CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   سورۂ کوثر ہوئی نازل ستائش میں تری (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/126137-1587-1608-1585-1730-1705-1608-1579-1585-1729-1608-1574-1740-1606-1575-1586-1604-1587-1578-1575-1574-1588-1605-1740-1722-1578-1585-1740-a.html)

alphabravo Friday, January 17, 2020 02:29 AM

سورۂ کوثر ہوئی نازل ستائش میں تری
 
[size="5"]
منقبت
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
( سید اقبال رضوی شارب )

مادرِ حسنین اور امِّ ابیہا فاطمہ
ساقیِ کوثر کی لا ثانی رفیقہ فاطمہ

جسکو بلواتا سرِ دربار اے حاکم وہ ہے
مرکزِ تطہیر ،صِدِّیقہ حنیفہ فاطمہ

آج تک ہے دم بہ خود غاصب ترے خطبے کے بعد
آئینہ قرآں کا وہ تونے دکھایا فاطمہ

سورۂ کوثر ہوئی نازل ستائش میں تری
انِّما نے بڑھ کے خود حلقہ بنایا فاطمہ

فیض کل پاتا رہا سرکار سے صنفِ قوی
صنفِ نازک نے بہت کچھ تجھ سے پایا فاطمہ

کون بن سکتا تھا حیدر کی بھلا ڈھال و سپر
وہ بھی تو نے بعد مرسل کر دکھایا فاطمہ

مل نہیں سکتی شفاعت ہے یقیں شارب اسے
جس نے تیرا دل ذرا سا بھی دکھایا فاطمہ [/size]


01:57 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.