CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   Radeef "Abhi Abhi" mein ek kalam (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/129773-radeef-abhi-abhi-mein-ek-kalam.html)

alphabravo Friday, December 10, 2021 10:42 AM

Radeef "Abhi Abhi" mein ek kalam
 
Salmalikum fellow members.
Jab radeef " abhi abhi " jaisi ho to maazi ke waqeat ko abhi abhi kah kr nazm karna mushkil ho jata hai.....

Ek salaam aap k hawale .....
[SIZE="6"]
سلام

( سید اقبال رضوی شاربؔ )

کر کے ثنائے مالکِ کوثر ابھی ابھی
حاصل کیا ہے خلد میں اک گھر ابھی ابھی

وصفِ علیؑ قران سے پڑھ کر ابھی ابھی
کھولا ہے بابِ مدحتِ حیدر ابھی ابھی

جبریل لے کے جاؤ ولایت کی آیتیں
دی ہے علیؑ نے اپنی انگشتر ابھی ابھی

بغضِ علیؑ میں تازہ ہے اس درجہ انکا زخم
ہارا ہو جیسے شام کا لشکر ابھی ابھی

نکلا درِ حسینؑ سے کہتا ہوا یہ حُرؒ
میں پا گیا ہوں دین کا محور ابھی ابھی

ازرق پہ فتح پائی تو قاسم کو یوں لگا
مارے ہوں جیسے مرحب و عنتر ابھی ابھی

دولھا بنا تھا یہ تو ابھی کل کی بات ہے
ٹکڑے ہوے ہیں جسکے بہتّر ابھی ابھی

جھولے کو دیکھ بانو کو ہوتا تھا یہ گماں
آواز دے گا ننّھا سا اصغر ابھی ابھی

زینب یہ سوچتی تھیں کہ ہاں کہہ سکوں گی کیا
اذنِِ وغا کو آئے جو اکبر ابھی ابھی

ڈھارس تھی تشنگی کو کہ سیراب ہونگی میں
نکلا ہے شیرِ حیدرِ صفدر ابھی ابھی

شاربؔ لحد میں اپنے مقدّر پہ ناز کر
آئیں گے پاس ساقیِ کوثر ابھی ابھی

[/SIZE]


08:44 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.