CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   کیسے کہہ دوں کہ وہ ششماہا یقیناً تھا صغیر (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/108732-1705-1740-1587-1746-1705-1729-1729-1583-1608-1722-1705-1729-1608-1729-1588-1588-1605-1575-1729-1575-1740-1602-1740-1606-1575-1611-1578-1726-1575-1589-1594-1740-1585-a.html)

alphabravo Thursday, April 14, 2016 12:36 PM

کیسے کہہ دوں کہ وہ ششماہا یقیناً تھا صغیر
 
منقبت
سید اقبال رضوی شارب
[size="6"]جانے کتنوں کے مقدّر میں تو پتھر نکلا
شکرِ معبود کہ رہبر مرا حیدر نکلا

جب بھی امواجِ حوادث نے بکھیرا مجھکو
ڈوب کر بحر مودّت میں تونگر نکلا

کیسے کہہ دوں کہ وہ ششماہا یقیناً تھا صغیر
جو اکیلا کئی لشکر کے برابر نکلا

غرقِ ظلمت جو مسلماں ہوا بعدِ مرسل
تا دمِ حال اندھیروں سے نہ باہر نکلا

جن کو اعلان غدیری سے نہ تھا کوئی ملال
ان میں سلمان کوئی کوئی ابو زر نکلا

دست ہو آنکھ ہو چہرہ ہو کہ شمشیر خدا
شخص واحد سبھی اوصاف کا مظہر نکلا

رات بھر قتل کی سازش ہی میں جاگے کفّار
ہوش گم ہو گئے بستر پہ جو حیدر نکلا

ہے دعا لوگ پسِ مرگ کہیں اے شارب
تیری تقدیر میں تو حر کا مقدّر نکلا[/size]


09:15 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.