#71
|
||||
|
||||
|
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013) |
#72
|
||||
|
||||
ایک درخواست پچھلے دنوں فیس بک کے ایک مقبول پیج پہ کسی نے میرے الفاظ پوسٹ کیے اور میرا نام نہیں لکھا ساتھ ۔ بعد ازاں ایڈمن نے بھی وہ پوسٹ کی۔ میری نظر پڑی تو میری ان سے کچھ تلخ کلامی ہوئ ۔خیر انہوں نے میرا نام لکھ دیا اس تحریر کے ساتھ ۔ مجھے ثبوت دینا پڑا کہ یہ میری ہی تحریر ہے ۔ وہ تحریر سی ایس ایس فورم سے ہی لی گئ تھی ۔مجھے افسوس ہوا کہ آخر کیوں میرا نام تک ساتھ لکھنے کی زحمت نہ کی گئ ؟ مجھے یقین ہے کہ وہ لڑکی اس فورم کی ممبر نہیں ،وزیٹر ہے ۔سو اس سے اور تمام لوگوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ میرے لفظوں کو چوری مت کریں ۔انہیں بانٹنے کی سزا مت دیں ۔ چھوٹا سا تو میرا نام ہے ،ساتھ لکھ دیا کریں ،بڑی مہربانی ہو گی ۔ شکریہ
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 2 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013), Mahvish Shahid (Monday, January 16, 2012) |
#73
|
||||
|
||||
منزل مجھے پکار رہی ہے ۔ ۔ اپنی میٹھی ،دلکش اور پر کشش آواز میں ۔ ۔ ۔میں بڑھتی جا رہی ہوں ۔ ۔ ۔ گو کہ لڑکھڑاتی بھی ہوں ،ڈگمگاتی بھی ہوں ،گبھراتی بھی ہوں ۔ ۔ ۔لیکن عزم کی لاٹھی اور امید کی لالٹین نے راستہ آسان اور روشن کر رکھا ہے ۔ ۔ ۔تنقید کے پتھر میری ٹھوکر پہ ہیں ،کڑوے کسیلے جملوں کی دھول سے میرا چہرا آلودہ نہیں ہونے پاتا کہ جن چہروں پر اعتماد کی چمک ہو وہ ہمیشہ جگمگاتے ہیں ،دھیمی سی مسکراہٹ سے مخالفین کا دل جلاتے ہیں ، رستے کی تاریکی مجھے روشنی کی مانند لگتی ہے کیونکہ میری آنکھوں سے یقین و جذبے کی شعاعیں نکلتی ہیں ۔ ۔۔ ۔ منزل دور ہے لیکن پاس لگتی ہے ،دل کے آس پاس ۔ ۔ ۔ بقول بہزاد لکھنوی; اے جذبہ دل گر میں چاہوں ،ہر چیز مقابل آجاۓ منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جاۓ فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 4 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Arain007 (Wednesday, December 21, 2011), madiha alvi (Thursday, October 17, 2013), Naqash Fatima (Wednesday, January 04, 2012), Shooting Star (Thursday, January 05, 2012) |
#74
|
||||
|
||||
عرفہ کریم کے نام تمہاری موت کا سن کا احساس ہوا کہ موت بہت بے رحم ہوتی ہے ،یہ نہ تو کسی کی عمر دیکھتی ہے ،نہ اس کے چہرے کی معصومیت اور نہ ہی دلکش مسکراہٹ ۔ ۔ ۔موت کو اس سے بھی غرض نہیں ہوتی کہ اس کی آمد آنکھوں سے خواب بھی نوچ لیتی ہے ۔ ۔ وہ خواب جو کامیابیوں کے سفر میں زاد راہ ہوتے ہیں ۔ ۔اور کچھ کچی عمر کے خواب ۔جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھتی بچی کی آنکھوں میں ابھی شوخ جذبوں کی جھلک بھی نہ آنے پائ تھی کہ ۔ ۔ ۔ موت کا شائد دل نہیں ہوتا ورنہ وہ اک خالص اور پاک دل کو ضرور پہچان لیتی ۔ ۔ ۔موت کی شائد آنکھیں بھی نہیں ہوتیں ورنہ ذہانت سے لبریز چمکتی آنکھوں کی روشنی اسے ضرور نظر آ جاتی ۔ ۔ ۔موت شائد خواب بھی نہیں دیکھتی ورنہ کسی کی آنکھوں کے خواب اتنی بے دردی سے نہ نوچتی ۔ ۔ ۔