CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Islam (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/islam/)
-   -   Hadith (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/islam/18732-hadith.html)

Lodhi Bhai Friday, May 18, 2012 11:37 PM

[color="blue"][size="5"]عشرہ مبشرہ
[/size][/color]
[size="4"][b]
عبدالرحمن بن عوف رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عمررضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عثمان رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہيں ، علی رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، طلحہ رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، زبیررضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، عبدالرحمن بن عوف رض اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، سعد رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہيں ، سعید رضی اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں ، ابوعبیدہ رضي اللہ تعالی عنہ جنتی ہیں

سنن ترمذی حدیث نمبر ( 3682 ) ۔
[/b][/size]
[size="4"][b]ایک ہی حدیث میں ان سب کے نام ذکر ہونے کی بنا پرانہیں عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے ۔[/b][/size]

Lodhi Bhai Saturday, May 19, 2012 06:07 PM

[color="blue"][size="5"] موسيقى كى حرمت[/size][/color]

[size="4"]امام ترمذى رحمہ اللہ نے ابن ابى ليلى كى سند سے حديث بيان كى ہے وہ عطاء سے بيان كرتے ہيں، اور وہ جابر رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كرتے ہيں كہ:

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم عبد الرحمن بن عوف رضى اللہ تعالى عنہ كے ساتھ نكلے تو ان كا بيٹا ابراہيم موت و حيات كى كش مكش ميں تھا، رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے بيٹے كو گود ميں ركھا تو ان كى آنكھوں سے آنسو بہنے لگے.

تو عبد الرحمن كہنے لگے: آپ رونے سے منع كرتے ہيں، اور خود رو رہے ہيں ؟

تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" ميں رونے سے منع نہيں كرتا، بلكہ دو احمق اور فاجر قسم كى آوازوں سے منع كرتا ہوں، ايك تو مزامير شيطان اور موسيقى كے آلات اور نغمہ كے وقت نكالى جانے والى آواز سے، اور دوسرى مصيبت كے وقت چہرے پيٹنے اور گريبان پھاڑنے كےساتھ آہ بكا كرنے كى آواز "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 1005 ) امام ترمذى كہتے ہيں، يہ حديث حسن ہے، اور اسے امام حاكم نے المستدرك ( 4 / 43 ) اور بيہقى نے السنن الكبرى ( 4 / 69 ) اور الطيالسى نے مسند الطيالسى حدي نمبر ( 1683 ) اور امام طحاوى نے شرح المعانى ( 4 / 29 ) ميں نقل كيا ہے، اور علامہ البانى نے اسے حسن قرار ديا ہے.

امام نووى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" اس سے مراد گانا بجانا اور آلات موسيقى ہيں "

: تحفۃ الاحوذى ( 4 / 88 ).

صحيح حديث ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا يہ بھى فرمان ہے:

" ميرى امت ميں كچھ لوگ ايسے آئينگے جو زنا اور ريشم اور شراب اور گانا بجانا اور آلات موسيقى حلال كر لينگے، اور ايك قوم پہاڑ كے پہلو ميں پڑاؤ كريگى تو ان كے چوپائے چرنے كے بعد شام كو واپس آئينگے، اور ان كے پاس ايك ضرورتمند اور حاجتمند شخص آئيگا وہ اسے كہينگے كل آنا، تو اللہ تعالى انہيں رات كو ہى ہلاك كر ديگا، اور پہاڑ ان پر گرا دے گا، اور دوسروں كو قيامت تك بندر اور خنزير بنا كر مسخ كر ديگا "

امام بخارى نے اسے صحيح بخارى ( 10 / 51 ) ميں معلقا روايت كيا ہے، اور امام بيہقى نے سنن الكبرى ( 3 / 272 ) ميں اسے موصول روايت كيا ہے، اور طبرانى ميں معجم الكبير ( 3 / 319 ) اور ابن حبان نے صحيح ابن حبان ( 8 / 265 ) ميں روايت كيا ہے، اور ابن صلاح نے علوم الحديث ( 32 ) ميں اور ابن قيم نے اغاثۃ اللھفان ( 255 ) اور تہذيب السنن ( 2 / 1270 - 272 ) اور حافظ ابن حجر نے فتح البارى ( 10 / 51 ) اور علامہ البانى رحمہ اللہ نے سلسلۃ الاحاديث الصحيحۃ ( 1 / 140 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح البارى ميں كہتے ہيں:

" المعازف يہ گانے بجانے كے آلات ہيں، اور قرطبى نے جوہرى سے نقل كيا ہے كہ: معازف گانا ہے، اور ان كى صحاح ميں ہے كہ: يہ گانے بجانے كے آلات ہيں، اور ايك قول يہ بھى ہے كہ: يہ گانے كى آوازيں ہيں[/size].

