CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   اور یوں رہ گئے جبریلؑ کے شہپر محفوظ (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131595-1575-1608-1585-1740-1608-1722-1585-1729-1711-1574-1746-1580-1576-1585-1740-1604-1553-1705-1746-1588-1729-1662-1585-1605-1581-1601-1608-1592-a.html)

alphabravo Wednesday, June 15, 2022 01:49 AM

اور یوں رہ گئے جبریلؑ کے شہپر محفوظ
 
[size="6"]کلام عقیدت

(سید اقبال رضوی شاربؔ )

رب کا عرفان ملا درس پیمبؑر محفوظ
یوں رکھا مجھکو ترے عشق نے حیدؑر محفوظ

وہ تو تضحیک میں کہتے تھے ہے ابتر مرسلؑ
ہوئے پیدا جو حسنؑ ہو گیا ابتر محفوظ

وہ تو کہیے کے نظر فہم تھی شمشیرِ علؑی
اور یوں رہ گئے جبریلؑ کے شہپر محفوظ

کربلا فیصلہ کن معرکہ تاریخ کا ہے
اسکے ہی دم سے ہیں کل نبیوںؑ کے دفتر محفوظ

یہ بھی اک فکر غضنفر کو رہی دامن گیر
رن کی ہو اذن تو کر لوں علی اکبرؑ محفوظ

سوچتی تھی یہ سکینہ فقط اک کوزۂ آب
گر جو مل جائے رہے گا مرا اصغرؑ محفوظ

آگ ہی آگ تھی خیمے میں دھواں چاروں طرف
سعیِ زینبؓ نے رکھا عابدِؑ مضطر محفوظ

بیش قیمت ہے بہت فرشِ عزائے شبّیؑر
اس سے ہے کرب و بلا قلب کے اندر محفوظ

کل تلک سر پہ عذابوں کے تھے بادل اسکے
صبحِ عاشور ہوا حؙؑر کا مقدّر محفوظ

کھینچ دی نظروں سے عبّاسؑ نے اک ایسی لکیر
جسکی ہیبت نے رکھا خیمۂ سرورؑ محفوظ

ہے کہیں فرد کسا شرق و غرب میں شاربؔ
جس کے بائث سبھی عالم کے ہیں محور محفوظ [/size]


08:39 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.