|
Birthdays & Greetings The central location for birthday wishes |
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
1st May ... Labour Day
یکم مئ —— لیبر ڈے یکم مئ عام لوگوں کے لیے ایک عام تعطیل کا دن ۔ مزدوروں کے لیے آرام کا دن اس دنیا کے مختلف ممالک میں جلسے جلوس ھوتےریلیاں نکالی جاتی ھیں سمینار ھوتے ھیں تقریریں ھوتی ھیں محنت کش لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ھے ان لوگوں کو جنھیں ھم سارا سال کمی کمین کہتے ھیں ان کی شان میں قصیدے پڑھے جاتے ھیں جن کے حقوق کو سارا سال پامال کیا جاتا ھے ان کے حقوق کی باتیں کی جاتی ھیں اسلام میں ھاتھ سے کام کرنے والے محنت کر کے کمانے والے متقی انسان قابل عزت اور قابل احترام ھیں مگر کیا ھمارے معاشرے میں ایک مزدور اور محنت کش کو وہ مقام مل رھا ھے جس کا وہ حق دار ھے ھمارے ھاں ایک عام مزدور کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ھے کوئ کام کمتر نہیں ھوتا ھمارے مذہب میں ھاتھ پھیلانے کو برا سمجھا جاتا ھے خود محنت کر کے کمانے والے کا رتبہ بہت اونچا ھے صحابہ اکرام لکڑیاں کاٹتے تھے گلہ بانی کرتے تھے رسول کریم اپنے جوتے تک خود مرمت کرتے تھے1886 میں شروع ھونے والی اس تحریک سے دنیا کے محنت کش لوگوں کی زندگی میں کتنا بدلاؤآیا ھے میں یہ بحث نہیں کرونگی ۔ مگر برسوں سے لیبر ڈے منانے والے پاکستان میں عام مزدور کی زندگی میں کیا انقلاب آیا ھے ان کو کتنی سہولیات مل رھی ھیں اس پہ بات کرونگی حکومت کیا اقدامات کر رھی ھے اور کیا ھو نا چاھیے پاکستان میں پچھلے دس سال میں مہنگائ سو گنا بڑھ گئ مگر ایک عام مزدور کی مزدوری میں کوئ خاطر خواہ اضافہ نہیں ھوا جیسے پہلے دو وقت کی روٹی ملتی تھی اسے اب ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ھیں یہ حقیقت ھے ملک کی ترقی میں جتنا حصہ سرمایہ دار صعنتکار اور جاگیر دار کا ھوتا ھے اتنا ھی ایک عام مزدور کا ھوتا ھے سرمایہ دار اگر سرمایہ لگاتا ھے تو مزدور محنت کرتا ھے اپنا خون پسینہ بھاتا ھے وہ بھی مالک کے برابر عزت دار ھے اس کے بھی حقوق ھیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ھے پاکستان میں سرمایہ دار صعنتکار جاگیر دار محنت کش مزدوروں سے جانوروں کی طرح کام لیتے ھیں اور کام کے بدلے وہ اجرت نہیں دیتے جس کے وہ حقدار ھوتے ھیں حکومت کو چاھیے وہ کام جن میں جان کا خطرہ ھو ان کی اجرت مقرر کرے بلڈنگز بنانے والے مزدور بھٹے پہ کام کرنی والی عورتیں اور بچے ۔ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے ۔ لیدر کی فیکٹریوں اور کپاس کے کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں کو مختلف امراض کا خطرہ دفتروں میں کام کرنے والے لوگوں سے کئ گنا زیادہ ھوتا ھے کام پہ ھونے والے حادثات میں معذور ھونے والے اور جان سے ھاتھ دھونے والے مزدوروں کو اس وقت تک معاوضہ ملنا چاھیے جب تک ان کے بچے کمانے کے قابل نہیں ھو جاتے اکثر جگہ پہ تین مہینے کی تنخواہ دے کر فارغ کر دیا جاتا ھے علاج کی سہولیات بھی نہیں دی جاتیں کھیتوں میں کام کرنے والے کسان ھوں یا فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور یا کوئ محنت کش ان کو ان کی محنت کا معاوضہ ملنا چاھیے رونہ پیسہ چند ھاتھوں میں اکٹھا ھو جاتا ھے اور معاشرے میں طبقاتی خلیج بڑھتی جاتی ھے عوام میں محرومی کا احساس پیدا ھوتا ھے جب سے کئ مجرم پیدا ھوتے ھیں جب احساس ِ محرومی بڑھتا ھے اور معاشرہ توڑ پوڑ کا شکار ھوجاتا ھے جرائم بڑھنے لگتے ھیں اور پاکستان میں یہی ھورھا ھے پاکستان میں صرف دو طبقے رہ گئے ھیں اپر کلاس اور لوئر کلاس – ایسے میں نوجوان طبقے کے دلوںمیں نفرت کے جذبات پنپنے لگتے ھیں جب ایسے حالات ھوں تو انقلاب آتے ھیں تیسری دنیا میں محنت کش مزدور پس رھا ھے پاکستان میں 45 % لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رھے ھیں حکومتی سطح پر مزدوروں کے لیے کوئ ٹھوس اقدامات کرنے چاھیے ان کے لیے قانون بنانے کی ضرورت ھے اور اس پہ سختی سے عمل کروانے کی ضرورت ھے ملک کی حالت اس وقت تک نہیں بدلے گی جب تک ایک عام انسان کی زندگی نہیں بدلے گی |
The Following 3 Users Say Thank You to Taimoor Gondal For This Useful Post: | ||
Call for Change (Tuesday, May 01, 2012), Hamidullah Gul (Tuesday, May 01, 2012), marslanqaisar (Tuesday, May 01, 2012) |
#2
|
||||
|
||||
مرے آقا کو گلہ ہے کہ مری حق گوئی
راز کیوں کھولتی ہے اور میں پوچھتا ہوں، تیری سیاست فن میں زہر کیوں گھولتی ہے میں وہ موتی نہ بنوں گا جسے ساحل کی ہوا رات دن رولتی ہے یوں بھی ہوتا ہے کہ آندھی کے مقابل چڑیا اپنے پر تولتی ہے اِک بھڑکتے ہوئے شعلے پہ ٹپک جائے اگر بوند بھی بولتی ہے احمد ندیم قاسمی
__________________
Sangdil Riwajoon ki ya Imart-e-Kohna Toot bhi Tou Skti hay Yeh Aseer Sehzadi Choot bhi tou Skti hay |
The Following 2 Users Say Thank You to Call for Change For This Useful Post: | ||
Malmeena Khan (Wednesday, May 02, 2012), Taimoor Gondal (Tuesday, May 01, 2012) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Essays - Officer Academy LHR | uzma khan youzaf zai | Essays | 24 | Sunday, October 18, 2015 12:59 AM |
The News: Political Economy: Opinion & Analysis | redmax | News & Articles | 413 | Tuesday, February 11, 2014 03:40 PM |
just for innocentsmile | hafiz ishtiaq ahmad | Essay | 0 | Sunday, June 26, 2011 12:58 PM |
Tony Blair : From rebellious schoolboy to global statesman | Surmount | General Knowledge, Quizzes, IQ Tests | 1 | Thursday, April 23, 2009 03:47 PM |