CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   لیکن عبادتوں میں بھٹکنا نہیں گیا: tarahi kalam (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/123538-tarahi-kalam.html)

alphabravo Monday, April 08, 2019 08:04 PM

لیکن عبادتوں میں بھٹکنا نہیں گیا: tarahi kalam
 
[SIZE="6"]ba huzoor e Imam Aali Maqam
syed Iqbal Rizvi sharib

لگتا ہے یوں کہ عقل پہ پرکھا نہیں گیا

قرآں کو رٹ لیا گیا سوچا نہیں گیا



ہوتا نہ پھر طلاقِ ثلاثہ میں کوئی پیچ

سچ یہ ہے آیتوں کو سنبھالا نہیں گیا



قرآں کی نص سے چیزیں جو واضح تھیں دوستوں

ان پر بھی اختلاف ہمارا نہیں گیا



جو معترض ہے اب بھی عزائے حسین کا

اس تک تو دینِ حق کا اجالا نہیں گیا



معتوب ہی رہا وہ فرشتہ تمام عمْر

جب تک درِ حسین پہ لایا نہیں گیا



حر آ گیا ادھر سے ادھر حق کی جیت ہے

باطل کی سمت ایک بھی بندا نہیں گیا



دنیا میں اسکی خواہشِ فردوس رہ گئی

[COLOR="Red"]"جو شخص کربلائے معلیٰ نہیں گیا[/COLOR]"



شارب نمازیں پڑھتے ہوئے عمر ہو چلی

لیکن عبادتوں میں بھٹکنا نہیں گیا[/SIZE]


04:46 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.