|
News & Articles Here you can share News and Articles that you consider important for the exam |
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
donation 4 dr aafia
عافیہ صدیقی، رہائی کے لیے چندہ مہم [بی بی سی اردو] Aug, 2009
امریکہ میں رہنے والے بعض پاکستانیوں نے امریکہ میں قید پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے چندہ مہم شروع کی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ پر اگلے ماہ نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مبینہ قاتلانہ حملے کے الزام میں مقدمے کی سماعت شروع ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ شب امریکہ میں مسلم لیگل فنڈ نامی تنظیم کی طرف سے ایک فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھائي اور ان کے ممکنہ وکیل صفائی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھائي محمد علی صدیقی نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عافیہ کو پانچ سال قبل مبینہ طور امریکی ایجنسیوں نے پاکستان سے اغوا کرکے غائب کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال حکومت پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا دفاع کرنے کے لیے بیس لاکھ ڈالر کی وعدہ کی ہوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں عافیہ صدیقی کی بہن سے ملاقات کے دوران عافیہ صدیقی کے مقدمے کے دفاع کے لیے تمام اخراجات مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا جو وکیل صفائی کی متوقع فیس سمیت بیس لاکھ امریکی ڈالر بنتے ہیں- یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں امریکہ کے دورے کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے بھی اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران عافیہ صدیقی کے مقدمے کے تمام اخراجات پاکستانی حکومت کی طرف سے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا- اگرچہ امریکی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو خاتون وکیل مہیا کی ہوئي ہے لیکن عافیہ صدیقی کے مہم چلانے والی تنظیمیں ان کے دفاع کے لیے اس وکیل کو مقرر کرنا چاہتی ہیں جو اس سے قبل دہشتگردی کے ایک مقدمے میں اسامہ بن لان کے ڈرائیور سلیم ہمدان بری کروا چکا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ کی باقاعدہ ابتدائی سماعت انیس ستمبر کو نیویارک کی وفاقی عدالت یو ایس کورٹ صدر ڈسٹرکٹ میں ہونیوالی ہے- اس سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے کے جج رچرڈ بریمن ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے اور اس کا انہیں دفاع کرنے اور مقدمے سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کیلیے ذہنی طور اہل یا فٹ قرار دے چکے ہیں- اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ لڑنے کے لیے بائیس ہزار ڈالر جمع ہوئے۔ |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Who is Dr Aafia Siddiqui | Frankenstein of css | Current Affairs | 17 | Friday, March 20, 2009 04:04 PM |
Donating Body Organs.. | prieti | Discussion | 2 | Tuesday, April 08, 2008 12:48 PM |
Blood Donation & Its Importance | amy | General Knowledge, Quizzes, IQ Tests | 2 | Thursday, January 24, 2008 01:29 PM |
Blood Donation and its Importance ( Practical ) | samreen | General Science Notes | 2 | Saturday, June 16, 2007 11:43 AM |
56 Facts About Blood and Blood Donation | fatima khan | General Science & Ability | 0 | Sunday, November 05, 2006 03:47 PM |