موت کے شائد کان بھی نہیں ہوتے ورنہ اسے اک ماں کی گڑگڑاتی دعائیں ضرور سنتیں ۔ ۔ ۔ موت کی شائد ناک بھی نہیں ہوتی ورنہ محبتوں کی خوشبو اس کی قوت شامہ کو ضرور متاثر کرتی ۔ ۔ ۔ موت کا شائد جسم بھی نہیں ہوتی ورنہ یہ کسی جسم سے روح نہ کھینچتی ۔ ۔ ۔موت کس قدر بے حس اور ٹھنڈی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔جذبوں سے عاری ۔ ۔ ۔محبتوں سے عاری ۔ ۔ کسی ظالم و جابر حکمراں جیسی ۔ ۔ ۔جس پہ بین کرتی آوازیں بھی اثر نہیں کرتیں ۔ ۔ ۔وہ آتی ہے ،تڑپاتی ہے ،اور پاکیزہ روح کو لے جاتی ہے ۔ ۔ ۔ ہم سب تماشا دیکھتے ہیں ۔ ۔ ۔اور ۔ ۔ ۔جاتے جاتے موت ہماری جانب اک ذومعنی نگاہ ڈالتی ہے ۔ ۔پر ۔ ۔ ۔ ہم پھر بھی نہیں سمجھتے ۔ ۔ ۔ ہم پھر بھی نہیں سمجھتے ۔ ۔ ۔ بقول ذوق؛ لائ حیات آۓ ۔قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آۓ نہ اپنی خوشی چلے فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 7 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Ainee zulfiqar (Sunday, January 15, 2012), Arain007 (Monday, January 16, 2012), Islaw Khan (Tuesday, January 17, 2012), madiha alvi (Sunday, February 09, 2014), Razzi (Sunday, January 15, 2012), Shooting Star (Sunday, January 15, 2012), UltimateCSP (Monday, October 14, 2013) |
#75
|
||||
|
||||
کبڑا معاشرہ ہم ایسے کبڑے ہیں جن کی پشت پہ مذہب کا بوجھ لدا ہوا ہے اور جن کے پیروں میں معاشرے کے کھڑاویں ہیں ۔ نہ تو ہم مذہب کا بوجھ اٹھانے کے اہل ہیں اور نہ ہی معاشرے کے کھڑاوں سے اپنے پیروں کو آزاد کر پاتے ہیں ۔نتیجتاً ہماری چال میں لڑکھڑاہٹ ہے ۔ ۔ ۔ اس کبڑے پن نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ۔ ۔ہمارے پیچھے آنے والے ذہنی انتشار کا شکار ہیں ۔ ۔ ۔ہمارے بہکے بہکے قدموں کے نشاں ان کے کسی کام کے نہیں ۔ ۔ ہماری غیر متوازن چال نے ہمیں مضحکہ خیز بنا ڈالا ہے ۔ ۔ ۔ہم میں سے کسی نے کبھی مذہب کی بوری میں سے فالتو اور غیر ضروری سامان نکالنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔ ۔ اور جس کسی نے بھی یہ کوشش کی ،اسے سولی چڑھا دیا گیا ۔ ۔ہم اپنے بزرگوں کے عطا کردہ انتہا پسند مذہبی ورثے میں تحریف کرنے کو تیار ہی نہیں ۔ ۔ہمیں کبڑا پن دل و جان سے قبول ہے ۔ ۔ ہم تو اپنے معاشرتی کھڑاویں تک بدلنے کو تیار نہیں ۔ ۔پاؤں لہو لہان ہیں لیکن لکیر سے ہٹنے کو تیار نہیں ۔ ۔ پیچھے آنے والے ہمارے قدموں کے نشانات کی جگہ خون کے قطرے دیکھ کے انگشت بدنداں ہیں ، مایوسی ان کے روم روم پہ چھا رہی ہے ،ذہنی خلفشار نے ان کی حسیات مفلوج کر ڈالی ہیں ۔ ۔ ۔ہم کبڑوں کے جانشین آدھے تیتر اور آدھے بٹیر ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ کسی شاعر کیا خوب ہمارا نقشہ کھینچا ہے ، مجھے کبڑا نہ سمجھو ،زندگی پر میں ہنستے ہنستے دہرا ہو گیا ہوں فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 3 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
chfarooq (Tuesday, January 17, 2012), Islaw Khan (Tuesday, January 17, 2012), madiha alvi (Sunday, February 09, 2014) |
#76
|
