#11
|
||||
|
||||
آزادی کا مطلب محض جسمانی یا معاشرتی آزادی نہیں ہوتا بلکہ آزادی توروح کی ہوتی ہے،ذہنوں کی ہوتی ہے،سوچ کی ہوتی ہے، ہم اس رسمی آزادی پہ خوشی کا اظہار کریں تو کیسے کریں؟ہمارے پر کٹے ہوئے ہیں،ہماری سوچ غلام ہے،ہمارے قدم اس بے باکی اور وقار سے نا آشنا ہیں جو آزاد قوموں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ ۔ہم ایسے چیتے ہیں جو چڑیا گھر میں مقید ہیں ،ساری تیزی طراری بے کار،ساری ہوشیاری بے معنی ۔عجیب بے بسی ٹپکتی ہے ہمارے غلامانہ چہروں سے ۔ ۔
بقول شاعر؛ محبت گولیوں سے بو رہے ہو وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو فرح ظفر |
The Following 6 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Ali Ahmad Syed (Saturday, August 13, 2011), madiha alvi (Thursday, October 17, 2013), nain jee (Tuesday, August 16, 2011), Red Flower (Sunday, September 16, 2012), Shooting Star (Saturday, August 13, 2011), very special 1 (Tuesday, August 16, 2011) |
#12
|
||||
|
||||
تنہائ ایک عفریت کی مانند ہے۔یہ آپ کے اندر کے تمام راز باہر نکال پھینکتی ہے۔وہ تمام دکھ جو کہیں اندر ہی دفن ہو گیے تھے۔اور جنہیں یاد کرنا آپ کے لیے اذیت سے کم نہیں ہوتا۔آپ انہیں دہرانا نہیں چاہتے مگر موقع پاتے ہی وہ سمندر کی تیز و تند لہر کی طرح آپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔آپ کی مزاحمت دم توڑ دیتی ہے اور بلآخر آپ خود کو ان تلخ یادوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔تنہائ کے سفر میں تلخ یادیں زاد سفر بن جاتی ہیں۔اور زاد سفر سے ہمیشہ انسیت ہو جاتی ہے؛یہی وجہ ہے کہ آپ کو وہ اذیت مزہ دینے لگتی ہے۔پھر آپ
ہوتے ہیں اور تنہائ۔ ۔ہمیشہ ہمیشہ کی تنہائ۔ ۔خود اذیتی سے لبریز تنہائ۔ ۔ فرح ظفر شمع جیسی زندگی بہت اچھی لگتی ہے؛ ۔ ۔شمع کی مانند خود جلنا مگر چہار سو روشنی پھیلانا ۔۔،لوگوں کی زندگیوں سے اندھیرا دور کرنا ۔۔شمع کی مانند رات کا مقابلہ کرنا ۔۔اور شمع کی مانند بہت جلد فنا ہو جانا فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 2 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013), very special 1 (Tuesday, August 16, 2011) |
#13
|
|||
|
|||
Quote:
tanhaee mai azziyaat nahi nashaa hai mana es nashay mai yadeen rulati bhi hain paar hansati bhi tu hain phr un ko azziyat kahna kyon kar theek hai or es nashay ko panay k liyay hazaar baar zindagi milay tu bhi kam hei yaqeen karin es k baad kisi nashay ki na tu koi zarorat rahti hee na hessiyat.. bohat seekhati hai yay tanhayee...hamesha hamesha ki tanhyaee.. zindagi say labreez tanhayee. Last edited by Umer; Tuesday, August 16, 2011 at 04:16 AM. Reason: corrected the quote |
#14
|
||||
|
||||
Quote:
