|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
Dostu phir wohi sa'at wohi ru't aie hai
دوستو پھر وہی ساعت وہی رُت آئی ہے ہم نے جب اپنے ارادوں کا علَم کھولا تھا دل نے جب اپنے ارادوں کی قسم کھائی تھی شوق نے جب رگِ دَوراں میں لہُو گھولا تھا پھر وہی ساعتِ صد رنگ وہی صُبحِ جُنوں اپنے ہاتھوں میں نئے دور کی سوغات لیے محملِ شامِ غریباں سے اُتر آئی ہے خشک ہونٹوں پہ بکھرتے ہوئے جذبات لیے آؤ، پھر ریت پہ بکھرے ہوئے ہیرے چُن لیں پھر یہ صحرا کی سخاوت بھی رہے یا نہ رہے آؤ کچھ دیر جراحت پہ چھڑک لیں شبنم!! کیا خبر پھر یہ روایت بھی رہے یا نہ رہے آؤ پھر حلق میں ٹوٹا ہُوا نشتر کھینچیں دِل سے مکن ہے کوئی حرف، زباں تک پہنچے آؤ پھر غور کریں ہم کہ سرِ مقتلِ جاں شوق دلداری جاناں میں کہاں تک پہنچے دوستو آؤ کہ سر جوڑ کے بیٹھیں کچھ دیر، احتسابِ غمِ دوراں سے نمٹ کر دیکھیں کچھ تو ماضی کے جھروکوں سے اُدھر بھی ہو گا اپنے ماحول سے کچھ دیر تو ہٹ کر دیکھیں ہم نے چاہا تھا کہ یوں اب کے چراغاں کیجیے روشنی ہو تو گُلستاں سے قفس تک جائے اب کے اِس طرح دِل زار سے شعلے پھوٹیں آنچ یخ بستگیِ قلب و نفس تک جائے اپنی مٹّی سے محبت کی گواہی کے لیے ہم نے زرداب نظر کو بھی شفق لکھا تھا اپنی تاریخ کے سینے پہ سجا ہے اب تک ہم نے خونِ رگِ جاں سے جو وَرق لکھا تھا دوستو آؤ کہ تجدیدِ وفا کا دن ہے ساعتِ عہدِ محبت کو حِنا رنگ کریں خُونِ دِل غازہء رُخسارِ وطن ہو جائے اپنے اشکوں کو ستاروں سے ہم آہنگ کریں آؤ سرنامہء رُودادِ سفر لکھ ڈالیں اشک پیوندِ کفِ خاکِ جگر ہونے تک ہم نے کیا کیا نہ خلاؤں پہ کمندیں ڈالیں شوق تسخیرِ مہ و مہرِ ہُنر ہونے تک آؤ لکھیں کہ ہمیں اپنی اَماں میں رکھنا احتسابِ عملِ دیدہء تر ہونے تک ہم تو مر جائیں گے اے ارضِ وطن پھر بھی تجھے زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Nateeja phir wohi hoga | Amna | Urdu Poetry | 0 | Thursday, January 10, 2013 03:31 AM |
Phir wohi main,wohi tu | mommy | Urdu Poetry | 0 | Friday, January 27, 2012 05:51 PM |
aaj phir | The Star | Urdu Poetry | 0 | Sunday, August 30, 2009 12:01 AM |
Phir wohi dasht .... | Last Island | Urdu Poetry | 1 | Sunday, July 22, 2007 12:51 PM |