CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Poetry & Literature (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/)
-   -   In the name of ALLAH.. (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/91486-name-allah.html)

Sagittarius Peri Saturday, April 12, 2014 09:26 PM

In the name of ALLAH..
 
"My value as a woman is not measured by the size of my waist or by the number of men who like me. It is not measured by what I can cook or what position I have reached in my career. My purpose in life despite what fashion magazine says is not about looking fabulous or what some feminists say- competing with men for a higher position job or role, rather my worth as a human being is measured on a higher scale: a scale of righteousness and piety.

My religion liberates me from these shackles that have become the social norm. ALLAH teaches us that we as women are much more than just our bodies or our vital statistics. Our purpose in life is much more than just to be a play thing for men or a commodity for market forces to exploit. We are spiritual beings. Our actions and our intentions will be acknowledged by ALLAH when He judges us and we will be rewarded equally to men."

sikander kalhoro Sunday, April 13, 2014 12:13 AM

[B]Almighty ALLAH has raised the status of a woman so high that the paradise lies under her feet. [/B]

Sagittarius Peri Tuesday, April 15, 2014 07:39 AM

الحمدللہ محبت ہر ہر پردے میں اللہ کی تلاش ہ
 
[b][size="5"]محبت ہر ہر پردے میں اللہ کی تلاش ہے۔۔!

کبھی آنسو ، کبھی دعا میں، کبھی ذرے کبھی کائنات میں، کبھی انسان کبھی حیوان میں، کبھی چڑیا کبھی چاند میں کبھی موج کسی جھیل میں، کبھی سمندر کسی چراغ میں، کبھی سجدے کسی مے میں ، کبھی نیند کبھی خواب میں، کبھی کسب کبھی آرام میں، کبھی خامشی کبھی بات میں، کبھی مشکل کبھی راحت میں،
کبھی صبح کبھی رات میں، کبھی معافی، کبھی احسان میں کبھی خالی کبھی سامان میں کبھی تشنہ کبھی اسباب میں، کبھی ہجر کبھی وصال میں، کبھی مصیبت کبھی آرام میں، سردی کبھی گرمی میں ، کبھی برف کبھی آبشار میں،کبھی نیکی کبھی ثواب میں کبھی گناہ سے بچنے کسی احساس میں، کبھی اس جا کبھی اس جا میں۔۔
محبت ہر ہر پردے میں اللہ کی تلاش ہے!

اور اللہ کی تلاش اسی ہر عیاں ہوتی ہے جسے وہ اپنی تلاش کا احساس دینا چاہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ اتنا خالص ہے کہ جس دل میں اپنی تلاش بھرنا چاہتا ہے اس دل کے مرکز کو '"میں'" سے پاک کرتا ہے پھر دنیا کی ہر آلائش سے پاک کرتا ہے اور خواہش کے دھوکے سے نکال کر من کی دنیا کو نکھار دیتا ہے پھر اپنی یاد سے ایسے مزین کرتا ہے جیسے اندھیرے میں ستارے جگمگاتے ہوں۔ پھر اشکوں سے پاک کی گئی نگاہ کو اپنی محبت کی روشنی کی جِلا خوبصورت قوسِ قزح بخشتا ہے۔ پھر یہ روشنی ارض وسما میں جا پڑتی ہے۔
کبھی وہ کسی '" کُن '" سی کسی بچے کی مسکراہٹ میں دمکتی ہے
کچھی اچانک چھپ کر کسی ستارے میں جگمگاتی ہے
کبھی کسی محبوب کی صورت میں جا سمٹتی ہے
تو کبھی چاند کی اوٹ میں شرارت کرتی ہے۔ کبھی بادلوں میں کوئ نقش بنا جاتی ہے
کبھی دل میں محبت رحم سا بھر کر کسی کے لیئے خاموش راتوں میں بےبسی سے اشک بہاتی ہے
تو کبھی آنکھوں میں کسی کا عکس دکھا دیتی ہے
محبت ایک بار روح میں اتر آۓ تو ازل کے اس کیف سے جا ملتی ہے جو روح کا خاصانِ خاص ہے اور تبھی روح اپنی اصل سے آشنا ہوتی ہے اس حلاوت سے اس لطافت سے آشنا ہوتی ہے کہ وہ محبت کے کیف کو پاتی ہے۔ پھر وہ وجود کی قید سے بے نیاز کائنات سے بھی ماورا ہو جاتی ہے جو اسکی راہ میں آۓ، محبت ہو جاتا ہے،ہر ذرہ دعا ہو جاتا ہے۔
الحمدللہ محبت ہر ہر پردے میں اللہ کی تلاش ہے۔۔![/size][/b]