آرتھر پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ میرے محسوسات ہیں۔جس وقت میں نے یہ لکھا،یقین کیجیے،میری کیفیت ایسی ہی ہو گی۔میں خالص اپنے مشاہدات اورتجربات پیش کرتی ہوں جو کہ میں سوچ کے نہیں لکھتی،محسوس کیا اور لکھ دیا۔ اور جب مایوسی کی کیفیت ہو تو ہر طرف اندھیرا ہی نظر آتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ نے خود اعتراف کیا کہ یادیں رلاتی بھی ہیں۔تو رلانے والی چیز اذیت ناک نہیں ہوتی تو اور کیا ہوتی ہے؟ تیسری بات یہ کہ یادوں کی اقسام ہوتی ہیں۔اگر آپ کو سکول کا زمانہ یاد آ رہا ہے تو آپ کو وہ سب یاد کر کے بہت مزہ آئے گا۔ذرا سی اداسی بھی ہو گی کہ اب سب دوست بچھڑ گئے لیکن مجموعی طور پر یہ خوش کن یادیں ہوں گی اگر آپ کو اپنی کلاس فیلو یاد آئے گی جو کالج میں بہت شرارتی ہوتی تھی اور آپ اس سے محبت کرتے تھے لیکن اب اس کی شادی ہو گئ ہے۔تو اسے یاد کریں گے تو اس یاد کے ساتھ اذیت بھی ہو گی۔مزہ بھی آئے گا کہ وہ کس ظرح کلاس میں رونق لگاتی تھی لیکن ساتھ یہ احساس بھی جڑا ہو گا کہ؛ اب وہ آپ کی نہیں رہی،کیا یہ اذیت نہیں؟جسے آپ نے سب سے زیادہ چاہا ہو اور وہ آپ کی نہیں کسی اور کی ہو چکی ہو تو کیا اس کی یادوں میں مزے کے ساتھ اذیت نہیں ہو گی؟ پھر ایک قسم اور ہے یادوں کی۔ سی ایس ایس کا رزلٹ آیا،لڑکا ناکام ہو گیا، اکیلا بیٹھا ہے کمرے میں۔ آنکھوں میں آنسو ہیں،کیا سوچے گا وہ اس تنہائ میں؟ یقین کیجیے اسے ایک ایک کر کے اپنی ساری ناکامیاں یاد آیئں گی ۔ کامیابیاں بھول جائے گا کچھ دیر کے لیے۔ ۔اسے یاد آئے گا کہ اس نے نوکریوں کے لیے کس کس طرح دھکے کھائے ۔والد صاحب کے سخت الفاظ سننے پڑے کہ تم نکمے ہو۔ دوستوں کی کامیابیاں یاد آیئں گی کہ افسوس صرف میرے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے،میری زندگی بےکار ہے،قسمت میرا ساتھ نہیں دیتی۔ بھلے بعد میں مایوسی کی کیفیت غائب ہو جائے لیکن کیا ان مخصوص لمحات میں اذیت نہیں ہوتی؟؟ امید ہے اب آپ میرا نقطہ نظر سمجھ گئے ہوں گے۔
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
#15
|
|||
|
|||
woo yadeen bohat mazay ki heen naa azziyat nahi hoti un mai chahay wo kisi aur ki ho gaye ho ya ho gaya hoo hota apna hee hai andar say...dost zindagi na milaay gi dubaraa jee loo or hans kar pee loo chahay ansoo he kyon na hoo ...khair ap mayoos maat hon bohat dard bhara hai ap k andar es ko nikalti rahin gi tu thek ho jayay ga. aur mazay ki baat tu bhool gaya k saab kuj chala janay k baad he ati heen ...hayee yadeen :-)
|
#16
|
||||
|
||||
Quote:
اس لیے آپ سے اور دوسرے پڑھنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ ان لفظوں کو میرے تجربات سمجھ کر نہ پڑھیں بلکہ میرے محسوسات سمجھ کر پڑھیں۔
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013) |
#17
|
|||
|
|||
dekhen zarori nahi ap nay yay sab tajarbat karay hoon laikin kuj na kuj tu karay hon gaay us k bager yay ahsassat nahi atay kabhi yay dard mehsos nahi ho sakta jab tak khud paar naa betti ho..ghabraiyay maat khush dili say kabool kejiyay k ap nay zindagi k chaand anmool ahsassat say apni rooh ka taaruuff karwaya or hum shukar guzar hain ap k un ko alfaz mai khubsoorti say badal kaar humaray samnay rakha...ab bas jawab maat dejeyay ga es ka :-)
