زمانہ ظلم و تشدد کی رہ پہ ہے شارب
Manqabat
by Syed Iqbal Rizvi Sharib [SIZE="5"]خود اپنے واسطے رحمت کا در کھلا رکھیے رسولِ پاک سے مضبوط رابطہ رکھیے جو شہرِ علم میں جانے کا مدّعا رکھیے تو بابِ علم کی چوکھٹ سے راستہ رکھیے چراغِ حبِ علی قلب میں جلا رکھیے قراں کے ساتھ امامت کا سلسلہ رکھیے رسولِ پاک سے مضبوط رابطہ یعنی جو اجر آپ پہ لازم ہے وہ ادا رکھیے جو حق کی ضد میں کھڑا ہے وہی تو باطل ہے علی کی ضد میں جو آئے اسے جدا رکھیے نزولِ رحمت و برکت کی خواہشیں ہیں تو پھر درو نِ خانہ کبھی مجلسِ عزا رکھیے ہے زید ایسا گنہگار اور بکر ویسا کبھی تو اپنے مقابل بھی آئینہ رکھیے زمانہ ظلم و تشدد کی رہ پہ ہے شارب ضروری ہے کہ نصابوں میں کربلا رکھیے[/SIZE] |
چراغِ حبِ علی قلب میں جلا رکھیے
قراں کے ساتھ امامت کا سلسلہ رکھیے :bow |
12:04 PM (GMT +5) |
vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.