CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   ka naam hai.... (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/121756-ka-naam-hai.html)

alphabravo Friday, October 26, 2018 04:50 AM

ka naam hai....
 
[size="6"]سید اقبال رضوی شارب

مصرع طرح تھی "زینب خدا کے دین کی عظمت کا نام ہے"

منقبت

مصرع کہا یہ جس نے وہ قادر کلام ہے 
بے حبِ اہلبیت عبادت حرام ہے

ان سے ہے کوئی کام نہ کچھ ان سے کام ہے
بندہ ہوں میں علی کا وہ میرا امام ہے

زینب کے اس خطاب سے تڑپے نہ کیوں یزید
اعلانِ فتح بر سرِ دربار شام ہے

من جملہ انبیاء کی وراثت ہیں گر حسین
زینب خدا کے دین کی عظمت کا نام ہے

اے مشکلوں سنبھل کے ہی کرنا ادھر کا رخ
حیدر ہے جسکا نام وہ میرا امام ہے

قنبر کی منزلت کسی صوفی سے پوچھئے
گو خود درِ علی کا وہ ادنیٰ غلام ہے

شارب سے ہو سکا ہے جو مدحت میں یہ کلام
اللہ تیرا شکر بصد احترام ہے[/size]


04:50 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.