Sagittarius Peri Tuesday, April 15, 2014 10:23 PM

[size="5"]میں نے کہا: تھک چکا ہوں
تو نے کہا: لا تقنطوا من رحمة اللہ.
خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوں (سورہ زمر/آیت 53)

میں نے کہا: کوئی بھی میرے دل کی بات نہیں جانتا....
تو نے کہا: ان اللہ یحول بین المرء و قلبه.
خدا انسان اور اس کے قلب کے بیچ حائل ہے (سورہ انفال/آیت 24)

میں نے کہا: تیرے سوا میرا کوئی نہیں.
تو نے کہا: نحن اقرب من حبل الورید.
ہم گردن کی رگوں سے بھی انسان کے قریب تر ہیں ـ (سورہ ق/آیت 16)

میں نے کہا: لیکن لگتا ہے تو مجھے بھول ہی گیا ہے!
تو نے کہا: فاذکرونی اذکرکم.
مجھے یاد کرتے رہو میں بھی تمہیں یاد رکھوں گا ـ (سورہ بقرہ/آیت 152)

میں نے کہا: کب تک صبر کرنا پڑے گا مجھے؟
تو نے کہا وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا.
تم کیا جانو شاید وعدے کا وقت قریب ہی ہوـ (سورہ احزاب/آیت 63)

میں نے کہا: تو بہت بڑا ہے اور تیری قربت مجھ نہایت چھوٹے کے لئے بہت ہی دور ہے، میں اس وقت تک کیا کروں؟
تو نے کہا: واتبع ما یوحی الیک واصبر حتی یحکم الله.
تم وہی کرو جو میں کہتا ہو اور صبر کرو تا کہ خدا خود ہی حکم جاری کردےـ (سورہ یونس/آیت 109)

میں نے کہا: تو بہت ہی پرسکون ہے! تو خدا ہے اور تیرا صبر و تحمل بھی خدائی ہے جبکہ میں تیرا بندہ ہوں اور میرے صبر کا ظرف بہت ہی چھوٹا ہے. تو ایک اشارہ کردے کام تمام ہے.
تو نے کہا: وَعَسَى أَن تُحِبُّواْ شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ
شاید تم کسی چیز کو پسند کرو اور تمہاری مصلحت اس میں نہ ہو ـ (سورہ بقرہ/آیت 216)

میں نے کہا: انا عبدک الضعیف الذلیل – میں تیرا کمزور اور ذلیل بندہ ہوں؛- تو کیونکر مجھے اس حال میں چھوڑ سکتا ہے؟
تو نے کہا: إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
خدا انسانون پر بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہےـ (سورہ بقرہ/آیت 143)

میں نے کہا: گھٹن کا شکار ہوں
تو نے کہا: قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ.
لوگ کن چیزوں پر دل خوش رکھتے ہیں ان سے کہہ دو کہ خدا کے فضل و رحمت پر خوش رہا کریں. (سورہ یونس – آیت 58)

میں نے کہا: چلئے میں مزید پروا نہیں کرتا ان مسائل کی! توکلتُ علی الله.
تو نے کہا: ان الله یحب المتوکلین.
خدا توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے. (سورہ آل عمران/آیت 159)

میں نے کہا: غلام ہیں تیرے اے مالک!
لیکن اس بار گویا تو نے کہا کہ: خیال رکھنا؛
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ۔
بعض لوگ صرف زبان سے خدا کی بندگی کرتے ہیں، اگر انہیں کوئی خیر پہنچے تو امن و سکون محسوس کرتے ہیں اور اگر آزمائش میں مبتلا کئے جائیں تو روگردان ہوجاتے ہیں. (سورہ حج[/size]

Sagittarius Peri Sunday, April 27, 2014 10:42 AM

GOD is not a lesser obsession.
 
