CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/115118-1575-1705-1605-1740-1722-1729-1740-1606-1729-1740-1722-1575-1606-1662-1585-1602-1585-1576-1575-1606-1586-1605-1575-1606-1729-1729-1746-a.html)

canadian Saturday, April 15, 2017 12:05 AM

اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے
 
[size="5"]
اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے[size="5"][/size]
جو ربِ دوعالم کا محبوب یگانہ ہے​

کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے​
زہرہ کا وہ بابا ہے ، سبطین کا نانا ہے​

اس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں​
جو حسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے​

عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمد پر​
ہم نے کسی دن یوں بھی دنیا سے تو جانا ہے​

ہوں شاہِ مدینہ کی میں پشت پناہی میں​
کیا اس کی مجھے پروا دشمن جو زمانہ ہے​

سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو کیا حیرت​
بخشش کی روایت میں توبہ تو بہانہ ہے​

محرومِ کرم اس کو رکھئے نہ سرِ محشر​
جیسا ہے "نصیر" آخر سائل تو پرانا ہے​

از سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ
[/size]
[/size]


12:54 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.