[b][size="4"]قرآنى آيات اور احاديث نبويہ گانے بجانے كے آلات اور موسيقى كى مذمت پر دلالت كرتے ہيں، اور انہيں استعمال نہ كرنے كا كہتے ہيں، اور قرآن مجيد راہنمائى كرتا ہے كہ ايسى اشياء كا استعمال ضلالت و گمراہى اور اللہ تعالى كى آيات كو مذاق بنانے كا باعث ہے[/size][/b].

Lodhi Bhai Monday, May 21, 2012 01:27 AM

[color="blue"][size="5"]علم کا بیان[/size][/color]

[color="black"][size="4"][b]
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 70 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 3 بدون مکرر

ابوالتیاح انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (دین میں) آسانی کرو اور سختی نہ کرو، لوگوں کو خوشخبری سناؤ اور (زیادہ تر ڈرا کر انہیں) متنفر نہ کرو۔

---------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 72 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 16 متفق علیہ 13 بدون مکرر

حمید بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ عنایت فرماتا ہے اور میں تو تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا تو اللہ ہی ہے (یاد رکھو کہ) یہ امت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی، جو شخص ان کا مخالف ہوگا ان کو نقصان پہنچا سکے گا، یہاں تک کہ قیامت آجائے۔

-----------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 73 حدیث مرفوع مکررات 16 متفق علیہ 15 بدون مکرر

مجاہد کہتے ہیں کہ میں مدینہ تک ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ رہا (اس عر صہ میں) ایک حدیث کے سوا میں نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، انہوں نے کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے جبکہ آپ کے حضور میں جمار (ایک خاص درخت) لایا گیا، تو آپ نے فرمایا کہ درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے کہ اس کی کیفیت مسلمان کی کیفیت کے مثل ہے ابن عمر کہتے ہیں کہ میں نے چاہا کہ کہہ دوں کہ وہ کھجور کا درخت ہے، مگر میں سب سے چھوٹا تھا اس لئے چپ رہا جب کسی نے نہ بتایا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔

------------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 74 حدیث مرفوع مکررات 6 متفق علیہ 5 بدون مکرر

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رشک (جائز) نہیں مگر دو شخصوں کی عادتوں پر، اس شخص کی عادت پر جس کو اللہ نے مال دیا ہو اور وہ اس مال پر ان لوگوں کو قدرت دے جو اسے (راہ) حق میں صرف کریں اور اس شخص (کی عادت) پر جس کو اللہ نے علم عنایت کیا ہو اور وہ اس کے ذریعہ سے حکم کرتا ہو اور (لوگوں کو) اس کی تعلیم دیتا ہو ۔

------------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 81 حدیث مرفوع مکررات 43 متفق علیہ 34 بدون مکرر

انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کی علامتوں میں ایک یہ علامت
بھی ہے کہ علم اٹھ جائے گا اور جہل قائم ہوجائے گا اور شراب نوشی ہونے لگے گی اور زنا اعلانیہ ہونے لگے گا۔

-----------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 82 حدیث مرفوع مکررات 43 متفق علیہ 34 بدون مکرر

انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (قتادہ) سے کہا (آج) میں تم سے ایک ایسی حدیث بیان کروں گا کہ میرے بعد کوئی تم سے بیان نہیں کرے گا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ علم کم ہوجائے اور جہل غالب آجائے اور زنا اعلانیہ ہونے لگے اور عورتوں کی کثرت اور مردوں کی قلت ہوجائے گی، یہاں تک پہنچے کہ پچاس عورتوں کا تعلق صرف ایک مرد سے ہوگا۔

---------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 86 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 43 متفق علیہ 34 بدون مکرر

ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آئندہ زمانہ میں علم اٹھا لیا جائے گا اور جہل اور فتنے غالب ہو جائیں گے اور ہرج بہت ہوگا عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہرج کیا ہے؟ آپ نے اپنے ہاتھ سے ترچھا اشارہ کر کے فرمایا، اس طرح، گویا آپ کی مراد (ہرج سے) قتل تھی۔

--------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 99 حدیث مرفوع مکررات 2 بدون مکرر

سعید بن ابی سعید مقبری ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن سب لوگوں سے زیادہ حصہ آپ کی شفاعت سے کس کو ملے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے یقینی طور پر یہ خیال تھا کہ ابوہریرہ تم سے پہلے کوئی یہ بات مجھ سے نہ پوچھے گا، کیونکہ میں نے تمہاری حرص حدیث پر دیکھ لی تھی، سب سے زیادہ فیض یاب میری شفاعت سے قیامت کے دن وہ شخص ہوگا جو صدق دل سے یا اپنے خالص جی سے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کہہ دے۔

--------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 101 حدیث مرفوع مکررات 8 متفق علیہ 6 بدون مکرر

عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ بندوں (کے سینوں سے) نکال لے بلکہ علماء کو موت دیکر علم کو اٹھائے گا، یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہ رہے گا تو جاہلوں کو سردار بنالیں گے اور ان سے (دینی مسائل) پوچھے جائیں گے اور وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسرں کو بھی گمراہ کریں گے۔[/b][/size][/color]

Lodhi Bhai Thursday, May 24, 2012 12:48 AM

[size="4"]
صحيح بخاري ومسلم ميں حضرت عائشہ رضي اللہ عنہا سے مروي ہے کہ رسول صلي اللہ عليہ وسلم نےفرمايا:

" من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد "

جس نے ہمارے اس دين ميں کوئي نيا کام نکالا جو ( دراصل ) اس ميں سے نہيں ہے وہ ناقابل قبول ہے.

اور صحيح مسلم كى ايک روايت ميں يہ الفاظ ہيں کہ آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" من عمل عملا ليس عليه أمرنا فهو رد "

جس نے کوئي ايسا عمل کيا جو ہمارے اسلام ميں نہيں تو وہ ناقابل قبول ہے.

اور صحيح مسلم ميں حضرت جابربن عبداللہ رضي اللہ عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم جمعہ کے دن اپنےخطبہ ميں فرمايا کرتےتھے:

" أما بعد فإن خير الحديث کتاب الله وخير الهدي هدي محمد صلى الله عليه وسلم وشر الأمور محدثاتها وکل بدعة ضلالة "

حمدوصلاۃ کے بعد: بيشک بہترين بات اللہ كى کتاب اور سب سے بہتر طريقہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم کا طريقہ ہے، اور بدترين کام نئي ايجاد کردہ بدعتيں ہيں اورو ہر بدعت گمراہي ہے.

-----------------------------------

[color="blue"]کثرت سوال اور بے فائدہ تکلف کی کراہت کا بیان۔[/color][color="darkred"]

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2168 حدیث مرفوع مکررات 15 متفق علیہ 11

موسی ، ابوعوانہ، عبدالملک، وراد (مغیرہ کے کا تب) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت معاویہ نے مغیرہ کو لکھ کر بھیجا کہ مجھ کو لکھ بھیجو، جو تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے، تو حضرت مغیرہ نے لکھ بھیجا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ فرماتے تھے، کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لئے بادشاہت ہے، اور اسی کے لئے سب تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اے اللہ جسے تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں ہے، اور جسے تو روکے اسکو کوئی دینے والا نہیں ہے، اور کسی کی بزرگی والے کو تجھ سے اس کی بزرگی نفع نہیں دیتی، اور لکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیل و قال کثرت سوال اور مال کے ضائع کرنے سے منع فرماتے تھے، اور ماؤں کی نافرمانی اور بیٹیوں کے زندہ درگور کرنے اور حقوق کے روکنے اور بلا ضرورت مانگنے سے منع فرماتے تھے۔[/color][/size]

Lodhi Bhai Thursday, May 24, 2012 01:17 AM

[color="blue"][size="5"]والدین کی نا فرمانی گناہ کبیرہ ہے[/size][/color]

[color="blue"][size="5"]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 922 حدیث مرفوع مکررات 6 متفق علیہ 6[/size][/color] [color="black"][size="4"]