[size="4"]خدا ایک ثانوی ترجیح نہیں ہے۔
وہ مخلوقات کا خالق، زمین و آسمان کا خالق،وہ کائینات کی سب سے بڑی ہستی ثانوی ترجیح نہیں ہے۔
وہ کبھی بھی اپنے آپ کو ترجیحِ اول سے نیچے نہیں گراتا۔
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ خدا کو ڈھونڈے ،چاہے، تلاش کرے اُسے پہلے اس قانون کو مدِنظر رکھنا ہو گا۔
وہ آپکو آپکے بیوی بچوں کی تلاش کے بعد نہیں ملتا۔
وہ آپکو آپکے سٹیٹس کی تلاش کے بعد نہیں ملتا۔
وہ آپکو رزق کی جدوجہد کی تلاش کے بعد نہیں ملتا۔۔۔
یہ اُسکا فخر ہے کہ وہ خالق ہے۔یہ حقیقت ہے کہ وہ مطلق ہے۔وہ اپنے آپ کو اپنی مخلوق کی سطح سے نیچے گرانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اگر وہ لوگوں کو نہیں ملتا تو محض اس لئے نہیں ملتا کہ آپ اپنے ذہن ۔کی ترجیحات میں اُسے وہ حیثیت نہیں دیتے جس کا وہ حق دار ہے[/size]

Sagittarius Peri Friday, May 02, 2014 07:17 PM

مَن اَحَبَّ شَیاً اَکثَرَ مِن ذِکرَہ۔
 
[size="5"]صرف اس ذات کا کثرت سے ذکر کیا جاتا ہے جس سے شدید محبت ہو ۔ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
مَن اَحَبَّ شَیاً اَکثَرَ مِن ذِکرَہ۔
”انسان کو جس چیز سے محبت ہوتی ہے وہ اس کا ذکر بڑی کثرت سے کرتا ہے ۔“
(کنز العمال جلد1صفحہ525)[/size]