||||
|
||||
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 2 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Sunday, February 09, 2014), tx_ned (Wednesday, May 30, 2012) |
#77
|
||||
|
||||
جس معاشرے میں عورت کو سر اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہ ہو ،وہاں قلم اٹھانا جوۓ شیر لانے کے مترادف ہے ۔ ۔ ۔ قلم بھی قدم پھونک پھونک کر رکھتا ہے کہ کہیں اس سے نکلا کوئ ایک لفظ زندگی کے کسی موڑ کو دشوار نہ بنا دے ۔ ۔ گویا قلم تلوار ہے اور اس کے ساتھ طے کیا جانے والا سفر اپنی بقا کی جنگ ۔ ۔ فرح ظفر ___________________________ کسی نے درست کہا تھا کہ دل کا موسم اچھا ہو تو سارے موسم اچھے ۔ ۔ ۔باہر کے موسم کا اندر کے موسم سے بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے ۔باہر بارش ہو رہی ہو تو ضروری نہیں آپ کے اندر پھوار برسے ۔اندر آندھی چل رہی ہو تو باہر بھی آندھی ہی دکھتی ہے ،اندر طوفان اٹھ رہا ہو تو باہر ہر چیز تہس نہس سی لگتی ہے ،اندر آگ لگی ہو تو دنیا کو آگ لگانے کو جی چاہتا ہے ،بھلے باہر معطر ہوائیں ہی کیوں نہ چل رہی ہوں ۔ ۔اگر اندر اداسی ہو تو دنیا ماتم کناں سی لگتی ہے ۔ایسا لگتا ہے جیسے اداسی کا موسم چھا گیا ہے ۔ ناصر کاظمی نے کیا خوب کہا تھا ؛ دل تو میرا اداس ہے ناصر، شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے ؟ فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 2 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
Faisal86 (Thursday, May 24, 2012), madiha alvi (Thursday, October 17, 2013) |
#78
|
||||
|
||||
مجھے نصیحتیں کرنے کا قطعی طور پر شوق نہیں ، میں صرف آپ کے لا شعور کو کھنگالنا چاہتی ہوں تا کہ آپ میرے لفظ پڑھ کر خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں ۔جو تلخی میرے لفظوں میں آپ کو نظر آتی ہے وہ محض ایک کڑوی گولی کی طرح ہے جس کا اثر بے حد مفید ہے اس لیے کہ یہ لاشعور کا بہت خوب علاج کرتی ہے میں مزاح لکھنا چاہتی ہوں تا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں آپ کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا سبب بن سکوں ۔نفرت اور کھنچاؤ کی اس فضا میں آپ کی تروتازہ ہنسی سننا چاہتی ہوں ۔ میرا تیسرا اور سب سے اہم مقصد معاشرے کے منہ سے وہ نقاب نوچنا ہے جو اس نے تہذیب اور شا ئستگی کی آڑ میں چڑھا رکھا ہے ۔ نام نہاد شرافت کی آڑ میں کھیلے جانے والے گھناؤنے کھیل کی لفظوں کے ذریعے دھجیاں بکھیرنا چاہتی ہوں اور شیطانی سوچ کو میں چوک میں الٹا لٹکا کر قلم کے کوڑے لگانا چاہتی ہوں ۔میں جانتی ہوں یہ آسان نہیں لیکن مجھے قلم تھمانے والی طاقت نے ذمہ داریاں بھی سونپی ہیں ۔ یہ قلم اور یہ لفظ میرے پاس امانت ہیں اور میں امانت میں خیانت نہیں کرنا چاہتی ۔ "You are responsible for the talent that has been entrusted to you" (Henry F.A)
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013) |
#79
|
||||
|
||||
