Friday, April 19, 2024
07:57 AM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > Off Topic Section > Humorous, Inspirational and General Stuff

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Tuesday, August 09, 2016
Man Jaanbazam's Avatar
Excursionist
Moderator: Ribbon awarded to moderators of the forum - Issue reason: Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason:
 
Join Date: Jan 2013
Location: Into The Wild
Posts: 1,940
Thanks: 1,140
Thanked 1,478 Times in 754 Posts
Man Jaanbazam has a spectacular aura aboutMan Jaanbazam has a spectacular aura aboutMan Jaanbazam has a spectacular aura about
Default شمالی علاقہ جات: گائیڈ لائن

شمالی علاقہ جات: گائیڈ لائن

تحریر: رعایت اللہ فاروقی
بشکریہ: شفیق شاہ

اگر آپ شمالی علاقہ جات یعنی گلگت بلتستان کی سیر پر روانہ ہونا چاہتے ہیں تو روانگی سے قبل یہ چند باتیں ذہن میں رکھ کر آپ پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
(01) گلگت کے لئے دو راستے جاتے ہیں۔ ایک شاہراہ ریشم اور شاہراہ قراقرم والا ہے۔ یہ ایک ہی شاہراہ ہے لیکن اس کے مانسہرہ سے لے کر تھاکوٹ "دوستی پل" تک کے حصے کا نام شاہراہ ریشم ہے جبکہ دریا پار سے گلگت تک یہ شاہراہ قراقرم کہلاتی ہے۔ یہ اسلام آباد سے اٹھارہ سے انیس گھنٹے کا انتہائی تکلیف دہ سفر ہے اور وجہ اس کی یہ ہے کہ ایک تو اس راستے کی مسافت زیادہ ہے جبکہ داسو سے لے کر رائی کوٹ تک یہ شاہراہ آپ کے تصور سے بھی زیادہ خستہ حالت میں ہے۔ بعض مقامات پر 50 کلومیٹر کا راستہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں عبور ہوتا ہے۔ اس راستے سے ہرگز نہ جائیں ورنہ آپ پچھتائینگے۔
(02) دوسرا راستہ مانسہرہ سے بالاکوٹ، ناران اور بابو سر ٹاپ سے ہو کر جاتا ہے۔ یہ شاہراہ آگے جا کر چلاس میں شاہراہ قراقرم سے جڑ جاتی ہے۔ مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک سڑک زبردست جبکہ بابو سر ٹاپ سے چلاس تک بہت ہی زبردست ہے۔ چلاس سے رائی کوٹ تک پچاس کلومیٹر کی سڑک جگہ جگہ سے خستہ ہے مگر زیادہ خستہ نہیں اور رائی کوٹ برج سے گلگت تک سڑک بہت ہی بہترین حالت میں ہے۔ اگر آپ اسلام آباد سے فجر میں نکل لیں تو ہری پور تا ایبٹ آباد والے ٹریفک جام سے بچ سکتے ہیں۔ اور اگر آپ اس سے بچ گئے تو انشاءاللہ گیارہ گھنٹوں میں آپ گلگت پہنچ سکتے ہیں۔
(03) بابو سر ٹاپ سے چلاس تک کا علاقہ صدیوں سے لوٹ مار کا علاقہ چلا آ رہا ہے مگر یہ لوٹ مار دن میں نہیں بلکہ رات میں ہوتی ہے، دن میں یہ شاہراہ مکمل محفوظ ہے۔ رات کی وارداتوں کے سبب شام 4 بجے کے بعد بابوسر ٹاپ پر قائم چیک پوسٹ کے سیکیورٹی حکام کسی کو بھی آگے جانے نہیں دیتے۔ اگر آپ 4 بجے سے قبل قبل بابوسر ٹاپ پر نہیں پہنچ سکتے تو پھر ناران میں رات گزار کر اگلے دن روانہ ہوں۔
(04) شدید گرمیوں والے موسم میں بھی آپ کو دونوں موسموں کا لباس اپنے ساتھ رکھنا ہوگا۔ کیونکہ ناران ہر موسم میں سخت سرد جبکہ چلاس سے گلگت تک کا علاقہ سخت گرم اور اس سے آگے پھر سخت ٹھنڈ والا علاقہ شروع جاتا ہے۔
(05) اگر گاڑی اپنی ہے تو بہتر یہ ہے کہ سٹپنیاں دو رکھ لیں، ضروری نہیں کہ ٹائر پنکچر ہی ہو لیکن اگر خدا نخواستہ ہو گیا تو پھر سو سو کلومیٹر تک بھی پنکچر والا نہیں ملے گا۔ ٹائر میں ہوا بھرنے والا پمپ بھی ساتھ ضرور لے لیں۔
