CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   رنگ و بو میں پھول ہی ہیں پھول کے ٹکڑے سبھی (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131572-1585-1606-1711-1608-1576-1608-1605-1740-1722-1662-1726-1608-1604-1729-1740-1729-1740-1722-1662-1726-1608-1604-1705-1746-1657-1705-1681-1746-1587-1576-1726-1740-a.html)

alphabravo Saturday, May 28, 2022 03:39 AM

رنگ و بو میں پھول ہی ہیں پھول کے ٹکڑے سبھی
 
[size="6"]سلام

(سید اقبال رضوی شارب )

رنگ و بو میں پھول ہی ہیں پھول کے ٹکڑے سبھی
کوئی بھی معصوم بولے ایک ہیں لہجے سبھی


مصطفیٰ سے جعفرِ صادق تلک مہدی تلک
اک محل ہے نور کا اور اسمیں آئینے سبھی

ہیں محمّد سب کے سب پہلا ہو یا پھر آخری
اس لئے ہیں درس یکساں ایک سے فتوے سبھی


اک اچھوتا واقعہ ہے کربلا تاریخ کا
ایسی رفعت پر ہیں کب قربانی کے قصّے سبھی


مجھکو تربت میں سہارا دے گا غم شبّیر کا
اور شعائیں دے اٹھیں گے اشک کے قطرے سبھی


ہر قدم صحرا نوردی آبلے ہر پل نئے
پھوٹنے پاتے نہ تھے سجّاد کے چھالے سبھی


کون سا لمحہ تھا جب اک غم نیا آتا نہ تھا
دس محرّم کو گرے جب لاشوں پر لاشے سبھی

پیاس کی شدّت کا عالم کیا لکھوں شارب کہ بس
تشنگی سے ہو رہے تھے جاں بحق بچّے سبھی

[/size]


08:54 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.