Thursday, March 28, 2024
09:08 PM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > General > News & Articles

News & Articles Here you can share News and Articles that you consider important for the exam

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Tuesday, January 13, 2009
Junior Member
 
Join Date: Jan 2009
Posts: 3
Thanks: 1
Thanked 1 Time in 1 Post
progenie is on a distinguished road
Default ممبئی حملوں کے مزے دار ثبوت

دو دن پہلے بھارت نے پاکستانی ہا کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ممبئی حملوں کے ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کیے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان ان ثبوتوں کو جھٹلا نہیں سکتا اس لیے ان ثبوتوں کے تحت فوراً ہماری بھیجی ہوئی لسٹ کے مطابق لوگ ہمارے حوالے کیے جائیں۔حوالے کرنے کی بات تو میں بعد میں کروں گا۔مجھے ان مزاحیہ ثبوتوں پر پہلے بات کرنی ہے۔دفترِ خارجہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جو ثبوت مہیا کیے گئے ہیں ان میں ممبئی حملوں کے دوران بنائی گئی وڈیو ریکارڈنگز،دہشت گردوں کی میڈیا کیمروں سے لی گئی تصویریں،اس کے علاوہ وہ نیٹ کالز کے نمبرز جن کے بارے میں معلومات ہیں کہ ایک نمبر امریکہ کا ہے اور دوسرا نمبر آسٹریاکا(کتنے پکے ثبوت ہیں۔میں تو قائل ہو گیا ہوں۔امید ہے*آپ بھی ہو گئے ہوں گے) مبینہ پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کا ہندی میں لکھا ہوا خط(بے چارے کو اردو بھی نہیں آتی تھی۔ہے نا مزے دار بات؟)اس کا اعترافی بیان( جس کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں۔کہ تشدد سے کسی بھی کمزور شخص سے کوئی بھی بیان لیا جا سکتا ہے۔وہ بے چارہ تو صرف اکیس سال کا ہے) اس کے علاوہ ڈی این اے رپورٹ (جس کا تقابل اگر اس کے والدین پاکستان میں ملیں تب ان سے کر کے تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یہ پاکستانی خون ہے یا نہیںاور اگر ہے بھی تو کیا ثبوت ہے کہ اس بے چارے کو کب حراست میں لے کر اب اسے ممبئی دھماکوں میں ملوث کر دیا گیا۔)حملے میں استعمال کیے گئے اسلحے کا جس آرڈیننس فیکٹری سے تعلق بتایا گیا۔وہ فیکٹری تو پاکستان میں موجود ہی نہیں ۔(ویسے بھی کیا انڈیا کے پاس پاکستانی اسلحہ نہیں ہو سکتا؟۔ایسا اسلحہ تو ہمارے پاس بھی بہت ہے جو میڈ ان انڈیا ہے ۔تو کیا ہمیں نہیں چاہیے کہ ہم بھی اس اسلحہ کے سیریل نمبر انڈیا کو دے دیں کہ دیکھو یہ سارا اسلحہ آپ کی فیکٹریوں کا ہے۔ہمارے پاس تو ہزاروں کی تعداد میں انڈین میڈ ہتھیار موجود ہیں جو دہشت گردوں سے چھینے گئے۔جبکہ پاکستان اگر ہتھیار بناتا ہے تو یہ چھوٹے ہتھیاروں کا ایکسپورٹر بھی ہے۔پاکستانی ہتھیار بہت سے ممالک کے اداروں کو فروخت کیے جاتے ہیں۔پھر ان ہتھیاروں کا انڈیا کے پاس ہونا کوئی انہونی بات نہیں۔ایسے بہت سے ثبوت پیدا کر لیے جاتے ہیں)اس کے علاوہ چھ اور لوگوں کو تعلق پاکستان سے جوڑا گیا ان کے نام بتائے گئے۔ان کا مقام بتایا گیا جبکہ ان بے چاروں کے چہرے مسخ کر دئیے گئے ۔(اب بھلا کیسے کوئی پہچانے کہ یہ کس کا لختِ جگر ہے۔باقی جگہوں کا نام لینا کوئی بڑائی نہیں کوئی بھی چھوٹے سے چھوٹا ادارہ بھی ایسے ثبوت پیدا کر لیتا ہے۔ہماری پولیس اس کام میں بہت تیز ہے میرے خیال میں اس کی تفتیش بھی انہیں دے دی جائے تو ایک آدھ دن میں انڈیا سے ہی کھرا نکال لیں گے۔