CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Poetry & Literature (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/)
-   -   Iqtibasat (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/46740-iqtibasat.html)

Farrah Zafar Tuesday, October 11, 2011 06:38 PM

[size="5"]
زندگی میں ہمارے ساتھ چلنے والا ہر شخص اس لیے نہیں ہوتا کہ ہم ٹھوکر کھا کر گریں اور وہ ہمیں سنبھال لے
ہاتھ تھام کر، گرنے سے پہلے یا بازو کھینچ کر گرنے کے بعد۔۔۔۔۔

بعض لوگ زندگی کے اس سفر میں ہمارے ساتھ صرف یہ دیکھنے کے لیے ہوتے ہیں
کہ ہم کب کہاں اور کیسے گرتے ہیں۔
لگنے والی ٹھوکر ہمارے گھٹنوں کو زخمی کرتی ہے یا ہاتھوں کو، خاک ہمارے چہرے کو گند ا کرتی ہے یا کپڑوں کو۔[center][u]

اقتباس: عمیرہ احمد کے ناول "تھوڑا سا آسمان" سے
[/u][/center][/size]

Farrah Zafar Friday, October 14, 2011 04:53 PM

[size="5"]
پاکپتن میں میں نے بابا صاحب کے مزار پر ایک فقیر کو دیکھا کہ ہاتھ میں روٹی رکھے کھا رہا تھا اور اس کے کچلوندے کبوتروں کو ڈال رہا تھا۔ میں نے کہا، "بابا! اس درگاہ میں تم کیا کام کرتے ہو؟" کہنے لگا، "صاحب! ہم گرتے ہیں اور پھر اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پھر گرتے ہیں اور پھر اٹھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ہمیں ہمارے بابوں نے مومن کی یہی شان بتلائی ہے کہ گرے تو پھر اٹھ کھڑا ہو جائے۔ پھسلے تو پھر سنبھل جائے۔ مومن وہ نہیں ہوتا کہ ٹھوکر ہی نہ کھائے، مومن تو وہ ہوتا ہے ٹھوکر کھائے تو ترنت اپنی جگہ پر قائم ہو جائے"۔
[center][u]
اشفاق احمد کے ناول، من چلے کا سودا سے اقتباس
[/u][/center][/size]

Farrah Zafar Monday, October 17, 2011 05:20 PM

[size="5"]سوال اعتراض ہے ‘ جواب اطمینان ہے۔ سوال اضطراب ہے‘ جواب سکون ہے۔ سوال تجسس ہے اور جواب حاصل ہے۔ ایک اعتراض ابلیس نے کیا کہ آگ مٹی سے بہتر ہے تو آدم کو سجدہ کیوں کروں۔ خدا تعالیٰ نے الفاظ کی صورت میں اس کا جواب دینے کی بجائے ابلیس کو بزمِ لامکاں سے نکال کر زمین پر بھیج دیا کہ جائو انسانوں کے درمیان اس سوال کا جواب تلاش کرو کہ تم بہتر ہو یا اولادِ آدم؟
[center]
واصف علی واصف[/center][/size]

Ali Ahmad Syed Monday, October 17, 2011 07:32 PM

Naam
 
[IMG]http://i1109.photobucket.com/albums/h424/aliahmadsyed/Poetry/naam.gif[/IMG]

chfarooq Friday, October 21, 2011 05:32 PM

[SIZE="5"]جیسے ہی میں نے بینک کے سامنے گاڑی کھڑی کی ایک آٹھ نو سال کا بچہ ہاتھ میں کپڑا لیے کہیں سے نمودار ہوگیا۔

صاحب گاڑی صاف کردوں !

نہیں مجھے جلدی ہے۔

بس جیسے ہی آپ بینک سے باہر آئیں گے گاڑی صاف ملے گی !

اچھا کردو۔۔۔۔لیکن تم نے تو سکول کی یونیفارم پہنی ہوئی ہے ۔۔۔تمہیں تو اس وقت کلاس میں ہونا چاہییے، یہ تم یہاں سڑک پر کیا کررہے ہو۔

جی میں سکول میں نہیں پڑھتا، یہ یونیفارم تو ایک میڈم نے دی ہے۔ان کا بچہ پہنتا تھا۔اب پرانی ہوگئی ہے نا !

