Thursday, April 25, 2024
06:33 AM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > General > News & Articles

News & Articles Here you can share News and Articles that you consider important for the exam

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Monday, May 17, 2010
Member
 
Join Date: Dec 2009
Location: Sindh
Posts: 27
Thanks: 5
Thanked 41 Times in 18 Posts
Masood Ahmed2010 is on a distinguished road
Cool Real picture of education in Pakistan


پسند اپنی اپنی، نصیب اپنا اپنا

وسعت اللہ خان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

ابنِ انشا نے بچوں کے لیے ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ اردو کی پہلی کتاب کے مقابلے میں شاہکار ’اردو کی آخری کتاب‘ لکھی۔اس میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ پیارے بچو تم ان پڑھ رہ کر اکبرِ اعظم بننا پسند کروگے یا پڑھ لکھ کر اس کے نورتن ؟
فائل فوٹو

پاکستان کے چالیس فیصد بچے سکول کا منہ نہیں دیکھتے

ابنِ انشا کو قطعاً اندازہ نہیں ہوگا کہ ان کے بعد کے پاکستان میں اردو کی آخری کتاب کو سنجیدگی سے حرف بحرف لیا جائےگا۔’کھیلوگے کودو گے بنو گے نواب۔ پڑھو گے لکھو گے تو ہوگے خراب۔‘

اسی لیے پاکستان کے چالیس فیصد بچے سکول کا منہ نہیں دیکھتے۔ویسے بھی ایسے سکول کا کیا منہ دیکھنا جو صرف کاغذ پر ہو مگر اسکے اساتذہ کو تنخواہ برابر مل رہی ہو۔

پاکستان کے ایک قومی روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق ملک کے لگ بھگ دو لاکھ بیس ہزار سکولوں میں سے میں ایسے کراماتی سکولوں کی تعداد تیس ہزار کے لگ بھگ ہے جنہوں نے سلیمانی ٹوپی اوڑھ رکھی ہے۔ بیس ہزار درختوں کے نیچے قائم ہیں۔چالیس فیصد میں پانی نہیں اور ساٹھ فیصد میں بجلی نہیں۔

گویا غریب کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ ہاتھ جھاڑ کر نکل لے۔ تعلیم کبھی بنیادی حقوق میں شامل تھی آج کل لگژری میں شامل ہے۔ رھ گئی مڈل کلاس اور مراعات یافتہ اقلیت۔تو مڈل کلاس کو ڈگری کی اس لیے ضرورت نہیں کہ وہ جہاں خرگوش کی طرح زقندیں بھر کر پہنچنا چاہتی ہے۔وہاں پہلے ہی کوئی نہ کوئی کچھوا پہنچا ہوا ہے۔اور جس کچھوے کی اتنی پہنچ ہو کہ اس کے پاس ڈگری ہو نہ ہو، جعلی ہوکہ اصلی کیا فرق پڑتا ہے ؟

یہی سبب ہے کہ جو کریم آف دی کریم سی ایس ایس عرف مقابلے کے سرکاری امتحان میں بیٹھتی ہے اس میں سے لگ بھگ ساٹھ فیصد امیدوار نہیں جانتے کہ پاکستان کی سرحدیں کتنے ممالک سے ملتی ہیں۔اور اس میں سے جو کریم نکل کر بیوروکریسی کا حصہ بنتی ہے تو اسےکوئی بھی جمشید حمید دستی جب چاہے زلیل و رسوا کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انیس سو سینتالیس سے آج تک یہ ملک چودہ سے زائد تعلیمی پالیساں دیکھ چکا ہے۔تب ہی تو جنوبی ایشیا کا سب سے ناخواندہ ملک ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور محمد دلشاد کا اندازہ ہے کہ اس وقت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایک سو اڑتالیس ارکان کے پاس جعلی ڈگری ہوسکتی ہے۔لیکن صرف چھیالیس کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔اور ان میں وہ بھی شامل ہیں جو اسمبلی میں تعلیم کی زبوں حالی پر تقریر کرتے ہوئے آٹھ آٹھ آنسو روتے ہیں۔

انیس سو سینتالیس سے آج تک یہ ملک چودہ سے زائد تعلیمی پالیساں دیکھ چکا ہے۔تب ہی تو جنوبی ایشیا کا سب سے ناخواندہ ملک ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق سیکریٹری کنور محمد دلشاد کا اندازہ ہے کہ اس وقت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایک سو اڑتالیس ارکان کے پاس جعلی ڈگری ہوسکتی ہے۔لیکن صرف چھیالیس کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔اور ان میں وہ بھی شامل ہیں جو اسمبلی میں تعلیم کی زبوں حالی پر تقریر کرتے ہوئے آٹھ آٹھ آنسو روتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے پاس اس معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔لیکن جو اعلیٰ عدالتیں ان دنوں ہر تیسری شے کا ازخود نوٹس لے رہی ہیں انہیں بھی ایک سو اڑتالیس ارکان کی چھان بین میں کوئی دلچسپی نہیں لگتی۔بلکہ یہ تک ہو رہا ہے کہ ایک عدالت نے ایک امیدوار کو جعلی ڈگری رکھنے کے جرم میں نااہل قرار دے دیا تو دوسری عدالت نے بالکل اسی طرح کے کیس میں دوسرے امیدوار کو اہل قرار دے دیا۔

جس طرح کا نظامِ تعلیم اور نظامِ اخلاقیات فیشن میں ہے اس میں ایسے ہی ہونا چاہیے۔کچھ قومیں اپنے بچوں کو برگد کی طرح پالتی ہیں تاکہ بڑے ہو کر سایہ دار بنیں۔کچھ قومیں اپنے بچوں کو یہ دلیل دے کر ببول کی طرح پالتی ہیں کہ برگد کی طرح ببول بھی تو ایک درخت ہی ہے۔

پسند اپنی اپنی ، نصیب اپنا اپنا۔


Source: BBC Urdu
__________________
Too long! Your signature violates the rule. -- Forum Management

Last edited by Surmount; Tuesday, May 18, 2010 at 12:31 PM. Reason: Instead of referring to other sites, material should be posted itself.
Reply With Quote
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Pakistan's History From 1947-till present Sumairs Pakistan Affairs 13 Sunday, October 27, 2019 02:55 PM
Jammu And Kashmir Dispute Gul-e-Lala International Relations 1 Monday, September 02, 2019 04:02 PM
Overview Of The Economy free thinker Pakistan Affairs 5 Tuesday, February 11, 2014 02:24 PM
History of Presidentship in Pakistan Naseer Ahmed Chandio General Knowledge, Quizzes, IQ Tests 1 Tuesday, May 31, 2011 03:00 PM
Foreign relations of Pakistan fahad269 International Relations 0 Thursday, January 17, 2008 09:09 PM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.