(06) پہاڑی جھرنوں اور چشموں کا پانی شہرت تو بہت رکھتا ہے لیکن یہ ہر میدانی باشندے کو راس نہیں آتا۔ بعض جگہ اس پانی میں سلفر زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں الرجی ہوجاتی ہے اور یہ الرجی جلد پر ظاہر ہوتی ہے۔ خاص طور پر کراچی والے منرل واٹر پر ہی گزارا کریں کیونکہ ان کے معدے تو عام خالص پانی سے بھی بدک جاتے ہیں :-)
(07) میں نے یہ بات نوٹ کی کہ بلتت فورٹ پر شہری لڑکے اپنے چھچورپنے سے باز نہیں آتے اور وہ قلعے کی تاریخ بتانے والے گائڈز کی گفتگو میں مداخلت کرکے ہنزہ کے گزرے ہوئے راجاؤں اور رانیوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ یہ بہت ہی گھٹیا حرکت ہوتی ہے۔ آپ کو یہ حق ہرگز حاصل نہیں کہ ان کی تاریخ و تہذیب کا مذاق اڑائیں۔ ایسے نوجوان اپنا چھچورپنا ایبٹ آباد سے پیچھے چھوڑ جایا کریں۔
(08) ایک اہم بات یہ کہ بعض لوگ گلگت تک پہنچ کر لوٹ آتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ سیر ہوگئی۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ گلگت کو سیر شروع ہونے سے قبل کا وہ بیس کیمپ ہی سمجھیں جہاں آپ صرف رہائش رکھ سکتے ہیں یا سیر کے لئے درکار ضروری خریداری کر سکتے ہیں۔ خود گلگت شہر کوئی تفریحی مقام نہیں سیر کی جگہیں اس سے آگے آتی ہیں۔
(09) اگر آپ تین چار دن کے ارادے سے گئے ہیں تو گلگت سے آگے سیر کے لئے آپ کے پاس دو آپشنز ہیں۔ یا تو آپ سکردو نکل جائیں جو گلگت کے مشرق میں ہے یا پھر ہنزہ، عطاء آباد جھیل اور خنجراب کی جانب نکل جائیں جو شمال میں ہیں۔ ہم سکردو کے بجائے خنجراب کی جانب گئے اس لئے سکردو کے راستے وغیرہ کے حوالے سے کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں البتہ خنجراب کے حوالے سے پہلی بات یہ ہے کہ گلگت سے خنجراب تک پوری سڑک بہت بہترین حالت میں ہے اس کی ٹینشن نہ لیں۔ رہائش کے لئے گلگت سے ہنزہ زیادہ بہتر ہے کیونکہ ٹھنڈا ہے اور خوبصورت بھی۔
(10) سب سے اہم ترین بات یہ کہ مذہبی نقطہ نظر سے یہ پورا علاقہ بہت حساس ہے۔ یہاں سنی، شیعہ اور آغا خانی رہتے ہیں۔ اگر آپ مذہبی شخص ہیں تو پلیز اپنی زبان کا بہت ہی محتاط استعمال کریں۔ آپ کی غفلت آپ کو کسی مشکل سے بھی دوچار کر سکتی ہے۔ آغا خانی تو پھر بھی شریف لوگ ہیں درگزر کر جاتے ہیں لیکن گلگتی شیعہ اور سنی انگارے جیبوں میں لئے پھرتے ہیں لھذا اپنی سیر و تفریح پر توجہ مرکوز رکھیں مذہبی گفتگو یا تبصروں سے گریز ہی فرمائیں۔
(11) خنجراب پاس سے ساٹھ کلومیٹر قبل "خنجراب نیشنل پارک" کی چیک پوسٹ آئے گی۔ اس چیک پوسٹ پر آپ کو ہدایات دی جائیں گی کہ اب آگے پچاس کلومیٹر پر محیط نیشنل پارک ہے جس میں مار خور اور دیگر انواع و اقسام کے جانور ہیں، ان جانوروں کا خیال رکھیں وغیرہ وغیرہ۔ لیکن تسلی رکھیں اس نیشنل پارک میں ایک گدھے، سات ساہیوالی گائیں اور تین خانیوالی بھینسوں کے سوا کچھ نہیں۔ گدھے کا "خیال" رکھنے کی ضرورت لاہور میں ہوتی ہے جبکہ گائیں، بھینسوں کا خیال ان کے مالکان خود رکھ رہے ہوتے ہیں لھذا سست رفتاری سے سفر کرکے اپنا وقت ضائع نہ کریں۔
(12) واپسی پر ہمیشہ یہ نفسیاتی مسئلہ ہوتا ہے کہ انسان لوٹتا تیز رفتاری سے ہے لھذا واپسی کے سفر میں ڈرائیونگ ڈبل احتیاط چاہتی ہے۔ گھر لوٹتے وقت احتیاط کیجئے ورنہ دریائے سندھ کا لاشیں واپس کرنے کا ٹریک ریکارڈ بہت ہی برا ہے۔

