CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   Wajood dukh hy. (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/120270-wajood-dukh-hy.html)

zahida noor Wednesday, June 13, 2018 06:21 PM

Wajood dukh hy.
 
میں دکھ اٹھا کر -- میرے عزیزو -- میں دکھ اٹھا کر
حیات کی رمز آخری کو سمجھ گیا ہوں: تمام دکھ ہے
وجود دکھ ہے، وجود کی یہ نمود دکھ ہے
حیات دکھ ہے، ممات دکھ ہے
یہ ساری موہوم و بےنشاں کائنات دکھ ہے
شعور کیا ہے؟ اک التزام وجود ہے، اور وجود کا التزام دکھ ہے
جدائی تو خیر آپ دکھ ہے، ملاپ دکھ ہے
کے ملنے والے جدائی کی رات میں ملے ہیں، یہ رات دکھ ہے
یہ زندہ رہنے کا، باقی رہنے کا شوق، یہ اہتمام دکھ ہے
سکوت دکھ ہے، کے اسکے کرب عظیم کو کون سہ سکا ہے
کلام دکھ ہے، کہ کون دنیا میں کہ سکا ہے جو ماوراے کلام دکھ ہے
یہ ہونا دکھ ہے، نہ ہونا دکھ ہے، دوام دکھ ہے،
میرے عزیزو، تمام دکھ ہے!

— اسلم انصاری

highly uploaded Sunday, June 17, 2018 08:47 AM

Boht Aala.... Thanks for sharing here......


02:37 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.