CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   salaam: Uske Aane key bahane hain na jane kya kya (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/122512-salaam-uske-aane-key-bahane-hain-na-jane-kya-kya.html)

alphabravo Saturday, January 05, 2019 04:30 PM

salaam: Uske Aane key bahane hain na jane kya kya
 
[size="6"] سلام
سید اقبال رضوی شارب


غمِ شبّیر پہ صادر ہوئے فتوے کیا کیا
ہم نے دیکھے ہیں زمانے میں تماشے کیا کیا


سبطِ احمد کی شہادت پہ رہیں مہر بہ لب
اپنا مر جاۓ تو دیتے ہیں دلاسے کیا کیا


کربلا دیں کے لئے ایک چمکتا سورج
چند اسلاف نے ڈلواۓ ہیں پردے کیا کیا


مثل حیدر کوئی ہم شکلِ پیمبر کوئی
حق نے مولا کو دیے نسل میں تحفے کیا کیا


کملی والے کو ملا کیسے شہادت کا شرف
کہتے ہیں سرِّ شہادت میں صحیفے کیا کیا


حیف بوذر سے صحابی کو کیا شہر بدر
سطوتِ شاہی نے رسوا کیے سچّے کیا کیا


وقتِ آخر نہ دیا خامہ و قرطاس تلک
ہائے امّت نے دکھائے ہیں قرینے کیا کیا


لاش پر لاش اٹھاتے رہے دن بھر سرور
کربلا نے دیے شبّیر کو صدمے کیا کیا


غازی عبّاس نہ جاتے سوئے دریا کیونکر
خشک کوزوں نے دیے انکو سندیسے کیا کیا


ہاۓ سجّاد کے تلووں میں وہ صحرا کی تپش
پھوٹ کر روتے رہے پاؤں کے چھالے کیا کیا


علی اکبر سا پسر ثانیِ حیدر اصغر
دیکھو پیری میں چھنے شہ سے سہارے کیا کیا


موت کس روپ میں دیگی تجھے دستک شارب
اسکے آنے کے بہانے ہیں نہ جانے کیا کیا[/size]

alphabravo Monday, January 07, 2019 10:01 AM

Salamalikum
there were a few queries regarding 5th Sher

کملی والے کو ملا کیسے شہادت کا شرف
کہتے ہیں سرِّ شہادت میں صحیفے کیاکیا
Sirre Shahadain is a book written by Shah Abdul Aziz Mohaddis Dehlavi, an extremely renowned scholar of early 19th century AD.
He wrote in the book that the Prophet Muhammad saw is also a shaheed. He described that Prophet had two shahadatein one by way of shadat e Imam Hasan (as) and the other Imam Hussin (as).


06:48 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.