CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   یہ کوئی جینا ہے کیا لطف ایسے میں (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/130050-1740-1729-1705-1608-1574-1740-1580-1740-1606-1575-1729-1746-1705-1740-1575-1604-1591-1601-1575-1740-1587-1746-1605-1740-1722-a.html)

alphabravo Monday, March 21, 2022 12:11 AM

یہ کوئی جینا ہے کیا لطف ایسے میں
 
[SIZE="6"]Manqabat

بہ حضور امام عصر ( ع )

(سید اقبال رضوی شارب )

رجب کے شہر میں شعبان کے مہینے میں
فلک سے رحمتیں اتریں زمیں کے سینے میں

بھٹک رہے ہیں ہم آقا بنامِ ہجرِ طویل
یہ کوئی جینا ہے کیا لطف ایسے جینے میں

ہے انتظار ترا اے امام عصر کہ ہم
کوئی تو پائیں گے موقع ترے سفینے میں

گناہ گار بہت ہیں, مرے امام ,پہ ہم
ولایتِ علی رکھتے ہیں اپنے سینے میں

کرم کا اسکے سہارا تری شفا کا یقیں
نجات ورنہ کہاں ہے مرے قرینے میں

اسے فضیلتِ مولا علی کھٹکتی ہے
نکل گیا جو بہت دور بغض و کینے میں

وہ ایک اشکِ ندامت ہی حُر کے کام آیا
چُھپی تھی بخششِ سرور اسی نگینے میں

فقط یہ خام خیالی تلک نہ بات رہے
چراغِ زیست بھجے یا خدا مدینے میں

عروج دے مجھے خالق وہاں تلک شارب
کہ حُب علی کی بہے خون اور پسینے میں[/SIZE]


10:02 AM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.