CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   News & Articles (http://www.cssforum.com.pk/general/news-articles/)
-   -   ممبئی حملوں کے مزے دار ثبوت (http://www.cssforum.com.pk/general/news-articles/21090-1605-1605-1576-1574-1740-1581-1605-1604-1608-1722-1705-1746-1605-1586-1746-1583-1575-1585-1579-1576-1608-1578-a.html)

progenie Tuesday, January 13, 2009 03:33 PM

ممبئی حملوں کے مزے دار ثبوت
 
[SIZE="4"][b]دو دن پہلے بھارت نے پاکستانی ہا کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ممبئی حملوں کے ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کیے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان ان ثبوتوں کو جھٹلا نہیں سکتا اس لیے ان ثبوتوں کے تحت فوراً ہماری بھیجی ہوئی لسٹ کے مطابق لوگ ہمارے حوالے کیے جائیں۔حوالے کرنے کی بات تو میں بعد میں کروں گا۔مجھے ان مزاحیہ ثبوتوں پر پہلے بات کرنی ہے۔دفترِ خارجہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جو ثبوت مہیا کیے گئے ہیں ان میں ممبئی حملوں کے دوران بنائی گئی وڈیو ریکارڈنگز،دہشت گردوں کی میڈیا کیمروں سے لی گئی تصویریں،اس کے علاوہ وہ نیٹ کالز کے نمبرز جن کے بارے میں معلومات ہیں کہ ایک نمبر امریکہ کا ہے اور دوسرا نمبر آسٹریاکا(کتنے پکے ثبوت ہیں۔میں تو قائل ہو گیا ہوں۔امید ہے*آپ بھی ہو گئے ہوں گے) مبینہ پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کا ہندی میں لکھا ہوا خط(بے چارے کو اردو بھی نہیں آتی تھی۔ہے نا مزے دار بات؟)اس کا اعترافی بیان( جس کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں۔کہ تشدد سے کسی بھی کمزور شخص سے کوئی بھی بیان لیا جا سکتا ہے۔وہ بے چارہ تو صرف اکیس سال کا ہے) اس کے علاوہ ڈی این اے رپورٹ (جس کا تقابل اگر اس کے والدین پاکستان میں ملیں تب ان سے کر کے تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یہ پاکستانی خون ہے یا نہیںاور اگر ہے بھی تو کیا ثبوت ہے کہ اس بے چارے کو کب حراست میں لے کر اب اسے ممبئی دھماکوں میں ملوث کر دیا گیا۔)حملے میں استعمال کیے گئے اسلحے کا جس آرڈیننس فیکٹری سے تعلق بتایا گیا۔وہ فیکٹری تو پاکستان میں موجود ہی نہیں ۔(ویسے بھی کیا انڈیا کے پاس پاکستانی اسلحہ نہیں ہو سکتا؟۔ایسا اسلحہ تو ہمارے پاس بھی بہت ہے جو میڈ ان انڈیا ہے ۔تو کیا ہمیں نہیں چاہیے کہ ہم بھی اس اسلحہ کے سیریل نمبر انڈیا کو دے دیں کہ دیکھو یہ سارا اسلحہ آپ کی فیکٹریوں کا ہے۔ہمارے پاس تو ہزاروں کی تعداد میں انڈین میڈ ہتھیار موجود ہیں جو دہشت گردوں سے چھینے گئے۔جبکہ پاکستان اگر ہتھیار بناتا ہے تو یہ چھوٹے ہتھیاروں کا ایکسپورٹر بھی ہے۔پاکستانی ہتھیار بہت سے ممالک کے اداروں کو فروخت کیے جاتے ہیں۔پھر ان ہتھیاروں کا انڈیا کے پاس ہونا کوئی انہونی بات نہیں۔ایسے بہت سے ثبوت پیدا کر لیے جاتے ہیں)اس کے علاوہ چھ اور لوگوں کو تعلق پاکستان سے جوڑا گیا ان کے نام بتائے گئے۔