تمہیں میڈم نے اور شرٹ کیوں نہیں دی ؟
نہیں جی ان کے پاس تو دو تین پرانی شرٹیں تھیں۔انہوں نے کہا اس میں سے ایک لے لو باقی دو میں دوسرے بچوں کو دوں گی۔ تو میں نے یونیفارم والی شرٹ لے لی !

لیکن کیا فائدہ ۔۔۔تم تو سکول میں نہیں پڑھتے ، دوسری شرٹ لے لیتے۔

نہیں جی۔۔۔ یہ مجھے اچھی لگتی ہے۔اسے پہن کر لگتا ہے جیسے میں بھی سکول جارہا ہوں ۔
[/SIZE]
Wusatullah Khan bbcurdu blog

Farrah Zafar Friday, October 28, 2011 07:05 PM

[SIZE="5"]شیخ: یہ تو کچھ بھی نہیں….خالو جان کی وفات کا واقعہ سناؤں تو تم دم بخود رہ جاؤ….!!!

میں: پلیز پلیز….سنائیے!!!

شیخ: ہائےہائے….کیا یاد دلا دیا….مرحوم چھت پر بیٹھے آم چوس رہے تھے‘ اچانک گٹھلی آم میں سےنکل کر نیچےگٹر میں جا گری….خالو نےآؤ دیکھا نہ تاؤ….اوپر سےچھلانگ لگا دی اور سیدھےگٹر میں….پورےچار دن بعد ان
:laugh:کا جسدِ خاکی راوی سےبرآمد ہوا ….لیکن آفرین ہے کہ گٹھلی بہر حال ان کے ہاتھ میں دبی ہوئی تھی۔
[CENTER]
شیخ چلی کی کہانیاں[/CENTER]
[/SIZE]

Arain007 Wednesday, November 02, 2011 09:28 AM

[B][SIZE="5"][CENTER]واصف علی واصف کی کتاب "دل دریا سمندر" سے اقتباس[/CENTER][/SIZE][/B]

[CENTER][IMG]http://i1082.photobucket.com/albums/j374/madeel206/Arain007/WasifaliWasif2-11-11.jpg[/IMG][/CENTER]

Taimoor Gondal Thursday, November 03, 2011 11:46 AM

[right][size=5][color=green]چونکے شیطان سے میری پرانی دوستی ہے اور روز اس سے میرا ملنا ہوتا ہے- وہ مجھے کہتا ہے کے دیکھو اشفاق احمد تیرا یہ کام نہیں ہوا ، تو تو کہتا تھا کے میں یہ وظیفہ یا کام کرونگا تو خدا میرا فلاں کام کر دیگا لیکن الله نے تیرا وہ کام نہیں کیا ہے - میں دکھی ہو کر اس سے کہتا ہوں کے کام تو میرا نہیں ہوا ، دعا تو میری قبول نہیں ہوئی، لیکن سر میں آپ کی ڈی میں شامل نہیں ہونگا ، آپ مجھے مایوس کرنا چاہتے ہیں لیکن میں مایوس ہونے والوں میں سے نہیں ہوں چاہے آپ جو مرضی کر لو

از اشفاق احمد زاویہ ٢ گھوڑا بلونگڑا اور ڈاکٹر پیج ٢٨٠[/color][/size][/right]

Taimoor Gondal Wednesday, November 09, 2011 05:21 PM

[right][size=6][color=darkgreen]لذتیں وقتی اور ہنگامی ہوتی ہیں لیکن مسرتیں، شادمانیاں مستقل ہوتی ہیں . لذتوں کا جسم سے تعلق ہوتا ہے اور خوشیوں کا روح سے ، شادمانی نفس اور وجود سے ہٹ کر ہوتی ہے - یہ نفس سے جنگ کا دوسرا نام ہوتا ہے - نفس سے جنگ روح کو خوشی عطا کرتی ہے جب کے خواہشات کے آگے سر تسلیم خم کرنے سے جسمانی لذتیں میسر آتیں ہیں روح کو بالیدگی نہیں ملتی [/color][/size]
[size=6][color=darkgreen][/color][/size]
[size=6][color=darkgreen]از اشفاق احمد زاویہ ٣ صاحب السیف پیج ٢٧٢[/color][/size][/right]

Farrah Zafar Thursday, November 10, 2011 08:35 PM

[CENTER]
[SIZE="6"]
عمیرہ احمد کے ناول مات ہونے تک سے لیا گیا اقتباس
[/SIZE]
[IMG]http://i1100.photobucket.com/albums/g417/Queen_Farrah/novel.jpg[/IMG][/CENTER]


12:02 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.