CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   وقت کیا حالات کیا اصنام کیا حکّام کیا (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/130043-1608-1602-1578-1705-1740-1575-1581-1575-1604-1575-1578-1705-1740-1575-1575-1589-1606-1575-1605-1705-1740-1575-1581-1705-1617-1575-1605-1705-1740-1575-a.html)

alphabravo Wednesday, March 16, 2022 11:33 PM

وقت کیا حالات کیا اصنام کیا حکّام کیا
 
Ba Huzoor e Imam e Asr(as)

[SIZE="6"] منقبت
(سید اقبال رضوی شارب )

اوجِ مہؑدی ہے الگ یوسفؑ ہیں کیا گلفام کیا
اُنکی طاعت میں ہیں سب خورشید کیا اجرام کیا

پیر و مرشد تو بتا باطل سے تجھ کو کام کیا
مل رہا ہے واں سے کچھ تجھ کو حسیں انعام کیا

گر نہیں حبِّ علیؑ پھر معتبر کچھ بھی نہیں
ذکر کیا تکبیر کیا صلوات کیا احرام کیا

نرم گوشہ اُنکا ہے سب دشمنانِ آل سے
شِمْر کیا حجّاج کیا ہارون کیا صدّام کیا

رزق کا وعدہ ہے اُسکا علم تم پر فرض ہے
علم سے جو دور ہے پائیگا وہ اسلام کیا

اقلیّت میں تم ہو گر تب چاہتے ہو عدل ہو
ملتے ہی کثرت مگر کرتے ہو قتلِ عام کیا

ہم تو تم کو جان سمجھیں تم وبالِ جاں ہمیں
کچھ صلہ رحمی کا تم نے بھی سنا ہے نام کیا

نصِّ قرآں سے بھی صاحب آپ کچھ سمجھے نہیں
چھوڑ کر عترت کا در دیکھیں ہوا انجام کیا

اُسکی وحدت نے تری جھکنے نہ دی شاربؔ جبیں
وقت کیا حالات کیا اصنام کیا حکّام کیا [/SIZE]


01:25 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.