Sagittarius Peri Tuesday, June 24, 2014 12:09 PM

Laaltain
 
[size="4"]لالٹین
)خواجہ حسن نظامی(
ایک رات میں نے لالٹین سے پوچھا:
کیوں بی! تم کو رات بھر جلنے سے کچھ تکلیف تو نہیں ہوتی؟
بولی:
آپ کا خطاب کس سے ہے؟
بتی سے ، تیل سے ، ٹین کی ڈبیہ سے ، کانچ کی چمنی سے یا پیتل کے اس تار سے جس کو ہاتھ میں لے کر لالٹین کو لٹکائے پھرتے ہیں۔ میں تو بہت سے اجزاء کا مجموعہ ہوں۔
لالٹین کے اس جواب سے دل پر ایک چوٹ لگی ۔ یہ میری بھول تھی۔ اگر میں اپنے وجود کی لالٹین پر غور کرلیتا تو ٹین اور کانچ کے پنجرے سے یہ سوال نہ کرتا۔
میں حیران ہوگیا کہ اگر لالٹین کے کسی جزو کو لالٹین کہوں تو یہ درست نہ ہوگا اور اگر تمام اجزاء کو ملا کر لالٹین کہوں تب بھی موزوں نہ ٹھہرے گا، کیونکہ لالٹین کا دم روشنی سے ہے۔ روشنی نہ ہو تو اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ مگر دن کے وقت جب لالٹین روشن نہیں ہوتی ، اس وقت بھی اس کا نام لالٹین ہی رہتا ہے۔ تو پھر کس کو لالٹین کہوں۔ جب میری سمجھ میں کچھ نہ آیا ، تو مجبورا لالٹین ہی سے پوچھا:
میں خاکی انسان نہیں جانتا کہ تیرے کس جزو کو مخاطب کروں اور کس کو لالٹین سمجھوں۔
یہ سن کر لالٹین کی روشنی لرزی ، ہلی، کپکپائی۔
گویا وہ میری ناآشنائی و نادانی پر بےاختیار کھلکھلا کر ہنسی اور کہا:
“اے نورِ خدا کے چراغ ، آدم زاد ! سن، لالٹین اس روشنی کا نام ہء جو بتی کے سر پر رات بھر آرا چلایا کرتی ہے۔ لالٹین اس شعلے کو کہتے ہیں جس کی خوراک تیل ہے اور جو اپنے دشمن تاریکی سے تمام شب لڑتا بھڑتا رہتا ہے۔ دن کے وقت اگرچہ یہ روشنی موجود نہیں ہوتی لیکن کانچ اور ٹین کا پنجرہ رات بھر ، اس کی ہم نشینی کے سبب لالٹین کہلانے لگتا ہے ۔
تیرے اندر بھی ایک روشنی ہے۔ اگر تو اس کی قدر جانے اور اس کو پہچانے تو سب لوگ تجھ کو روشنی کہنے لگیں گے ، خاک کا پتلا کوئی نہیں کہے گا۔”
دیکھو ،خدا کے ولیوں کو جو اپنے پروودگار کی نزدیکی و قربت کی خواہش میں تمام رات کھڑے کھڑے گزار دیتے تھے، تو دن کے وقت ان کو نورِ خدا سے علیحدہ نہیں سمجھا جاتا رہا ، یہاں تک کہ مرنے کے بعد بھی ان کی وہی شان رہتی ہے۔
تو پہلے چمنی صاف کر۔ یعنی لباسِ ظاہری کو گندگی اور نجاست سے آلودہ نہ ہونے دے۔ اس کے بعد ڈبیا میں صاف تیل بھر۔ یعنی حلال کی روزی کھا، اور پھر دوسرے کے گھر کے اندھیرے کے لئے اپنی ہستی کو جلا جلا کر مٹا دے۔ اس وقت تو بھی قندیلِ حقیقت اور فانوسِ ربانی بن جائے گا۔[/size]

Sagittarius Peri Thursday, June 26, 2014 08:41 PM

[size="4"]
دنیا اگرھاتھ سے نکل جاۓ تو بندہ غریب ھو جاتاھے اور اگر یہی دنیا دل سے نکل جاۓ تو بندہ "فقیر" ھو جاتاھے[/size]

Future Thursday, June 26, 2014 09:01 PM

[quote=sagittarius peri;733406][size="4"]
دنیا اگرھاتھ سے نکل جاۓ تو بندہ غریب ھو جاتاھے اور اگر یہی دنیا دل سے نکل جاۓ تو بندہ "فقیر" ھو جاتاھے[/size][/quote]

[size="6"][right]دل سے نکلنے پر تو امیر ہونا چاہیے نا[/right][/size]

miss fari Thursday, June 26, 2014 09:11 PM

Aur jab banda faqeer ho jata hy tu osay her taraf Allah nazar ata hy,oska wajood iss dunya mien hota hy per Rooh arsh py hoti hy, yahi wo tassawuf ki akheri manzil hy jisko paa k insan Ameer ho jata hy

Sagittarius Peri Thursday, June 26, 2014 09:26 PM

[QUOTE=Future;733409][size="6"][right]دل سے نکلنے پر تو امیر ہونا چاہیے نا[/right][/size][/QUOTE]

A faqir or qalandar in Iqbal is not only indifferent to vicissitudes of material life; he is a man of strong will, who has a moral stake in the social and political life of the people around him, motivated by the love for the ideal of moral and spiritual regeneration of mankind. In the attainment of this ideal, he is ready to sacrifice everything.