Courtesy: Muhammad Imran Haider
__________________
The world is changed by your example, not by your opinion !
Reply With Quote
The Following 3 Users Say Thank You to Man Jaanbazam For This Useful Post:
azmatullah (Tuesday, July 17, 2018), Perennial Student (Tuesday, July 17, 2018), WaqarMMD (Tuesday, August 09, 2016)
  #2  
Old Saturday, March 11, 2017
Junior Member
 
Join Date: Mar 2017
Location: Gilgit-Baltistan
Posts: 19
Thanks: 0
Thanked 1 Time in 1 Post
GhulaMehdi is on a distinguished road
Default

Agar ap agay Skardu ki taraf nekal paray toh phelay achi tarah soch lay Q k agay road ki halat bhot kharab hai.
Laken ap k curiosity ap ko majbor karay toh then ap ko Skardu city atleast 6 to 7 hours travel mazeed karna paray ga.
My advice is that first rest at any good restaurant when reached Skardu.
Then make a plan for your visit to District Shigar (Here you will see K-2 But bhot dor and rasta itna easy ni),
District Kharmang (Here you will see Manthoka Waterfall, Indian border)
District Ghanche (Here you will see Karakarm Mountain, Siachen Glacier also this is my home town ).
Or
Lake and Dam Sadpara plus Deosai Plateau.
Remember roads ki halat bhot kharab hai so ap k safar itna easy ni ho ga and weather is another big hurdle.
Afterall its known as a little Tibet.
Most welcome guys
We are famous for hospitality.
Reply With Quote
  #3  
Old Saturday, June 30, 2018
Member
 
Join Date: Jul 2014
Location: Rawalpindi
Posts: 39
Thanks: 0
Thanked 3 Times in 3 Posts
asim595 is on a distinguished road
Default

Northern Areas are beautiful places in Pakistan to see.
Reply With Quote
  #4  
Old Tuesday, July 17, 2018
Perennial Student's Avatar
Member
 
Join Date: Apr 2016
Location: Lahore
Posts: 54
Thanks: 19
Thanked 10 Times in 9 Posts
Perennial Student is on a distinguished road
Default

I have visited till Babu sar top and now after reading your guide i will visit both options after gilgit
__________________
Perennial Student
Reply With Quote
  #5  
Old Wednesday, September 25, 2019
Junior Member
 
Join Date: Sep 2019
Posts: 9
Thanks: 0
Thanked 0 Times in 0 Posts
sayever is on a distinguished road
Default

thanks for sharing
__________________
for fun visit on Kangla Production
Reply With Quote
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On



CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.