|
#18
|
||||
|
||||
Quote:
١١ سال کی عمر میں ڈائری لکھنی شروع کر دی،اپنے احساسات کے نکاس کے لیے۔اور ١۴ سال کی عمر میں میں نے پہلا با ضابطہ شعر کہا ١۷ سال کی عمر میں پہلا افسانہ لکھا ۔١۹ سال کی عمر میں میرا پہلا افسانہ شائع ہوا ۔۲۲ سال کی عمر میں میں آپ کے سامنے میں اپنے بے ترتیب خیالات پیش کر رہی ہوں۔ تو ازراہ کرم سطحی سوچ کو ذہن میں جگہ نہ دیں۔اﷲ کا شکر ہے کہ اس نے مجے کبھی ایسا صدمہ نہیں پہنچایا جس سے میں رونا دھونا شروع کر دوں۔ حد سے بڑھی حساسیت کا نتیجہ ہے جو میں اتنا تلخ لکھتی ہوں۔ اور میں نے کچھ ایسا لطیف لکھا نہں جس سے آپ کسی غلط فہمی کا شکار ہوں میری ایک بھی پوسٹ ایسی نہں جس سے ثابت ہو کہ میں نے انمول احساسات پیش کیے ہوں ،ہاں تلخیاں ضرور پیش کی ہیں ۔معاف کیجیے گا لیکن؛ اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013) |
#19
|
|||
|
|||
ji masuufa mai yahi arrz ki hai k zarori nahi ghaam he mohabat ko he sab rotay hoon or zarori nahi yay sab ahssassat sab kiisi nay mehsos kiyay hon laikin kuch na kuch har insan apni zindagi mai mehsoos karta hai or baar haal ap insaan hee hoo tu yay tu naa mumkin baat hee k jo ap likhti hoo us mai kaabhi kuch na mehsoos kiya ho ap nay chahay ap nay aik saal ki umer mai sheer o shairi or diary likhni kyon na shuru kar di hoo...or yay khuda na khuwasta koi itnay buray ahssassat nahi k kisi nay mahsoos kar liyay hon or wo russwa ho gaya ho ya koi gunnah kar bhetha hoo...isi liyay mei nay arzz ki thee k reply maat karin or ess baat ko maan leen k yay har fard ki zindagi ka hissay hotay heen..shukriya.
|
#20
|
||||
|
||||
Quote:
محبت کرنا جرم نہیں،ہوئ تو بصد خوشی وہ احساسات بھی بیان کروں گی۔جو شریک حیات کا ساتھ ملنے پہ کوئ محسوس کرتا ہے۔ جی یہ ہی عرض کیا آپ سے کہ کچھ نہ کچھ محسوس کر کے ہی لکھا جاتا ہے۔لیکن یہ انمول احساسات یا کوئ محبت کا صدمہ ہونا ضروری نہیں۔وضاحت اس لیے کی کیوں کہ آپ ذومعنی لہجے میں بات کر رہے تھے ۔ اور آپ کی بے خبری پہ مسکرانے کو جی چاہتا ہے۔ اجی جن کو لکھنے کی صلاحیت ملتی ہے،انہیں عام لوگوں کی طرح تجربات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ ایک سال کی عمر میں بھی دوسروں کے تجربات پہ بہت خوب لکھ سکتے ہیں۔ مزید بات مت بڑھایئے گا۔ آپ کا شکریہ
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Ali Ahmad Syed (Tuesday, August 16, 2011) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
عجوہ کھجور کی فضیلت | Shooting Star | Islam | 0 | Tuesday, May 24, 2011 02:08 AM |
قرآن حکيم ميں قرآن کے بارے ميں بيان | sara soomro | Islam | 1 | Tuesday, March 15, 2011 01:17 PM |
Isamiat Paper in Urdu | Raz | Islamiat | 4 | Thursday, December 06, 2007 12:33 PM |