|
Islam Invite to the Way of your Lord with wisdom and fair preaching, and argue with them in a way that is better. Truly, your Lord knows best who has gone astray from His Path, and He is the Best Aware of those who are guided." Holy Qur'an 16:125 |
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
اللہ سے مانگو
اللہ سے مانگو ایک اتوار میں سرکار کی بارگاہ میں حاضر تھا اور اپنی نوکری کا رونا رو رہا تھا۔۔۔ سرکار نے کمال محربانی سے دعا دی اور فرمانے لگے۔۔ بھائی وسطی ایشیاء میں ایک بزرگ تھے۔۔۔ ملک میں قحط پڑا ہوا تھا۔۔ خلقت بھوک سے مر رہی تھی۔۔ ایک روز یہ بزرگ کچھ خریدنے بازار جا رہے تھے کہ انھون نے ایک غلام کو دیکھا جو ہنستا کھیلتا لوگوں سے مزاق کر رہا تھا۔۔ بزرگ ان حالات میں غلام کی حرکات دیکھ کر جلال میں آ گئے۔۔۔ غلام کو سخت سست کہا کہ لوگ مر رہے ہیں اور تجھے مسخریان سوجھ رہی ہیں۔۔۔ غلام نے بزرگ سے کہا۔۔۔ آپ اللہ والے لگتے ہیں۔۔ کیا آپ کو نہیں پتہ میں کوں ہوں؟ بزرگ بولے تو کون ہے؟ غلام نے جواب دیا میں فلان رئیس کا غلام ہوں۔۔ جس کے لنگر سے درجنون لوگ روزانہ کھانا کھاتے ہیں۔۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جو غیروں کا ،اس قحط سالی میں پیٹ بھر رہا ہے ۔۔وہ اپنے غلام کو بھوکا مرنے دے گا۔۔۔ جائیں آپ اپنا کام کریں آپ کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی۔۔۔ بزرگ نے غلام کی بات سنی اور سجدے میں گر گئے۔۔۔ بولے یا اللہ مجھ سے تو یہ ان پڑھ غلام بازی لے گیا۔۔۔ اسے اپنے آقا پر اتنا بھروسہ ہے کہ کوئی غم اسے غم نہیں لگتا۔۔۔ اور میں جو تیری غلامی کا دم بھرتا ہوں۔۔ یہ مانتے ہوئے کہ۔۔۔ تو مالک الملک اور ذولجلال ولااکرام ہے۔۔ اور تمام کائینات کا خالق اور رازق ہے ۔۔ میں کتنا کم ظرف ہوں کے حالات کا اثر لے کر نا امید ہو گیا ہوں۔۔۔ بے شک میں گناہ گار ہوں اور تیرے سے تیرے رحمت مانگتا ہوں اور اپنے گناہوں کے معافی مانگتا ہوں۔۔۔۔۔ واقعہ سنانے کے بعد سرکار بولے۔۔۔ بھائی اللہ کی غلامی اختیار کرو ۔۔۔ اور پھر ہر چیز اس پر چھوڑ دو۔۔۔ وہ تمھیں کبھی ناکام نہیں ہونے دے گا۔۔۔ اچھا غلام ہمشہ اپنے مالک کی رضا تلاش کرتا ہے۔۔۔ مالک کی رضا ہی اس کو پار لگاتی ہے۔۔۔۔ اللہ رب العزت کی رضا حاصل کرنے کے لئے نفس کو کنٹرول کرنا پرتا ہے۔۔ نفس کی تربیت کرنی پڑتی ہے۔۔۔ اور اپنے رب کے چھوٹے سے چھوٹے حکم کو نفس کی کسی بھی خواہش پر ترجیع دینی ہو تی ہے۔۔۔ سو جیسے حالات ہوں، مالک کی رضا ڈھونڈو۔۔ رضا کی تلاش میں نفس کو لگا میں ڈالو گے اور برے سے برے حالات میں بھی مالک کا شکر ادا کرو گے ۔۔۔ تو دیکھو گے تمھارا مالک تمھیں دین اور دنیا دونوں میں کتنا نوازتا ہے۔۔۔ ہمت رکھو اور یاد رکھو ہر چیز کا وقت ہے اور وقت پر ہی چیزین ملتی ہیں ۔۔۔ دوسری بات غیر اللہ سے امیدین غم کا باعث بنتی ہیں ۔۔۔ انسان کو وہی ملتا ہے جو اس کی قسمت میں لکھا جا چکا ہے نا زیادہ اور نا ہی اس سے کم ۔۔۔ہاں لیکں سرکار مدینہ کے قول کے مطابق دعا قسمت کے فیصلے بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔۔۔ اللہ سے مانگو۔۔ اپنے لئے دعا کرو۔۔۔ ہم بھی دعا کریں گے۔۔۔ |
The Following User Says Thank You to Red Flower For This Useful Post: | ||
fiza mehar (Saturday, July 14, 2012) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Islam Main Mehngai Ka Ilaaj (اسلام میں مہنگائی کا علاج) | Fassi | Islamiat | 0 | Sunday, June 03, 2012 01:38 PM |
Playing Quran in the background | Princess Royal | Islam | 30 | Friday, May 25, 2012 01:49 AM |
Urdu Essay For PMS | Amna | PCS / PMS | 8 | Sunday, May 06, 2012 06:28 PM |
The Life of Holy Prophet (SAW) | Asi01 | Islamiat | 0 | Sunday, January 29, 2012 10:35 PM |
سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے دس | sara soomro | Islam | 0 | Tuesday, January 11, 2011 01:37 PM |