CSS Forums

CSS Forums (http://www.cssforum.com.pk/)
-   Urdu Poetry (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/)
-   -   اور بھی ہیں معرکے دنیا میں حق نا حق کے بیچ (http://www.cssforum.com.pk/off-topic-section/poetry-literature/urdu-poetry/131699-1575-1608-1585-1576-1726-1740-1729-1740-1722-1605-1593-1585-1705-1746-1583-1606-1740-1575-1605-1740-1722-1581-1602-1606-1575-1581-1602-1705-1746-1576-1740-1670-a.html)

alphabravo Wednesday, September 14, 2022 02:18 AM

اور بھی ہیں معرکے دنیا میں حق نا حق کے بیچ
 
[SIZE="5"]
سلام

(سید اقبال رضوی شارب )

چھوڑ کر حیدر کو جس نے ڈھونڈا رہبر دوسرا
آیتوں کا سمجھا مطلب اسنے اکثر دوسرا

جز علی تھا کون جس نے فتح غزووں کو کیا
کیا کسی نے پھر اکھاڑا باب خیبر دوسرا

جب کہ خود مولا نے دی دورِ رکو انگشتری
جز علی پھر ہو ولی کیوں بندہ پرور دوسرا

تین سو سے بڑھ کے ہیں آیاتِ مدحِ مرتضیٰ *
کیا سیوطی نے بتایا ان سے بڑھ کر دوسرا

اس قدر جوشِ شجاعت صبر اور طاعت کی بات
پھر کبھی دنیا نے کب دیکھا غضنفر دوسرا


چند بچّے چند بوڑھے کچھ جواں کچھ بی بیاں
کیا کہیں دیکھا ہے تم نے ایسا لشکر دوسرا

اپنے پیغمبر کے دل بندوں کو مارا دشت میں
کب کسی امّت میں تھا ایسا ستمگر دوسرا

کون دیتا ایسی قربانی بجز ذبحِ عظیم
اک پسر اکبر سا اور اصغر سا دلبر دوسرا

تھی یقینی موت پھر بھی چل دیا سوئے حسین
پھر جہاں کو کب ملا حُرِّ دلاور دوسرا

اور بھی ہیں معرکے دنیا میں حق نا حق کے بیچ
ہاں مگر شارب نہیں کربل سا محشر دوسرا
[/SIZE]
* Allama Jalauddin Syuti in his book "Tareekhul Khulfa" writes that there are more than 300 ayats in Quran that has been sent in connection with Hz. Ali ibn e Abi Talib and none of those is in reprimanding tone.


07:44 PM (GMT +5)

vBulletin, Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.