تنظیم کا زمانہ ایک مضر حیات یکسانی اور بے زاری پیدا کر دیتا ہے تو کسی انقلابی محرک کی ضرورت پیدا ہو جاتی ہے تا کہ زندگی اور سماج پہ ایک جمود طاری نہ ہو جاۓ۔ یا وہ پُر اسرار روحِ حیات جسے ہم خود جو جی چاہے نام دے لیں، خود بخود ایک روانی کے سے بڑھتی اور بہتی رہتی ہے"

Eager Wednesday, February 25, 2015 10:20 PM

Paper II

Part II

سوال نمبر 2: شاعر کے حوالے سے صرف دو اجزاء کی تشریح کیجیے

(الف) کسی قوم کا جب اُٹھتا ہے دفتر
تو ہوتے ہیں مسخ ان میں پہلے تونگر
کمال ان میں رہتے ہیں باقی نہ جوہر
نہ عقل ان کی ہادی نہ دین ان کا رہبر

(ب) خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں
ترا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
ہر اک مقام سے آگے مقام ہے تیرا
حیات ذوقِ سفر کے سوا کچھ اور نہیں

(ج) ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے
عہد و پیمان سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مرجانے کو جی چاہتا ہے

سوال نمبر 3: سیاق و سباق کے حوالے سے کسی ایک اقتباس کی تشریح کیجیۓ

(الف) یہ بڑا عجیب منظر تھا۔ رات کے اندھیرے میں صبح ہولے ہولے گُھل رہی تھی۔ چڑیاں ایک دوسرے کو رات کے خواب سنانے لگی تھیں۔ بعض پرندے پر ہلاۓ بغیر فضا میں یوں تیر رہے تھے جیسے مصنوعی ہیں اور کُوک ختم ہو گی تو گر پڑیں گے۔ ہوا بہت نرم تھی اور اس میں ہلکی ہلکی لطیف سی خنکی تھی۔ مسجد میں وارث علی اذان دے رہا تھا۔ یہ وہی سُریلی زبان تھی جس کے بارے میں ایک سِکھ سمگلر نے یہ کہہ کر پورے گاؤں کو ہنسا دیا تھا کہ اگر میں نے وارث علی کی تین چار ازانیں اور سن لیں تو واہگرو کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ میرے مسلمان ہوجانے کا خطرہ ہے۔

(ب) کبھی کبھی اچانک کسی کے چہرے پر خاموشی اور غم کی دبیز لہریں چھا جاتی ہیں۔ کیا اس لمحے اسے مراجعت کی فکر ہوتی ہے کیا موت کا مہربان سایہ اس پر پڑتا ہے؟ کیا آباٰی وطن کی طرف لوٹ جانے کی آرزو ہر ذی روح کو یہاں کی لزتوں میں بھی نا آسودہ رکھتی ہے؟ کبھی کبھی بھری محفلوں میں شام کے وقت سب خاموش ہو جاتے ہیں کیونکہ موت کا فرشتہ وہاں سے گزرتا ہے اور سب کی سایکی جانتی ہے کہ انسان موت کی مدد کے بغیرمکمل طور پر آزاد نہیں ہو سکتا۔ خواہشات کا تمام بوجھ انسان کے کندھوں سے اتارنے والی صرف موت ہے۔


سوال نمبر 4: سروادی سینا کے تناظر میں فیض احمد فیض کی غزلیہ شاعری کی خصوصیات قلمبند کیجیے

یا

مختار صدیقی کا اردو نظم نگاری میں مقام متعین کیجیے

سوال نمبر 5: احمد ندیم قاسمی کے افسانے دیہات کی حقیقی عکاسی کے مظہر ہیں۔ اس راۓ کی روشنی میں ان کے افسانوں کا جائزہ تحریر کیجیے

یا

مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری کی نمایاں خصوصیات پر اظہارِ خیال کیجیۓ

theambitiouswriter Thursday, February 26, 2015 03:32 PM

My both subjective papers went well but objective was purely tukka :-(

mehak jahan Wednesday, March 04, 2015 11:02 PM

What was mcqs of this urdu paper


10:59 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.