|
Share Thread: Facebook Twitter Google+ |
|
LinkBack | Thread Tools | Search this Thread |
#1
|
|||
|
|||
اب کوئی ہم میں سے کیا لکھے گا مدحت انکی revised and extended
نعت
سید اقبال رضوی شارب ہم پہ رحمت ہے عنایت ہے نبوت انکی ہم تو قاصر ہیں بیاں کرنے سے عظمت انکی رب نے لکھ دی ہے جو قرآں میں فضیلت انکی اب کوئی ہم میں سے کیا لکھے گا مدحت انکی اپنے محبوب کو پہلے تو بنایا اس نے اور پھر جز کیا ایماں کا رسالت انکی گو کہ بھیجا انھیں کل نبیوں میں سب سے آخر ہاں مگر رکھ دی سبھی نبیوں پہ سبقت انکی ہم ہیں عشّاق نبی شہر مدینہ سے ہمیں آج بھی ملنے چلی آتی ہے نکہت انکی بغض حیدر پہ بھی فردوس کا دعوا ہے جنھیں مثلِ شدّاد ہی ہو سکتی ہے جنّت انکی پیشِ مرسل تھا کیاشعلہ بیانی جن نے رب نے قرآن میں لکھ دی ہے مذمْت انکی دیں کی تاریخ نصابوں میں پڑھاتے نہیں وہ ڈر ہے کھل جائے نہ سچ مچ میں حقیقت انکی مجھ سے عاصی پہ عنایت سے عیاں ہے شارب ڈھونڈ لیتی ہے گنہگار کو رحمت انکی |
The Following 2 Users Say Thank You to alphabravo For This Useful Post: | ||
ahmadalilahore (Wednesday, October 07, 2020), Man Jaanbazam (Friday, November 22, 2019) |
#2
|
|||
|
|||
Thank u for liking the post.
A couple of ashaar have been added. Kindly go through it. نعت دل میں اتری ہے کچھ اس طرح محبّت انکی صدقے ماں باپ کروں ایسی ہے الفت انکی رب نے لکھ دی ہے جو قرآں میں فضیلت انکی اب کوئی ہم میں سے کیا لکّھے گا مدحت انکی ہم پہ رحمت ہے عنایت ہے نبوت انکی ہم تو قاصر ہیں بیاں کرنے سے شفقت انکی بغضِ حیدر پہ بھی فردوس کا دعوا ہے جنھیں مثلِ شدّاد ہی ہو سکتی ہے جنّت انکی ہم ہیں عشّاقِ نبی شہر مدینہ سے ہمیں آج بھی ملنے چلی آتی ہے نکہت انکی اپنے محبوب کو پہلے تو بنایا اس نے اور پھر جز کیا ایماں کا رسالت انکی گو کہ بھیجا انھیں کل نبیوں میں سب سے آخر ہاں مگر رکھ دی سبھی نبیوں پہ سبقت انکی انکی آواز پہ آواز کو حاوی جو کریں رب نے قرآن میں کر دی ہے مذمّت انکی اصل تاریخ نصابوں میں پڑھاتے نہیں وہ ڈر ہے کھل جائے نہ دنیا پہ حقیقت انکی انگلیاں کٹ نہیں سکتی تھیں زلیخا تیری ہوش ہوتا ہی کہاں دیکھ کے صورت انکی مجھ سے عاصی پہ عنایت سے عیاں ہے شارب ڈھونڈ لیتی ہے گنہگار کو رحمت انکی |
The Following User Says Thank You to alphabravo For This Useful Post: | ||
Man Jaanbazam (Sunday, November 24, 2019) |
#3
|
|||
|
|||
|
Thread Tools | Search this Thread |
|
|