میرے اگلے افسانے "غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا" سے کچھ لائینیں آپ کی نذر۔ نا آسودہ خواہشات انسان کے وجود کو ایک دکھتے ہوۓ پھوڑے میں تبدیل کر دیتی ہیں جو کسی وقت اور کسی بھی لمحہ پھٹ کر اپنی ہی گندگی میں خود کو لت پت کر دیتا ہے۔ آرزوؤں سے حسرتوں تک کا سفر نہایت اذیت ناک ہوتا ہے۔ جس میں انسان یقینی اور غیر یقینی کیفیت کا شکار رہتا ہے۔ "کاش ۔ ۔ ۔ ! " یہ لفظ اس کی پوری زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے اور وہ میسر لذتوں کو بھی خود ساختہ دکھوں کی نذر کر دیتا ہے۔ شکوے اور شکایتوں کا ایک انبار جمع کرتا رہتا ہے ، کرتا رہتا ہے اور ایک دن اسی انبار تلے آ کر اپنی روتی سسکتی زندگی کو موت کے حوالے کر دیتا ہے۔ اور زندگانی کا سفر ۔ ۔ ۔ اس کی ناآسودہ خواہشات اور تمناؤں کی طرح نامکمل اور تشنہ رہ جاتا ہے ______________________ "کیا تھا جو وہ رب کے آگے جھک جاتی ؟ لڑنے کی بجاۓ مانگ کر دیکھتی ؟ کیا وہ اس کو نہ دیتا ؟ وہ ۔ ۔ ۔ ۔ جو بن مانگے ہی دے دیتا ہے تو کیا مانگنے پر ، ہاتھ پھیلانے پر ، خالی ہاتھ لوٹا دیتا ؟ نہیں کبھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ سچ تو یہ ہے کہ جب دل کے احساسات اور زبان کے الفاظ میں مطابقت نہ ہو ، ہم آہنگی نہ ہو تو ۔ ۔ ۔ دعائیں یوں ہی رد کر دی جاتی ہیں " افسانہ:"غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا" ، فرح ظفر —
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following User Says Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013) |
#80
|
||||
|
||||
بے خودی ۔ ۔ ۔ ۔ ایسے لمحات جب انسان کا کنیکشن دکھوں ، پریشانیوں اور تفکرات سے ٹوٹ جاتا ہے ۔ جب دنیا میں ہونے کے باوجود آفاقی احساسات ہوں ، جب سرور ،سکوت اور سکون کی کیفیت اپنی لپیٹ میں لے لے ۔جب تمنائیں ، خواہشات اور آرزوئیں بھسم ہو جائیں ، ماضی ،مستقبل اور حتیٰ کہ حال بھی منظر سے غائب ہو جاۓ ، خاموشی ، گہری خاموشی ۔ ۔ ۔ روح سیراب ہو جاۓ جیسے بارش سے زمین ہو جاتی ہے ۔ ۔ وہ لمحے شائد ہزاروں سال کی تپسیا کے بعد نصیب ہوتے ہیں یا شائد جن پر نظر کرم ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔ یا شائد جن کے نفس کی کثافتیں دھل جاتی ہیں اور روح پاکیزہ پاکیزہ ، معطر معطر ہو جاتی ہے ۔ ۔ دل پاک پاک ، کسی بچے کی مسکراہٹ جیسا ۔ ۔ ۔ ایسے لمحوں کی چاہ کیسے نہ کی جاۓ ؟ بقول میر ، بے خودی لے گئ کہاں ہم کو دیر سے انتظار ہے اپنا ۔ ۔ ۔ فرح ظفر
__________________
Love is my Shield,Truth is my Sword,Brain is my Crown,Smile is my Treasure and I'm a Queen; Quitters never win and Winners never quit..!!! |
The Following 2 Users Say Thank You to Farrah Zafar For This Useful Post: | ||
madiha alvi (Thursday, October 17, 2013), UltimateCSP (Monday, October 14, 2013) |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
عجوہ کھجور کی فضیلت | Shooting Star | Islam | 0 | Tuesday, May 24, 2011 02:08 AM |
قرآن حکيم ميں قرآن کے بارے ميں بيان | sara soomro | Islam | 1 | Tuesday, March 15, 2011 01:17 PM |
Isamiat Paper in Urdu | Raz | Islamiat | 4 | Thursday, December 06, 2007 12:33 PM |