CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   کلامِ کبریا لے کر لسانِ مصطفؐیٰ لے کر (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/129293-1705-1604-1575-1605-1616-1705-1576-1585-1740-1575-1604-1746-1705-1585-1604-1587-1575-1606-1616-1605-1589-1591-1601-1552-1740-1648-1604-1746-1705-1585-a.html)

alphabravo Friday, June 25, 2021 12:48 AM

کلامِ کبریا لے کر لسانِ مصطفؐیٰ لے کر
 
سید اقبال رضوی شاربؔ [size="6"]

بہ حضور امام رضؑا ع ( on his birth day that fell this week)

امامِ ضامن و حق کے ولی کا سلسلہ لے کر
مری رحلت ہو دنیا سے تو کم سے کم خطا لے کر

کلامِ کبریا لے کر لسانِ مصطفؐیٰ لے کر
ہوئی تجدیدِ دینِ حق دروسِ کربلا لے کر

رضؑا سے بھائی سے ہمشیر کابے مثل سا رشتہ
نہیں ممکن مگر زینبؑ تمہارے نقشِ پا لے کر

درِ مولا پہ جانے کا سلیقہ بڑھ کے کہتا ہے
رضؑا کا ذکر ہو معصومۂ قم کی رضا لے کر

یہ سچ ہے موت نے دہشت میں رکھا تھا زمانے کو
پہ شیریں ہو گئی کربل سے مرنے کی ادا لے کر

ولی عہدی گراں تھی حق کے داعی کو مزاجاً بھی
کیا منظور تدبیراً خدا سے مشورہ لے کر

لو اسکے ظلم نے ہارون کو زندہ ہی کب چھوڑا
وہ ڈر ڈر کر مرا اپنوں سے سازش کی وبا لے کر

حدیثیں لینے نیشا پور اک سیلاب جب امڑا *
کہا آئے ہو تو اٹّھو شروطِ لا الہ لے کر

کرم کیجے کے پھر حاضر ہو در پر آپکے شاربؔ
لبوں پر اپنے ہی اشعار سے مدح و ثنا لے کر
[/size]

Imam Raza (as) was sent by Haroon to Mashad, while on his way ,many people assembled to listen a few ahadith from Imam. Imam narrated with the chain of narrators to the effect that Allah says that la ilaha illalah is the fort of wahdaaniat whosoever comes in this fort is safe and we ahlulbait are the "shroot" شروطِ for this faith.
This is known as hadith e zahb.


05:41 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.