CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   ورنہ رہتے کہاں جبریلؑ کے شہپر محفوظ ( revised) (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131598-revised.html)

alphabravo Thursday, June 16, 2022 12:25 AM

ورنہ رہتے کہاں جبریلؑ کے شہپر محفوظ ( revised)
 
[size="6"]
کلام عقیدت

(سید اقبال رضوی شاربؔ )

دل میں ایماں کی للک درسِ پیمبؑر محفوظ
یوں رہا کرتے ہیں سب عاشقِ حیدؑر محفوظ

وہ تو تضحیک میں کہتے تھے ہیں ابتر مرسلؑ
ہوئے پیدا جو حسنؑ ہو گئے ابتر محفوظ

ایسی اک شب کی نیابت جو تھی شمشیروں تلے
اس پہ وہ نیند کہ جیسے تھا وہ بستر محفوظ

وہ تو کہیے کے نظر فہم تھی شمشیرِ علؑی
ورنہ رہتے کہاں جبریلؑ کے شہپر محفوظ

کربلا فیصلہ کن معرکہ تاریخ کا ہے
اسکے ہی دم سے ہیں کل نبیوںؑ کے دفتر محفوظ

ایسی امّت نہ کسی داعیِ حق نے پائی
جسکے شر سے نہ رہی آلِ پیمبر محفوظ

یہ بھی اک فکر غضنفر کو رہی دامن گیر
رن کی ہو اذن تو کر لوں علی اکبرؑ محفوظ

سوچتی تھی یہ سکینہ فقط اک کوزۂ آب
گر جو مل جائے رہے گا مرا اصغرؑ محفوظ

آگ ہی آگ تھی خیمے میں دھواں چاروں طرف
سعیِ زینبؓ نے رکھا عابدِؑ مضطر محفوظ

بیش قیمت ہے بہت فرشِ عزائے شبّیؑر
اس سے ہے کرب و بلا قلب کے اندر محفوظ

کل تلک سر پہ عذابوں کے تھے بادل اسکے
صبحِ عاشور ہوا حر کا مقدّر محفوظ

کھینچ دی نظروں سے عبّاسؑ نے اک ایسی لکیر
جسکی ہیبت نے رکھا خیمۂ سرورؑ محفوظ

ہے کوئی فردِ کسا ارض پہ اب بھی شاربؔ
جس کے بائث سبھی عالم کے ہیں محور محفوظ[/size]


08:20 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.