|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
||||
|
||||
زعم تھا زاہدوں کی صف میں ہوں
سب کی ہی راحتوں کی صف میں ھوں اور خود الجھنوں کی صف میں ھوں زندگی زلزلوں کی زد میں ھے اور میں حوصلوں کی صف میں ہوں کوئی اب کیسے مجھکو سمجھے گا اب تو میں شاعروں کی صف میں ھوں اشک جاری ہیں ایسے آنکھوں سے جیسے میں بادلوں کی صف میں ھوں تجھکو سونپا رقیب کو میں نے دیکھ میں عادلوں کی صف میں ہوں کر سکی نہ بیان حال دل یعنی کہ بزدلوں کی صف میں ھوں جو ستم گر تھا بن گیا مظلوم اور میں ظالموں کی صف میں ہوں تیری الفت میں دربدر ھو کر دیکھ تو پاگلوں کی صف میں ہوں آپ اپنے لیے ہوں صحرا میں ویسے میں چھاگلوں کی صف میں ہوں دیکھ میں بیٹی ماں بہن بن کر مختلف مرحلوں کی صف میں ہوں سینچتی ہوں میں خوں سے جیون کو اور سب سلسلوں کی صف میں ہوں مجھکو سچ بولنے کی عادت یے اس لیے آئینوں کی صف میں ھوں خیر خواہی خمیر ہے میرا آج میں دشمنوں کی صف میں ھوں تجھکو دل پہ ھے حکمران کیا میں تیری باندیوں کی صف میں ھوں بانٹتی ہوں محبتیں سب کو خود بھلے نفرتوں کی صف میں ھوں مجھ سے منسوب نفرتیں کرکے کیا کہا الفتوں کی صف میں ھوں؟ جب سے ہائی ھے اک خوشی میں نے کتنی ہی رنجشوں کی صف میں ہوں میں سکوں بخش جب تلک ٹہری تب تلک دلبروں کی صف میں ھوں آپ اپنی تلاش میں نکلی جا بجا قافلوں کی صف میں ھوں خارصورت حیات کی راہیں اور میں آبلوں کی صف میں ھوں خواھش قرب بڑھتی جائے ھے اسقدر فاصلوں کی صف میں ہوں مات کھائی یوں نفس سے اس نے زعم تھا زاہدوں کی صف میں ہوں |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Ahmad Shah Patras Bukhari(PMS) | Farrah Zafar | Urdu Literature | 15 | Saturday, November 18, 2017 06:35 PM |
Majeed Amjad: Fikr o Funn | siddiqui88 | Urdu Literature | 2 | Thursday, June 19, 2014 08:35 PM |
tareekh-e-Urdu Zaban-o-Adab | siddiqui88 | Urdu Literature | 21 | Thursday, September 26, 2013 02:52 PM |
Urdu Essay For PMS | Amna | PCS / PMS | 8 | Sunday, May 06, 2012 06:28 PM |