CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   جو کی توبہ تو رنگ اسکا لب و رخسار تک آیا (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131663-1580-1608-1705-1740-1578-1608-1576-1729-1578-1608-1585-1606-1711-1575-1587-1705-1575-1604-1576-1608-1585-1582-1587-1575-1585-1578-1705-1570-1740-1575-a.html)

alphabravo Sunday, August 21, 2022 01:49 PM

جو کی توبہ تو رنگ اسکا لب و رخسار تک آیا
 
Salamalikum,

I have been to Karbala during this Ashoora. An expresion inthe form of Salam is presented below.

[SIZE="6"] Ba Huzoor e Zibh e Azeem

(By Syed Iqbal Rizvi Sharib).

خدا کا شکر ہے میں شہرِ استغفار تک آیا
ذبیحِ حق کے روضے کے در و دیوار تک آیا

مجھے کوئی غلط فہمی نہیں کے پارسا ہوں میں
ترا جود و کرم ہے جو ترے زوّار تک آیا

یہی کوشش رہیگی اب مرے مولا کہ آئندہ
مجھے محسوس ہو , تھوڑا تو میں معیار تک آیا

تو ہے ابنِ کریم ایسا جو حر کو بخش دیتا ہے
مجھے بھی حر بنا دے میں تری سرکار تک آیا

میں عاصی ہوں مری ہر سانس میں لغزش کا امکاں ہے
گناہیں بخشوانے میں ترے سالار تک آیا

عزائے شہ کے اشکوں نے سزا سے دور ہی رکّھا
وگرنہ لوگ کہتے کیفرِ کردار تک آیا

تجھے شرمندہ ہونے کا سلیقہ بھی نہیں شارب
جو کی توبہ تو رنگ اسکا لب و رخسار تک آیا [/SIZE]


02:49 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.