We find a glimpse of this Faqr in Rumi. He says:
"The affairs of Faqr are beyond your comprehension
do not look upon Faqr with contempt.
Because dervishes are beyond property and wealth,
they possess abundant sustenance from the Almighty.
Is “poverty is my pride” vain and false?
No, there a hundred glories are hidden in it."

Iqbal distinguishes two kinds of Faqr, one leading to supremacy and the other to base poverty, and acknowledges that for this concept of Faqr he is indebted to Rumi:
"Learn from Rumi the secret of Faqr,
that Faqr is envy of kings;
avoid that Faqr which
led you to (social and moral) decline."
"Since khudi was cut off from supremacy,
it taught the art of begging;
from the intoxicated eye of Rumi I gained
exhilarating experience of the state of Almightiness."

Sagittarius Peri Saturday, July 05, 2014 05:11 AM

[size="4"]کیاجنتی جہنم والوں میں سےجس سےمحبت کرتے ہوں گے وہ ان کےساتھ ملیں گے ؟
---------------------------------------------------------------------

جی ہاں اگروہ جہنم والے جن سے جنتی لوگ محبت کرتے ہوں اہل توحیدہوں گے تووہ جنتیوں کے ساتھ مل جائیں گے اور وہ اس طرح کہ جنتی ان کے لئے سفارش کریں گے کہ انہیں جہنم سے نکال کرجنت میں داخل کردیاجائے ۔

اس کی دلیل امام بخاری رحمہ اللہ تعالی کی یہ حدیث ہےجسےامام صاحب نے کتاب التوحیدمیں نقل فرمایا ہے ۔

ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نےکہااےاللہ تعالی کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کیاہم قیامت کےدن اپنےرب کودیکھیں گے ؟

تورسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : جب مطلع صاف ہوتو کیاتمہیں سورج اورچاندکودیکھنےمیں کوئی مشکل پیش آتی ہے ؟ ہم نےکہانہیں ،

تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : بیشک تمہیں اپنےرب کودیکھنےمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئےگی جس طرح کہ تمہیں سورج اور چاند کودیکھنےمیں کوئی مشکل نہیں ہوتی ۔

پھرفرمایا : پل صراط کولاکر جہنم کے او پررکھ دیاجائےگاتوہم نےکہااےاللہ تعالی کےرسول وہ پل کیساہوگا۔

تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : وہ پھسلادینےوالاہے جس سےبندہ پھسل جائے گااس پرکنڈےاورکنڈیاں ہوں گی اورچوڑے سے پھالے پرزہریلےکانٹےلگےہوں گےجوکہ نجدمیں پائےجاتے اوراسےسعدان کہا جاتاہے (کانٹےدارگھاس ہے جسےبکریاں کھا کرمرجاتی ہیں ) اس پرسےمومن کوئی توبجلی کی تیزی سے اورکوئی آندھی کی تیزی اورکوئی تیز رفتارگھوڑے کی طرح اورکوئی اس سےکم رفتارکے ساتھ گزرےگا ۔

توکوئی مسلمان صحیح سالم نجات پاجائےگااورکوئی زخمی ہوکرنجات پائےگااورکو ئی جہنم کی آگ میں گرتاپڑتانجات پائےگاحتی کہ ان میں سےآخری کھنچتاہواجائےگاتوتم مجھ سےزیادہ حق کوتلاش کرنےوالےنہیں تمہارےلئےاس دن اللہ جبارکے لئےمومن جب وہ یہ دیکھیں گےکہ انہیں نجات مل گئی ہے تووہ اپنے بھائیوں کےمتعلق کہیں گے ۔

اے ہمارے رب ہمارے بھائی ہمارےساتھ نماز یں پڑھتےاورہمارے ساتھ روزے رکھتے اورہمارے ساتھ عمل کرتے تھے ، تواللہ تعالی انہیں فرمائےگا: جاؤجس کےدل میں تمہیں دینارکے وزن برابر بھی ایمان ملےاسےجہنم سےنکال لواوراللہ تعالی آگ پران کی صورتوں کوحرام کردےگا، جب وہ ان کے پاس آئیں گےتوان میں سے بعض قدموں تک اوربعض نصف پنڈلیوں تک آگ میں غائب ہوچکے ہوں گے۔ جنہیں وہ جانتے ہوں گےانہیں وہ آگ سے نکال کرلےآئیں گے ۔

