CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Humorous, Inspirational and General Stuff (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/humorous-inspirational-general-stuff/)
-   -   Indian Administrative Services کشمیری طالبعلم آئی اے ایس میں سرِفہر (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/humorous-inspirational-general-stuff/33622-indian-administrative-services-1-a.html)

Arbab.Danish Sunday, May 09, 2010 11:22 PM

Indian Administrative Services کشمیری طالبعلم آئی اے ایس میں سرِفہر
 
[size="4"][right]کشمیری طالبعلم آئی اے ایس میں سرِفہرست

ریاض مسرور
بی بی سی اُردو ڈاٹ کام، سرینگر
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے اٹھائیس سالہ شاہ فیصل نے پورے بھارت میں منعقد ہوئے سِول سروس امتحان میں اولین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

فیصل کے والد کو چند سال قبل نامعلوم بندوق برداروں نے قتل کردیا تھا۔ والد اور والدہ دونوں اساتذہ تھے۔

شاہ فیصل آئی اے ایس میں ٹاپ کرنے والے نہ صرف پہلے بھارتی مسلمان ہیں بلکہ پہلے کشمیری بھی ہیں۔ اٹھائیس سال قبل جنوبی کشمیر کے خورشید گنائی نے اس امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، وہ فی الوقت وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے پرنسپل سیکریٹری ہیں۔

واضح رہے کہ دو ہزار نو میں منعقدہ اس امتحان کے لیے چار لاکھ سے زائد امیدواروں نے درخواست دی تھی، تاہم صرف ایک لاکھ ترانوے ہزار نوے امیدوار ہی امتحانی حال میں داخلہ کے قابل پائے گئے۔

شاہ فیصل آئی اے ایس میں ٹاپ کرنے والے نہ صرف پہلے بھارتی مسلمان ہیں بلکہ پہلے کشمیری بھی ہیں۔
شاہ فیصل اُن آٹھ سو پچہتر امیدواروں کی فہرست میں اول ہیں جنہیں یونین پبلک سروس کمیشن نے مختلف سینٹرل سروسز کے لیے تعیناتی کا اہل قرار دیا ہے۔ امتحان میں کُل ملا کر چودہ بھارتی مسلمانوں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

جمعرات کو جب امتحان کے نتائج ظاہر ہوئے تو شاہ فیصل کی شاندار کامیابی پر وادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے آبائی ضلع کپوارہ میں لوگوں نے مٹھائیاں بانٹ کر مسرت کا اظہار کیا، جبکہ سرینگر کے حیدرپورہ میں واقع ان کی موجودہ رہائش گاہ پر مداحواں اور صحافیوں کا تانتا بندھا تھا۔

شاہ فیصل نے بارہویں جماعت پاس کرنے کے بعد ایم بی بی ایس کی ڈگری نمایاں کارکردگی کے ساتھ حاصل کی تھی، لیکن انہوں نے ڈاکٹری کا پیشہ اختیار نہیں کیا اور آئی اے ایس کی تیاری میں لگ گئے۔

کشمیریوں کو راحت پہنچانے کے لیے میں وہاں پہنچنا چاہتا تھا جہاں فیصلہ سازی ہوتی ہے۔ میں لوگوں کی معقول خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
شاہ فیصل
شاہ فیصل نے نئی دلّی سے بی بی سی کو فون پر بتایا: ’کشمیریوں کو راحت پہنچانے کے لیے میں وہاں پہنچنا چاہتا تھا جہاں فیصلہ سازی ہوتی ہے۔ میں لوگوں کی معقول خدمت کرنا چاہتا ہوں۔‘ واضح رہے کہ شاہ فیصل نے اس امتحان کے لیے عوامی انتظامیہ اور اُردو ادب مضامین کو چُنا تھا۔

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ، اپوزیشن رہنما مفتی محمد سعید اور کانگریس کے مقامی صدر سیف الدین سوز نے فیصل کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کنبے کو مبارکباد دی ہے۔

عمرعبداللہ نے ایک بیان میں کہا ’ فیصل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری نوجوان پورے ملک میں سب سے زیادہ ہنر اور قابلیت رکھتے ہیں، لیکن انہیں صحیح موقع اور مناسب ماحول کی ضرورت ہے۔‘

فیصل کی بیوہ ماں مُبینہ نے بتایا ’فیصل نے ایم بی بی ایس کیا تو ہم خوش تھے، لیکن وہ خاموش تھا۔ اس کے سر پر جنون سوار تھا کہ وہ آئی اے ایس افسر ہی بنے گا۔ جب ان کے والد کا قتل کیا گیا تو انہیں ایم بی بی ایس کے امتحان کے لیے جانا تھا۔ وہ گئے اور کامیاب بھی ہوئے۔‘
[/right][/size]

Source: [url]http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2010/05/100507_kashmir_ias_topper.shtml[/url]


07:02 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.