CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Islam (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/islam/)
-   -   Be careful before forwarding any hadith (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/islam/63249-careful-before-forwarding-any-hadith.html)

Lodhi Bhai Tuesday, May 15, 2012 01:34 AM

Be careful before forwarding any hadith
 
[color="blue"][size="5"]اس شخص پر کتنا گناہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جھوٹ بولے[/size][/color]

[size="4"]

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 107 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 27 متفق علیہ 14 بدون مکرر

علی بن جعد، شعبہ، منصور، ربعی بن خراش، علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میرے اوپر جھوٹ نہ بولنا کیونکہ جو شخص مجھ پر جھوٹ بولے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔

----------------------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 108 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 3 بدون مکرر

ابو الولید، شعبہ، جامع بن شداد، عامر بن عبداللہ بن زبیر، عبداللہ بن زبیر روایت کرتے ہیں کہ ایک دن اپنے والد حضرت زبیر سے کہنے لگے کہ جس طرح فلاں فلاں صحابی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیثیں کثرت سے نقل کرتے ہیں آپ کو میں نے اس طرح روایت کرتے نہیں سنا، زبیر بولے کہ آگاہ رہو، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوا (مجھے بھی بہت حدیثیں معلوم ہیں) لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص میرے اوپر جھوٹ بولے تو اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکا نہ آگ میں تلاش کرے (اس لئے بہت حدیثیں بیان کرتے ہوئے ڈرتا ہوں)

------------------------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 109 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 27 متفق علیہ 14 بدون مکرر

ابومعمر، عبدالواث، عبدالعزیز سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مجھے بہت حدیثیں بیان کرنے سے یہ امر منع کرتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص مجھ پر عمدا جھوٹ بولے تو اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تلاش کرے۔

------------------------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 110 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 14 متفق علیہ 9 بدون مکرر

مکی بن ابراہیم، یزید بن ابی عبید، سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو کوئی میری نسبت وہ بات بیان کرے جو میں نے نہیں کہی، تو اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکانا آگ میں تلاش کرے۔

------------------------------------------------

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 111 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 14 متفق علیہ 9 بدون مکرر

مو سی ابوعوانہ، ابوحصین، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا میرا نام رکھ لو، مگر میری کنیت (جو ابوالقاسم ہے) نہ رکھو اور (یقین کرلو کہ) جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا تو یقینا اس نے مجھے دیکھ لیا اس لئے کہ شیطان میری صورت نہیں بناسکتا اور جو شخص عمدا میرے اوپر جھوٹ بولے تو اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکانا آگ میں تلاش کرے۔

--------------------------------------------------

[/size]


11:27 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.