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے تم پر ماؤوں کی نافرمانی اور حقداروں حق نہ دینا اور بیٹیوں کو زندہ درگور کرنا حرام کیا ہے اور تمہارے لیے قیل وقال اور سوال کی زیادتی اور مال کے ضائع کرنے کو مکروہ سمجھا ہے ۔

------------------------------------

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 923 حدیث مرفوع مکررات 10 متفق علیہ 7

[color="darkred"][size="5"]ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤوں؟ ہم لوگوں نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ شریک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا، اس وقت آپ تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے تھے، پھر (سیدھے ہو) بیٹھ گئے اور فرمایا سن لو جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا، سن لو! جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا، آپ اسی طرح (بار بار) فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا کہ آپ خاموش نہ ہوں گے۔[/size][/color]

------------------------------------

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 924 حدیث مرفوع مکررات 11 متفق علیہ 5

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبیرہ گناہوں کا ذکر فرمایا، یا آپ سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرنا، کسی جان کا (ناحق) قتل کرنا، والدین کی نافرمانانی کرنا، پھر فرمایا کیا میں تمہیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤوں اور فرمایا کہ جھوٹ بولنا یاجھوٹی گواہی دینا، شعبہ نے کہا کہ میرا غالب گمان یہ ہے کہ آپ نے جھوٹی گواہی فرمایا۔

------------------------------------[/size][/color]

[color="blue"][size="5"]قطع رحمی کا گناہ[/size][/color]

[color="black"][size="4"]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 929 حدیث مرفوع مکررات 6 متفق علیہ 4

جبیر بن مطعم کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔[/size][/color]
--------------------------------------

[color="blue"][size="5"]صلہ رحمی کی وجہ سے رزق میں کشادگی کا بیان[/size][/color]

[size="4"]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 930 حدیث مرفوع مکررات 2

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کو یہ چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ صلہ رحمی
کرے۔

------------------------------------

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 931 حدیث مرفوع مکررات 5 متفق علیہ 4

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص وسعت رزق اور درازی عمر کا خواہاں ہو تو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔[/size]

Lodhi Bhai Friday, May 25, 2012 12:52 AM

رجب ميں عمرہ
 
[size="4"][b]نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے رجب ميں عمرہ كرنا ثابت نہيں، عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا نے تو اس كا انكار كرتے ہوئے فرمايا ہے:

" نبى كريم صلى اللہ وسلم نے رجب ميں كبھى بھى عمرہ نہيں كيا "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 1776 ) صحيح مسلم حديث نمبر (1255 )

[size="4"][b]جو بعض لوگ خاص كر رجب ميں عمرہ كرتے ہيں يہ دين ميں بدعت شمار ہوتا ہے، كيونكہ وہ كسى زمانے ميں
عبادت كرنے كا مكلف اس وقت ہى ہو سكتا ہے جو شريعت ميں وارد ہو[/b][/size]

امام نووى رحمہ اللہ تعالى كے شاگرد ابن عطار كہتے ہيں:

" مجھے يہ بات پہنچى ہے كہ اہل مكہ اللہ تعالى مكہ كے شرف و مرتبہ اور زيادہ كرے رجب ميں كثرت سے عمرہ كرنے كى عادت بنا چكے ہيں، اس كے متعلق مجھے تو كوئى دليل معلوم نہيں، بلكہ حديث ميں تو ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" رمضان المبارك ميں عمرہ كرنا حج كے برابر ہے "[/b][/size]

Lodhi Bhai Saturday, May 26, 2012 12:47 AM

[size="3"][b]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 939 حدیث مرفوع مکررات 3 [/b][/size]

[size="3"][b] موسی بن اسماعیل، مہدی، ابن ابی یعقوب، ابن ابی نعیم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان سے ایک شخص نے مچھر کے خون کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا تو کہاں کا باشندہ ہے؟ اس نے کہا کہ عراق کا رہنے والا ہوں، ابن عمر نے فرمایا کہ اس آدمی کو دیکھو یہ مچھر کے خون کے متعلق پوچھتا ہے حالانکہ ان لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند (یعنی حسین) کو قتل کیا اور میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ یہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔[/b][/size]

------------------------------------------

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 946 حدیث مرفوع مکررات 16 متفق علیہ 9

