Thursday, April 25, 2024
03:57 PM (GMT +5)

Go Back   CSS Forums > Off Topic Section > Islam

Islam Invite to the Way of your Lord with wisdom and fair preaching, and argue with them in a way that is better. Truly, your Lord knows best who has gone astray from His Path, and He is the Best Aware of those who are guided." Holy Qur'an 16:125

Reply Share Thread: Submit Thread to Facebook Facebook     Submit Thread to Twitter Twitter     Submit Thread to Google+ Google+    
 
LinkBack Thread Tools Search this Thread
  #1  
Old Friday, September 21, 2012
Invincible's Avatar
Senior Member
Medal of Appreciation: Awarded to appreciate member's contribution on forum. (Academic and professional achievements do not make you eligible for this medal) - Issue reason:
 
Join Date: Oct 2006
Location: Karachi.
Posts: 1,628
Thanks: 1,011
Thanked 1,572 Times in 792 Posts
Invincible has much to be proud ofInvincible has much to be proud ofInvincible has much to be proud ofInvincible has much to be proud ofInvincible has much to be proud ofInvincible has much to be proud ofInvincible has much to be proud ofInvincible has much to be proud of
Default Ghamdi's persuasive response to sacrilegious movie.

We need to enter into intellectual dialogue with non-Muslims to avoid Clash & to pave way for Coexistence.

Worth Reading:




رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کو نشانہ بنانے والے مستشرقین نے ہمیشہ دو چیزوں کو نمایاں کیا ہے۔ ایک آپ کی شادیا ں اور دوسری آپ کی جنگی مہمات۔ یہ مستشرقین زیادہ تر مسیحی رہے ہیں جن کے مذہب میں رہبانیت کی بھرپور آمیزش ہوگئی ہے۔ رہبانیت کے تصورات کے تحت شادی نہ کرنا ایک بہترین عمل اور جنگ و جدل سے بچنا عین عبادت ہے۔ اس پس منظران لوگوں کونبی کریم علیہ الصلوٰۃ و تسلیم کی سیرت مبارکہ میں یہی چیزیں سب سے زیادہ قابل اعتراض لگتی ہیں ۔ آج کل بھی وقفے وقفے سے مغرب میں توہین رسالت کے جو واقعات کارٹون اور فلموں کی شکل میں سامنے آتے ہیں ان میں انہی دو چیزوں کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ پیش نظر مضمون میں ہم آپ کی شادیوں کے حوالے سے بعض طالب علمانہ سوالات اٹھارہے ہیں تاکہ اپنے پرائے شادیوں کی تعداد کے بجائے ان کے حالات دیکھ کر آپ کی سیرت کے بارے میں کوئی رائے قائم کریں۔جہاد پر تبصرہ کبھی بعد میں کیا جائے گا۔

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے متعدد شادیاں کیں۔مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پچیس برس عفیف زندگی گزارنے کے بعدآپ نے حضرت خدیجہ سے نکاح کیا اور پھر اگلے پچیس برس تک آپ نے کسی اور خاتون سے شادی نہیں کی۔عرب کے کلچر میں کسی مرد کی دوسری تیسری شادی ایک معمولی بات تھی۔ مگر آپ نے نہ صرف ایسا نہ کیا بلکہ جب اعلان نبوت کے بعد قریش کے سرداروں نے آپ کو پیشکش کی کہ عرب کی حسین ترین عورتو ں کوآپ سے بیاہ دیا جائے تو آپ نے ایسی کسی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

سوال یہ ہے کہ جو نقشہ مستشرقین کھینچے ہیں اس نقشے کا انسان جوانی میں شادی سے قبل کیسے بے داغ رہ سکتا ہے؟ شادی کے بعد وہ پچیس برس تک کیسے صرف ایک خاتون سے نکاح پر قناعت کرسکتا ہے؟جس شخص کی جوانی کی سیرت یہ ہو وہ بڑھاپے میں اچانک شادیوں کا شوق کس طرح خوشی کوشی پال سکتا ہے؟ مزید یہ کہ آپ کی شادیوں کی نوعیت یہ نہیں کہ آپ نے ایک دم عورتوں سے اپنا حرم بھرلیاہو۔ بلکہ ایک نبی ،رسول ،لیڈر اور ایک رول ماڈل کے طور پر جب جب ضرورت لاحق ہوئی آپ نے شادیاں کیں۔پھر جن خواتین سے شادی کی ان میں سیدہ عائشہ کوچھوڑ کر سب بیوہ، مطلقہ اور بال بچے دار خواتین تھیں۔اس پر بھی آپ پر یہ پابندی تھی کہ آپ اپنی کسی بیوی کو طلاق دے کر خود سے الگ نہیں کرسکتے تھے نہ ایک مخصوص دائرے سے باہر شادی کرسکتے تھے۔

پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ حضرت خدیجہ کے بعد بیوی کی حیثیت سے جو خاتون آپ کی زندگی میں آئیں وہ ایک نوجوان کنواری خاتون یعنی سیدہ عائشہ تھیں۔ احادیث اور سیرت کی کتابوں میں یہ بات واضح ہے کہ سیدہ ہی آپ کے لیے سب سے محبوب ہستی تھیں۔ مگر اس کے باوجود آپ نے جب متعدد شادیاں کیں توعدل کی غرض سے خود پر یہ پابندی عائد کردی کہ آپ کا وقت تمام بیویوں میں یکساں تقسیم ہوگا۔گویا محبوب بیوی کے ساتھ جو وقت آپ گزارسکتے تھے اس کا ایک بڑا حصہ اب دوسری خواتین میں تقسیم ہوگیا۔
جس سیرت کا نقشہ یہ مستشرقین کھینچتے ہیں کیا اس نقشے کا انسان اسی طرح بیوہ ،مطلقہ خواتین سے شادیاں کرکے خود پر طرح طرح کی پابندیاں لگاتا ہے؟کیا یہ ممکن ہے کہ جوانی کے تلاطم سے بے داغ گزرنے والا انسان بڑھاپے کی پرسکون لہروں میں اپنی کشتی بے قابو ہونے دے ؟ شادیاں جب خواہش نفس کے لیے کی جاتی ہیں تو خوبصورت ترین عورتوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ عرب کے سردار نے جن کے جنبش ابرو پر سب کچھ ممکن تھا کیا ایسی ہی خواتین سے شادیاں کی تھیں؟ اگر ان سب سوالوں کے جواب نفی میں ہے اور بلاشبہ نفی میں ہے پھر درود و سلام بھیجیے اس ذات پر جس نے اپنے عائلی سکون کو اللہ کے حکم اور معاشرے کی ضروریات پر قربان کردیا۔
__________________
When you try, you risk failure. When you don’t try, you ensure it.
Reply With Quote
The Following 12 Users Say Thank You to Invincible For This Useful Post:
Ayesha Suhail (Friday, September 21, 2012), BALOCHISTAN (Friday, September 28, 2012), Call for Change (Friday, September 21, 2012), Cute Badshah (Saturday, September 22, 2012), Farrah Zafar (Friday, September 21, 2012), m0m0 (Saturday, September 22, 2012), morningcloud (Friday, September 21, 2012), Muhammad T S Awan (Friday, September 21, 2012), Mustafa Syed (Saturday, September 22, 2012), sabahatbhutta (Friday, September 21, 2012), sohaib nazir chattha (Friday, September 21, 2012), Zaheer Qadri (Friday, September 21, 2012)
Reply


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are On
Refbacks are On


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Psychology, By David G. Myers, 6th Edition sarfrazmayo Psychology 24 Sunday, July 20, 2014 03:47 PM
Psychology: Learning theories sumair shah Psychology 2 Sunday, September 18, 2011 12:53 PM
psychology glossary mahvishjamil Psychology 0 Saturday, February 26, 2011 12:33 PM
Different types of governments,MCQS The Star Political Science 0 Thursday, January 08, 2009 06:27 PM


CSS Forum on Facebook Follow CSS Forum on Twitter

Disclaimer: All messages made available as part of this discussion group (including any bulletin boards and chat rooms) and any opinions, advice, statements or other information contained in any messages posted or transmitted by any third party are the responsibility of the author of that message and not of CSSForum.com.pk (unless CSSForum.com.pk is specifically identified as the author of the message). The fact that a particular message is posted on or transmitted using this web site does not mean that CSSForum has endorsed that message in any way or verified the accuracy, completeness or usefulness of any message. We encourage visitors to the forum to report any objectionable message in site feedback. This forum is not monitored 24/7.

Sponsors: ArgusVision   vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.