|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
|||
|
|||
ہم جس دیس میں بستے ہیں
ہم جس دیس میں بستے ہیں
اُس دیس کے لیڈر سستے ہیں ہر دل میں دیکھو بُغض بھرا اور ہاتھوں میں گُلدستے ہیں قد آور ، دُنیا داری میں کردار میں کتنے 'پَستے' ہیں مُستقبل کی کیا فکر کریں جو حال میں اپنے 'مستے' ہیں خُود چھیڑیں پہلے پبلِک کو پھر دُم کو دبا کر 'نَستے' ہیں اوروں کے لئے یہ جال بُنیں پھر خُود اس میں جا پھنستے ہیں مُنہ دیکھی لوگ کریں عزت مُنہ پھیر کے سارے ہنستے ہیں جمہُور کے ٹھیکیدار ہیں یہ پھر مُشکیں اُس کی کستے ہیں لگتا ہے منزل کھو بیٹھے جانے یہ کیسے رستے ہیں ہم سانپ کی وہ نسلِ نایاب جو اک دُوجے کو ڈستے ہیں ہر اور صؔبا ، کیچڑ، گارا اور پیر زمین میں دھنستے ہیں (چند مُستثنیات کے ساتھ ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مُحمد سُبُک تَگین صبؔا |
Thread Tools | Search this Thread |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
Majeed Amjad: Fikr o Funn | siddiqui88 | Urdu Literature | 2 | Thursday, June 19, 2014 08:35 PM |
Mirza Ghalib: Fikr o Fun | siddiqui88 | Urdu Literature | 9 | Thursday, June 07, 2012 09:53 AM |
Urdu Essay For PMS | Amna | PCS / PMS | 8 | Sunday, May 06, 2012 06:28 PM |