ان کا مقام بتایا گیا جبکہ ان بے چاروں کے چہرے مسخ کر دئیے گئے ۔(اب بھلا کیسے کوئی پہچانے کہ یہ کس کا لختِ جگر ہے۔باقی جگہوں کا نام لینا کوئی بڑائی نہیں کوئی بھی چھوٹے سے چھوٹا ادارہ بھی ایسے ثبوت پیدا کر لیتا ہے۔ہماری پولیس اس کام میں بہت تیز ہے میرے خیال میں اس کی تفتیش بھی انہیں دے دی جائے تو ایک آدھ دن میں انڈیا سے ہی کھرا نکال لیں گے۔ھاھاھاھا)اس کے علاوہ استعمال کی چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے،آٹا ،میڈی کیم ٹوتھ پیسٹ،اور گورا اور خوبصورت دہشت گرد بننے کے لیے ٹچ می کریم،ویسے اس سے یہ مت سمجھیے گا میں*بھی یہ کریم استعمال کرتا ہوں*۔ھاھاھااور اسی طرح کی ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشاء شامل ہیں۔جن پر میڈ ان پاکستان لکھا ہے۔اور یہ بھی دہشت گردوں سے برآمد ہوئیں۔اور آٹا تو وہ اسپیشلی کراچی سے لے کر گئے۔کیونکہ وہ آٹا جس فیکٹری کا بنا ہے وہ کراچی میں ہے۔ھاھاھاھاھاھا۔کتنے مزے دار ثبوت ہیں۔کہ بے چارے انڈیا کے پاس یہ سب کچھ موجود ہی نہیں تھا جو دہشت گردوں کو سب کچھ پاکستان سے لے جانا پڑا۔اور یہ کیسے دہشت گرد تھے کہ جاتے ہوئے آٹا بھی کراچی سے لے گئے تاکہ سب کو بتا سکیں کہ کیونکہ آٹا کراچی کا ہے اس لیے ہم سمندر کے راستے آئے ہیں۔دوسرا اس سب سے ایک اور بات سامنے آتی ہے کہ پاکستانی اشیاء کی اتنی مانگ ہے ہمسائے ملک میں کہ جس کی مثال نہیں ملتی اسی لیے تووہ ہمارے ساتھ تجارت کر رہے ہیں تاکہ جب کوئی دہشت گردی ہو تو اس تجارت کے تحت آئی ہوئی گھریلو اشیاء کو بھی بطور ثبوت بین الاقوامی طور پر اپنا موقف درست ثابت کرنے کے لیے مہیا کر سکیں۔۔۔میں نے جب ثبوتوں کے بارے میں سنا تو حیران رہ گیا کہ انڈین ایجنسیز اتنی تیز ہو گئیں۔کہ سات ہفتوں کے دوران ہی اس نے اس سطح کے ثبوت ڈھونڈ لیے جو عالمی سطح پر بھارت کی سچائی ثابت کر سکیں۔میں تو انڈین ایجنسیز کی تعریف میں مداح سرائی کرنے والا تھا۔لیکن بھلا ہو میری عقل کا کہ سوچا چلو ثبوتوں کو آنکھوں سے دیکھنے کے بعد ہی مداح سرائی کروں گا۔لیکن جیسے ہی ثبوتوں کو دیکھا حقیقت میں ہنس ہنس کر کپڑے خراب کر لیے۔اب مداح سرائی کو تو دل نہیں کر رہا سوچ رہا ہوں بچوں کی ایک ٹیم بنا کر ان کے حوالے یہ ثبوت کروا دئیے جائیں تاکہ وہ جلد از جلد مجرموں کو بھارت کے حوالے کرنے کا کام شروع کر دیں۔لیکن میرے خیال میں پاکستانی حکومت کی پھر بھی بڑائی ہے کہ وہ سب اداروں کو ملا کر مشترکہ تحقیقاتی تیم بنا کر ان مزاحیہ ثبوتوں پر سنجیدہ تحقیق کرنے کا سوچ رہی ہے۔خیر انہیں سوچنے دیں میں نے سوچا کہ میں اکیلا کیوں کپڑے خراب کروں آپ سب کے بھی کیوں نہ کرواؤں۔اب سب مجھے اپنے اپنے کپڑوںکی تصویریں بھیجیں کے کتنے خراب کیے۔
__________________
نہیں لڑتا ہے مومن نام و عزو جاہ کی خاطر
جہادِ مردِ مومن ہے فقط اللہ کی خاطر[/b][/SIZE]


09:34 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.