تواللہ تعالی انہیں فرمائےگاجاؤجس کےدل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہے اسے بھی جہنم سےنکال لاؤتوجنہیں وہ جانتے ہوں گےانہیں نکال لائیں گے ۔

ابوسعیدخدری رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں اگرنہیں مانتے تواللہ تعالی کایہ فرمان پڑھ لو:

{ بیشک اللہ تعالی ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتااگرایک نیکی بھی ہوگی تواللہ تعالی اسےزیادہ کردےگا }۔

توانبیاء اورفرشتےاورمومن سفارش کریں گےتواللہ تعالی فرمائےگامیری شفاعت باقی ہے تواللہ تعالی ایک مٹھی بھرکرلوگوں کوآگ سےنکالےگاتوایسی قوم نکلےگی جن کی کھال جل چکی ہوگی انہیں جنت کے سامنےایک نہرمیں ڈالاجائےگاجسےآب حیات کہاجاتاہے تووہ نہرکےکنارے ایسےاگ آئیں گےجس طرح کہ سیلاب کےاوپردانےاگ آتےہیں ۔۔۔حديث ۔

لیکن جومشرک ہوں گےانہیں سفارش کوئی فائدہ نہیں دےگی ۔

اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :

{ بیشک اللہ تعالی قطعی طورپرنہیں بخشےگا کہ اس کےساتھ شریک مقررکیاجائے اووشرک کےعلاوہ باقی گناہ جسےچاہے بخش دے } النساء ۔/(116[/size]

Sagittarius Peri Saturday, August 02, 2014 07:50 AM

The time for rest will come soon..
 
[SIZE="4"]The silent narrow pathways of graveyards help you to understand the brevity of life. There is very little noise there – perhaps just the wind rustling through some lone trees and the faraway chatter of gravediggers that have taken a break from their work. Perhaps the muffled cries of the deceased’s child or wife. Perhaps your own nervous heartbeat that thuds loudly in your chest and ears.

The graves are full of people who were great conversationalists, talented writers, illustrious cooks and fashion idols. They all met the same end.

Somehow what shade of lipstick matches your outfit doesn't seem to matter when you walk those lone pathways. Somehow your sharp mind that often wins word-wars with others doesn't seem to be able to bring itself to say a word as you touch the soil beneath your feet, the soil above their heads. Somehow the expensive shoes that are covered with the dust of that hushed graveyard don’t seem so valuable anymore.

Everyone who existed died. Everyone who exists will die. The breath in your chest as it rises and falls is an indication that time is passing. Every moment gone is a piece of your one chance, gone.

At death you will not wonder – what would my life have been like if I had more things? You will not wish to have made more money or been more fashionable. You will not wish you had more degrees to your name.

You will only wish that you had worshiped Him better. Only that, nothing else.

The angel of death stands by unbeknownst to you as your time nears its end. The angel of death makes mourners of merry people. He obeys the orders of God without fail, without choice in the matter.

One day it will be me under soil. One day it will be my loved ones wiping their tears and walking with hushed words away from where I am. One day I will wish that I had worshiped Him better. I will only wish that, nothing else.

That day it will be just me and my deeds. And perhaps I will not have done enough. Perhaps the angel of death will take me before I am ready to meet my Lord, before I have given away my money to those who had a right to it…before I had decided to give up everything that leads me away from The Path of Truth.

And so restlessness is what I seek. Tired eyes and worked hands. I seek until the day I am deposited into the graveyard, to never rest until I have given everything I can, worshiped God with every limb of my body and carried others through their difficulties.

Restlessness in this life is what I seek. The time for rest will come soon.[/SIZE]


07:24 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.