ھاھاھاھا)اس کے علاوہ استعمال کی چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے،آٹا ،میڈی کیم ٹوتھ پیسٹ،اور گورا اور خوبصورت دہشت گرد بننے کے لیے ٹچ می کریم،ویسے اس سے یہ مت سمجھیے گا میں*بھی یہ کریم استعمال کرتا ہوں*۔ھاھاھااور اسی طرح کی ضروریاتِ زندگی کی مختلف اشاء شامل ہیں۔جن پر میڈ ان پاکستان لکھا ہے۔اور یہ بھی دہشت گردوں سے برآمد ہوئیں۔اور آٹا تو وہ اسپیشلی کراچی سے لے کر گئے۔کیونکہ وہ آٹا جس فیکٹری کا بنا ہے وہ کراچی میں ہے۔ھاھاھاھاھاھا۔کتنے مزے دار ثبوت ہیں۔کہ بے چارے انڈیا کے پاس یہ سب کچھ موجود ہی نہیں تھا جو دہشت گردوں کو سب کچھ پاکستان سے لے جانا پڑا۔اور یہ کیسے دہشت گرد تھے کہ جاتے ہوئے آٹا بھی کراچی سے لے گئے تاکہ سب کو بتا سکیں کہ کیونکہ آٹا کراچی کا ہے اس لیے ہم سمندر کے راستے آئے ہیں۔دوسرا اس سب سے ایک اور بات سامنے آتی ہے کہ پاکستانی اشیاء کی اتنی مانگ ہے ہمسائے ملک میں کہ جس کی مثال نہیں ملتی اسی لیے تووہ ہمارے ساتھ تجارت کر رہے ہیں تاکہ جب کوئی دہشت گردی ہو تو اس تجارت کے تحت آئی ہوئی گھریلو اشیاء کو بھی بطور ثبوت بین الاقوامی طور پر اپنا موقف درست ثابت کرنے کے لیے مہیا کر سکیں۔۔۔میں نے جب ثبوتوں کے بارے میں سنا تو حیران رہ گیا کہ انڈین ایجنسیز اتنی تیز ہو گئیں۔کہ سات ہفتوں کے دوران ہی اس نے اس سطح کے ثبوت ڈھونڈ لیے جو عالمی سطح پر بھارت کی سچائی ثابت کر سکیں۔میں تو انڈین ایجنسیز کی تعریف میں مداح سرائی کرنے والا تھا۔لیکن بھلا ہو میری عقل کا کہ سوچا چلو ثبوتوں کو آنکھوں سے دیکھنے کے بعد ہی مداح سرائی کروں گا۔لیکن جیسے ہی ثبوتوں کو دیکھا حقیقت میں ہنس ہنس کر کپڑے خراب کر لیے۔اب مداح سرائی کو تو دل نہیں کر رہا سوچ رہا ہوں بچوں کی ایک ٹیم بنا کر ان کے حوالے یہ ثبوت کروا دئیے جائیں تاکہ وہ جلد از جلد مجرموں کو بھارت کے حوالے کرنے کا کام شروع کر دیں۔لیکن میرے خیال میں پاکستانی حکومت کی پھر بھی بڑائی ہے کہ وہ سب اداروں کو ملا کر مشترکہ تحقیقاتی تیم بنا کر ان مزاحیہ ثبوتوں پر سنجیدہ تحقیق کرنے کا سوچ رہی ہے۔خیر انہیں سوچنے دیں میں نے سوچا کہ میں اکیلا کیوں کپڑے خراب کروں آپ سب کے بھی کیوں نہ کرواؤں۔اب سب مجھے اپنے اپنے کپڑوںکی تصویریں بھیجیں کے کتنے خراب کیے۔
__________________
نہیں لڑتا ہے مومن نام و عزو جاہ کی خاطر
جہادِ مردِ مومن ہے فقط اللہ کی خاطر
__________________
“Watch your thoughts, for they become words. Choose your words, for they become actions. Understand your actions, for they become habits. Study your habits, for they will become your character. Develop your character, for it becomes your destiny.”

"Change is a slow process which begins from inside the brain"
Reply With Quote
The Following User Says Thank You to progenie For This Useful Post:
Muhammad Islam (Thursday, January 15, 2009)
Reply

Thread Tools Search this Thread
Search this Thread:

Advanced Search

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Updated News Qurratulain News & Articles 1089 Sunday, June 28, 2020 06:28 PM
donation 4 dr aafia ravaila News & Articles 0 Tuesday, August 11, 2009 02:20 PM
Isamiat Paper in Urdu Raz Islamiat 4 Thursday, December 06, 2007 12:33 PM
afghanistan ka hall crying_baby Discussion 7 Sunday, December 31, 2006 02:18 PM
Non Muslim Girls In Veil fatima3k Discussion 2 Friday, October 27, 2006 02:17 AM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.