[size="3"][b] حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کونسا گناہ سب سے بڑا ہے، آپ نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا حالانکہ اللہ ہی نے تجھے پیدا کیا ہے، پوچھا پھر کونسا؟ آپ نے فرمایا یہ کہ تو اپنے بچے کو اپنے ساتھ کھانے کے خوف سے قتل کردے، پوچھا پھر کونسا؟ آپ نے فرمایا اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنا، تو اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ ۔[/b][/size]

-----------------------------------------

[size="4"][color="blue"][b]یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت کا بیان[/b][/color][/size]

[size="3"][b]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 950 حدیث مرفوع مکررات 4 [/b][/size]

[size="3"][b] سہل بن سعد کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی نگرانی کرنے والے جنت میں اس طرح (قریب) ہوں گے اور آپ نے سبابہ اور درمیانی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اس کی نزدیکی بتائی۔[/b][/size]

----------------------------------------

[color="blue"][size="4"][b]بیواؤں کے لئے محنت کرنے والے کا بیان[/b][/size][/color]

[size="3"][b]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 951 حدیث مرفوع مکررات 9 متفق علیہ 5 [/b][/size]

[size="3"][b] صفوان بن سلیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کو مرفوعا روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیواؤوں اور مسکین کے لئے محنت کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے، یا اس شخص کی طرح ہے جو دن کو روزے رکھتا ہے اور رات کو عبادت کرتا ہے۔[/b][/size]

-------------------------------------

[color="blue"][size="4"][b]آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان[/b][/size][/color]

[size="3"][b]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 957 حدیث مرفوع مکررات 17 متفق علیہ 13 [/b][/size]

[size="3"][b] نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک دوسرے پر مہربانی کرنے اور دوستی و شفقت میں مومنوں کو ایک جسم کی طرح دیکھو گے کہ جسم کے ایک حصہ کو تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم بیداری اور بخار میں اس کا شریک ہو جاتا ہے۔[/b][/size]

[size="3"][b]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 958 حدیث مرفوع مکررات 5 متفق علیہ 4 [/b][/size]

[size="3"][b] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان جب کوئی درخت لگاتا ہے اور اس سے کوئی آدمی یا جانور کھائے تو اس کے لئے صدقہ ہوتا ہے۔[/b][/size]


صحیح بخاری

[size="3"][b] جریر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مہربانی نہیں کرتا اس پر بھی مہربانی نہیں کی جاتی[/b][/size]

--------------------------------------

[color="blue"][size="4"][b]کوئی عورت اپنی پڑوسن کو حقیر نہ سمجھے[/b][/size][/color]

[size="3"][b]صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 963 حدیث مرفوع مکررات 4 متفق علیہ 3 بدون مکرر [/b][/size]

[size="3"][b] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ کوئی عورت اپنی ہمسائی کی بھیجی ہوئی چیز کو حقیر نہ سمجھے، اگرچہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو۔[/b][/size]

------------------------------------

[color="blue"][size="5"][b]جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے[/b][/size][/color]

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 964 حدیث مرفوع مکررات 13 متفق علیہ 10

[size="4"][b] قتیبہ بن سعید، ابوالاحوص، ابوحصین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس چاہیے کہ مہمان کی ضیافت کرے اور جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔[/b][/size]

***********************

Lodhi Bhai Sunday, May 27, 2012 01:38 AM

[size="3"][b]
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا يہ فرمان ياد ركھيں:

" جس چيز ميں بھى نرمى آ جاتى ہے وہ اسے خوبصورت بنا ديتى ہے، اور جس چيز سے بھى نرمى چھين لى جائے وہ اسے بدصورت اور عيب دار بنا ديتى ہے "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 2594 ).[/b][/size]

Asif Yousufzai Sunday, May 27, 2012 12:11 PM

[IMG]http://www.faisalmb.com/blog/image.axd?picture=hadith.JPG[/IMG]

Future Saturday, June 16, 2012 04:12 PM

Funerals - 25th Rajab 1433 (16th June 2012)
 
[B]Narrated Anas (Radi-Allahu 'anhu):[/B]

[COLOR=DarkGreen][B]The Prophet (Sallallahu 'Alaihi Wa Sallam) said, "A Muslim whose three
children die before the age of puberty will be granted Paradise by Allah
due to his mercy for them."[/B]
[/COLOR]
Bukhari Vol. 2 : No. 340


05:34 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.